ہیکنگ

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

ہیکنگ

Post by رضی الدین قاضی »

امریکی تفتیشی بیورو ایف بی آئی کمپیوٹروں کی ’ہیکنگ‘ کے خلاف اپنی مہم میں دس لاکھ ایسے لوگوں سے رابطہ کر رہی ہے جو ’سائبر کرمنلز‘ کا شکار بنے ہیں۔
(ہیکنگ وہ عمل ہے جس کے ذریعہ سائبر کرمنلز یا جرائم کے لیے کمپیوٹروں کا استعمال کرنے والے لوگ آپ کو خبر ہوئے بغیر ہی آپ کا کمپیوٹر اپنی کرتوتوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اور یہ کام کسی بھی جگہ سے کیا جاسکتا ہے، آپ کے کمپیوٹر کے قریب ہونا ضروری نہیں۔)
یہ کارروائی ایف بی آئی کی پہلے سے جاری اس مہم کا حصہ ہے جس کے تحت کمپیوٹروں کے ذریعہ کئے جانے والے جرائم کے لیے عام لوگوں کے کمپیوٹروں کا ان کی مرضی کے بغیر استعمال روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایف بی آئی نے کمپیوٹروں کے ایسے نیٹورکوں کا پتہ لگایا ہے جنہیں لوگوں کے پاس ورڈ چرانے اور ویب سائٹس کو مسخ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایجنسی کے مطابق اس طرح کے نیٹورک قومی سلامتی کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہیں۔
اس مہم کے تحت اب تک دس لاکھ سے زیادہ ایسے کمپیورٹوں کا پتہ لگایا جاچکا ہے جو غیر قانونی کاموں میں ملوث کسی نہ کسی نیٹورک کا حصہ ہیں۔
ایجنسی کے مطابق وہ ان کمپیوٹروں کے مالکان سے رابطہ کر رہی ہے جن کے کمپوٹر جرائم کے لیے استعمال کئے گئے ہیں تاکہ ہیکرز کے طریقہ کار کے بارے میں بہتر معلومات حاصل کی جاسکے۔
ایف بی آئی کی سائبر ڈویژن کے نائب سربراہ جیمز فنچ کہتے ہیں کہ زیادہ تر لوگوں کو تو اس بات کا علم تک نہیں ہوتا کہ ان کا کمپیوٹر کوئی اور بھی استعمال کر رہا ہے یا ان ذاتی اور حساس معلومات تک کسی اور کو بھی رسائی حاصل ہے۔
زیادہ تر لوگ اس جال میں کوئی ایسی ای میل کھول کر پھنستے ہیں جس میں کوئی وائرس ہوتا ہے جو آپکی ذاتی معلومات ای میل بھیجنے والے شخص تک پہنچا سکتا ہے۔
بہت سے جرائم پیشہ لوگ ویب سائٹس کی ہو بہو نقل انٹرنیٹ پر پوسٹ کردیتے ہیں اور جب آپ ان ویب سائٹس کو غیر دانستہ طور پر استعمال کرتے ہیں، اتو انہیں آپ کا پاس ورڈ حاصل ہوجاتا ہے۔ اس طرح کے جرائم کے لیے عام طور بینکوں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ایف بی آئی کی مہم کے تحت اب تک تین افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ان میں سے ایک شخص رابرٹ ایلن سولاوے ہیں، جنہیں تمام جرائم کا مرتکب پائے جانے کی صورت میں پینسٹھ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
ایجنسی نے اپیل کی ہے کہ کمپیوٹر مالکان وائرسوں سے تحفظ کے لیے اچھے سافٹ ویر استعمال کریں۔
ماہرین کےمطابق یہ پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کا کمپیوٹر ناجائز طور پر استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اگر آپ کا کمپیوٹر بہت سست ہو گیا ہے، یا آپ کے علم کے بغیر آپ کا کمپیوٹر دوسرے کمپیوٹروں کو میل بھیج رہا ہے تو آپ کو ہوشیار ہو جانا چاہیئے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ رضی بھائی معلومات دینے کا۔ آپ بھی ہوشیار رہئے گا کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کا کمپیوٹر بھی پپو ہیک کر لے کیونکہ موصوف ایسا کر سکتے ہیں بندے ہائی جیک تک کر لیتے ہیں یہ تو پھر کمپیوٹر ہے۔ ذرا بچ کے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Post by پپو »

