نیاری دنیا

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
AbdulRasheed1
کارکن
کارکن
Posts: 117
Joined: Sun Jan 26, 2020 6:01 pm

نیاری دنیا

Post by AbdulRasheed1 »

آج ہم چھوڑ کے جاتے ہیں تُمہاری دُنیا
وار دی ہم نے فقط عِشق پہ ساری دُنیا

قہقہے آنکھ میں نم اور بڑھا دیتے ہیں
دِل میں بستی ہے کوئی درد کی ماری دُنیا

کھینچ لیتی ہے بجا بات یہ اپنی جانِب
ہم نے شِیشے میں مگر اپنے اُتاری دُنیا

دُنیا والوں کی نِگاہوں میں اکیلے تھے مگر
خُود میں آباد رکھی ہم نے ہماری دُنیا

کون کہتا ہے ابھی عِشق میں دم خم نہ رہا
دیکھ لو پاؤں پٹختی ہے بِچاری دُنیا

لوگ مانگے پہ یہاں اپنا گُزارا سمجھیں
مانگ لیتے ہیں چلو ہم بھی اُدھاری دُنیا

خُود غرَض ہم بھی کوئی کم تو نہِیں تھے لیکِن
صِرف مطلب کی یہاں کرتی ہے یاری، دُنیا

مان لو من کی بھی، مانا کہ ہے دُنیا بھی عزِیز
خُود پہ رکھی ہے بھلا کِس لِیئے طاری دُنیا

شعر حسرتؔ کے تُمہیں اور سُنائے گا کوئی
ہم نہِیں ہوں گے مگر ہو گی نیاری دُنیا


رشِید حسرتؔ
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”