Page 1 of 1

ہندوستان میں داڑھی والےگِدھ

Posted: Fri Oct 02, 2009 1:08 pm
by شازل
اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش کے دوردراز علاقوں میں بڑی تعداد میں داڑھی والےگدوں کو دیکھا گیا ہے۔
ریاست میں محکمہ جنگلات کے اعلی اہلکار ونے ٹنڈن کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ہمالیائی خطے میں بڑی تعداد میں داڑھی والے گدھ دکھائی دیے ہیں ان کے محکمے نے علاقے میں گدھ دیکھے جانے کی خبروں کی تصدیق کر لی ہے اور یہ بہت اہم واقعہ ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے محکمے کی ایک ٹیم ہمالیا کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔
داڑھی والےگِدھوں کی یہ قسم چین کے ساتھ لگنے والی بھارتی سرحد پر پہلے بھی دیکھی جا چکی ہے لیکن اتنی بلندی پر اور انتی بڑی تعداد میں پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے۔
ہندوستان میں حالیہ برسوں میں گِدھوں کی ختم ہوتی تعداد پر خاصی تشویش ظاہر کی جا رہی تھی اور ماہرین کا خیال تھا کہ اب ہندوستان میں چند سو گِدھ ہی باقی رہ گئے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ داڑھی والے یہ گِدھ ہڈیوں کو پہاڑوں کی چٹانوں پر گراتے ہیں تاکہ ہڈیاں توڑ کر ان میں سے گودا نکال سکیں۔
جنوبی ایشیا میں گِدھوں کی آبادی تقریباً ختم ہوتی نظر آرہی تھی۔
ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ان کی آبادی دو سے دس ہزار تک ہے۔
Image

Re: ہندوستان میں داڑھی والےگِدھ

Posted: Fri Oct 02, 2009 3:04 pm
by رضی الدین قاضی
بہت ہی شاندار شیئرنگ کے لیئے شکریہ شازل بھائی۔

Re: ہندوستان میں داڑھی والےگِدھ

Posted: Fri Oct 02, 2009 4:33 pm
by شازل
پسند کرنے کا بہت شکریہ

Re: ہندوستان میں داڑھی والےگِدھ

Posted: Fri Oct 02, 2009 4:47 pm
by چاند بابو
شئیرنگ کے لئے بہت بہت شکریہ شازل بھیا۔

Re: ہندوستان میں داڑھی والےگِدھ

Posted: Mon Oct 19, 2009 11:30 am
by نیوخان جیو
شیئرنگ کے لیئے شکریہ

Re: ہندوستان میں داڑھی والےگِدھ

Posted: Tue Oct 20, 2009 7:39 pm
by شازل
تھینکس بھائی

Re: ہندوستان میں داڑھی والےگِدھ

Posted: Fri Nov 27, 2009 1:56 am
by اسداللہ شاہ
اگر ڈاڑھی کی بجائے کوئی اور لفظ استعمال کریں تو مناسب ہے. شکریہ

Re: ہندوستان میں داڑھی والےگِدھ

Posted: Fri Nov 27, 2009 11:12 am
by اعجازالحسینی
بلکل صیح فرمایا اسد بھیا ۔