دل کی روش روش میں تم کو بتائیں کیا تھا _ شفیع حیدر دانش

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
ماظق
کارکن
کارکن
Posts: 67
Joined: Tue Sep 01, 2009 11:09 am

دل کی روش روش میں تم کو بتائیں کیا تھا _ شفیع حیدر دانش

Post by ماظق »

[center]دل کی روش روش میں تم کو بتائیں کیا تھا
یادوں کی نسترن تھی قربت کا موتیا تھا

ساقی کو دیکھ کر ھی مدہوش ہو گئے تھے
اس درجہ ہم نے جام دیدار پی لیا تھا

کچھ تار اس نے نوچے کچھ موسم جنوں نے
ہم نے بھی چاک دامن بس نام کو سیا تھا

ان قربتوں کا یارو سودا برا نہ سمجھو
نخل وفا کے بدلے دل ان کو دے دیا تھا

وہ نور کی کرن تھی یا جگنوؤں کی مالا
بن حوصلے کے دانش کیوں سامنا کیا تھا[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: دل کی روش روش میں تم کو بتائیں کیا تھا _ شفیع حیدر دانش

Post by رضی الدین قاضی »

بہت خوب !
شیئرنگ کے لیئے شکریہ ماظق بھائی۔
Post Reply

Return to “اردو شاعری”