اردو ویب سائیڈ بنوانا

ورڈپریس و بلاگسپاٹ بلاگر مسائل کے بارے میں سوال و جواب
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: اردو ویب سائیڈ بنوانا

Post by علی خان »

اُردو میں ویب سائٹ وغیرہ بنانے کے لئے میری نظر میں سب سے بہترین ماجد بھائی ہیں۔ ماجد بھائی لائیسکو میں جاب کرتے ہیں۔ اور گرمیوں میں کام کا بوجھ تھوڑا زیادہ ہوتا ہے۔ ا س لئے وہ آج شام کو یا پھر کل کو حاضر ہو جائینگے۔
ماجد بھائی حاضر ہوں۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو ویب سائیڈ بنوانا

Post by چاند بابو »

علی خان wrote:اُردو میں ویب سائٹ وغیرہ بنانے کے لئے میری نظر میں سب سے بہترین ماجد بھائی ہیں۔ ماجد بھائی لائیسکو میں جاب کرتے ہیں۔ اور گرمیوں میں کام کا بوجھ تھوڑا زیادہ ہوتا ہے۔ ا س لئے وہ آج شام کو یا پھر کل کو حاضر ہو جائینگے۔
ماجد بھائی حاضر ہوں۔
السلام علیکم

جی علی بھائی میں حاضر ہو چکا ہوں۔
محترم قریشی صاحب کوئی بھی ویب سائیٹ بنانے کے لئے سب سے پہلے تین چیزیں بنیادی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔
1. ڈومین نیم یعنی آپ کی ویب سائیٹ کا ایڈریس
2. ہوسٹنگ سرور یعنی وہ جگہ جہاں انٹرنیٹ پر آپ کی فائلز رکھی جاتی ہیں جہاں سے آپ کا ایڈریس لکھنے پر انٹرنیٹ سے وہ فائلز نظر آتی ہیں۔
3. آپ کی ویب سائیٹ کا متن، یعنی آپ نے اپنی ویب سائیٹ پر لکھنا کیا ہے کیا چیزیں ہوں گی جو آپ اپنی ویب سائیٹ پر قاری کے لئے پیش کریں گے۔ پہلے صفحہ پر کیا ہونا چاہئے، دیگر صفحات کون کون سے ہوں گے وغیر ہ وغیرہ۔
اس کے علاوہ یہ کہ آپ کی ویب سائیٹ سٹیٹک ہو گی یا ڈائنامک یعنی ایک بار جو لکھ دیا وہی ہر بار قاری پڑھے گا یا اس میں مسلسل اپڈیٹ کرنے کی سہولت رکھنی ہے۔
ان تمام چیزوں کا اتنظام کرنے کے بعد اگلا مرحلہ آتا ہے ویب سائیٹ بنانے کا ۔ آپ یہ بتائیں کہ کیا آپ ویب سائیٹ بنوانا چاہتے ہیں یا خود بنانا چاہتے ہیں۔
اگر تو بنوانا چاہتے ہیں تو پھر آپ مجھ سے ذاتی پیغام میں رابطہ کریں تاکہ میں آپ کو تفصیل سے ہر چیز کی بابت بتا دوں۔
البتہ اگر آپ کو ویب سائیٹ بنانے کا تھوڑا بہت تجربہ ہے تو میری رائے ہے کہ یہ کام آپ خود کریں اور جہاں کہیں آپ کو کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہو گی میں آپ کی خدمت کے لئے بالکل مفت میں حاضر ہو جایا کروں گا۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو تھوڑا بہت کام آتا ہو اگر صرف مجھے تنگ کرنا مقصود ہوا تو میں عین کام کے درمیان میں سے بھاگ جاؤں گا اور پھر مجھے کوئی الزام نہ دیجئے گا۔
باقی جیسا کہ علی بھائی بتا چکے ہیں میں سرکار کا نوکر ہوں اور میرا دفتری کام بہت زیادہ ہوتا ہے اس لئے دیر سویر ہو سکتی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ورڈ پریس و بلاگر سوال وجواب”