Page 1 of 1

Re: اردو بلاگرز کے لئے تھیم تیار ہے

Posted: Tue Mar 15, 2022 12:08 am
by چاند بابو
qureshi wrote:السلام علیکم دوستو! یہ ایک انگلش بلاگ تھیم تھا جس کو اردو میں مکمل کنورٹ کیا گیا ہے۔اردو دان دوستوں کے لئے ایک بڑا مسلئہ اردو میں تھیم کا ہے کہ انگلش میں فری میں تھیم مل جاتے ہیں جبکہ اردو میں تھیم نہیں ملتے اور اگر ویب ڈویلپر حضرات بڑی بھاری رقم طلب کرتے ہیں میں نے خود اس سلسلہ میں ایک ڈویلپر سے بات کی تو اس نے مجھ سے پچاس ہزار طلب کئے ۔ اتنی بڑی رقم سن کر بلاگر کے شوقین حضرات کا شوق ٹھنڈا پڑ جاتا ہے۔
میرا ارادہ یہ ہے کہ پچاس کے قریب اردو تھیم تیار کر دوں تا کہ اردو دان طبقہ جس طرح کے تھیم کی ضرورت محسوس کریں اسکو تھیم مل جائیں ۔بس آپ سے اتنی سی گزارش ہے کہ آپ تھیم ملاحظہ فرمائیں اور مزید اس میں بہتری کے لئے مشورہ دیجیے ۔اگر آپ کو کوئی انگلش تھیم پسند ہے اور آپ اسی طرح کا ردو میں ٹیمپلٹ چاہتے ہیں تو رابطہ کیجئے۔ اسکا لنک یہ ہے

urduurdu4.blogspot.com urduurdu4.blogspot.com
ان شاء اللہ جو مزید ٹیمپلٹ تیار کرونگا ان کے لنک یہاں پیش کرتا رہوں گا۔
شکریہ
بہت خوب یہ ایک نہایت اچھی کاوش ہے۔
میں نے آپ کے تھیم کا سرسری سا جائزہ لیا ہے اور اسے جامع پایا ہے۔
جزاک اللہ، اردو کی تدوین کے سلسلے میں آپ کی اس کاوش کا اللہ پاک بہترین اجر عطا فرمائیں۔ آمین

Re: اردو بلاگرز کے لئے تھیم تیار ہے

Posted: Wed Dec 28, 2022 2:19 am
by محمد شعیب
ماشاءاللہ
آپ کی کوشش قابل تحسین ہے۔
ویسے کسی بھی تھیم کو اب اردو کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کوئی بھی انگلش ورڈ پریس تھیم اردو ویب سائٹ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ بس آپ کو HTML اور CSS میں مہارت ہونی چاہئے۔
اس سلسلے میں اردونامہ پر ایک مضمون بھی لکھا تھا۔ نیچے لنک شئر کر رہا ہوں۔

https://urdunama.org/forum/viewtopic.php?t=11833

Re: اردو بلاگرز کے لئے تھیم تیار ہے

Posted: Wed Dec 28, 2022 3:07 am
by چاند بابو
محمد شعیب wrote: Wed Dec 28, 2022 2:19 am ماشاءاللہ
آپ کی کوشش قابل تحسین ہے۔
ویسے کسی بھی تھیم کو اب اردو کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کوئی بھی انگلش ورڈ پریس تھیم اردو ویب سائٹ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ بس آپ کو HTML اور CSS میں مہارت ہونی چاہئے۔
اس سلسلے میں اردونامہ پر ایک مضمون بھی لکھا تھا۔ نیچے لنک شئر کر رہا ہوں۔

https://urdunama.org/forum/viewtopic.php?t=11833
جزاک اللہ شعیب بھائی