رضی بھائی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے آپ تو بہت اچھے انسان ہیں میں یہ کام کچھ خاص لوگوں کے ساتھ تو کر سکتا ہوں اچھے انسانوں کے ساتھ نہیں۔ ہاں البتہ فورم پر ایک شخص ہے جو دوسروں کو ایویں ہی بدنام کرتا ہے اس کے بارے میں کچھ سوچنا پڑے گا۔ :lol: :oops:
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

پپو wrote:رضی بھائی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے آپ تو بہت اچھے انسان ہیں میں یہ کام کچھ خاص لوگوں کے ساتھ تو کر سکتا ہوں اچھے انسانوں کے ساتھ نہیں۔ ہاں البتہ فورم پر ایک شخص ہے جو دوسروں کو ایویں ہی بدنام کرتا ہے اس کے بارے میں کچھ سوچنا پڑے گا۔ :lol: :oops:
پپو بھائی دوستی میں ہنسی مذاق چلتا رہتا ہے۔ آپ کا اشارہ چاند بھائی کی طرف ہے نا۔ ارے پپو بھائی وہ آپ کو ورغلا رہے ہیں کہ آپ یہاں ذیادہ سے ذیادہ پوسٹ بھیج سکو۔ سمجھے ؟
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Post by پپو »

جناب رضی بھائی ہم نے کیا کرنا کسی کو تنگ کرکے پہلے ہی لوگ کہتے ہیں ‘‘پپو یار تنگ نہ کر‘‘
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

جی پپو یار تنگ نہ کر۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

کون کس کو تنگ کر رہا ہے ؟ کیا رائے شماری کرائی جائے ؟
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Post by پپو »

میں کسی کو تنگ نہیں کررہا جناب میرا نام اس لسٹ سے خارج کیا جائے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اگر آپ کسی کو تنگ نہیں کر رہے ہیں تو جناب کو پپو یار تنگ نہ کر کی آوازیں کیوں سننا پڑتی ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

لگتا ہے چاند بھائی اور پپو بھائی کی ملاقاتیں نہیں ہو پاتی ہیں،اسی لیئے فورم پر ہی ہنسی مذاق کر لیتے ہیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

نہیں بھائی ایسی بات نہیں ہے ہماری تقریبا روز ملاقات بھی ہو جاتی ہے اور ہم عام زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ ایسا ہی کرتےہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

ٹھیک ہے۔ پھر آپ صحیح سمت میں جا رہے ہو۔ اللہ آپ کی دوستی کو پمیشہ ہمیشہ کے لیءے قاءم رکھے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

آمین آمین رضی بھائی اتنی دعاوں کے لئے بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

پپو بھائی حقیقت میں تنگ آکر فرار تو نہیں ہوئے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

یہ تو آپ سوچئے گا بھی مت ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بھائی انسانی فطرت کا کوئی بھروسہ نہیں ، کوئی انسانی فطرت کو اچھی طرح سمجھ نہیں پایا۔ اسی بات کا خدسہ ہے کہ کوئی بات پپو بھائی کو ناراض نہ کر دے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

ارے نہیں جناب آپ شاید اس لئے ایسا کہ رہے ہیں کیونکہ آپ کبھی پپو بھائی سے ملے ہی نہیں ہیں اگر ملتے تو ایسا نہیں کہتے۔پپو بھائی بے حد نفیس انسان ہیں اور اس طرح کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہونا تو دور کی بات ہے انہوں نے ان کا کبھی نوٹس تک نہیں لیا۔
آپ فکر نہ کیجئے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

پھر کہاں ہیں پپو بھائی ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

آج ہی کان سے پکڑ کر حاضر کردیتا ہوں ویسے ان کا نیٹ کا کوئی مسئلہ ہے اس لئے حاضر نہیں ہو پاتے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Post by شازل »

یہ پپو یار کدھر گیا
پھر کسی کو تنگ کررہا ہوگا
میں نے کل ہی ایک ٹرک کے پیچھے لکھا دیکھا تھا کہ پپو یار تنگ نہ کر۔
اور ساتھ ہی لکھا تھا ہارن دے کر پاس کرو
ماں کی دعا جنت کی ہوا
اور نہ چھیڑ ملنگاں نوں
آخر اتنے سارے پنگے اس پپو نے لے رکھے ہیں
مجھے تو اس کی فکر ہونے لگی ہے
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”