غزل

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
AbdulRasheed1
کارکن
کارکن
Posts: 117
Joined: Sun Jan 26, 2020 6:01 pm

غزل

Post by AbdulRasheed1 »

دِل کیسا لگا تُجھ کو جِگر کیسا لگا ہے؟؟
اے خاک  بسر، عِشق سفر کیسا لگا ہے؟

دیکھا وُہ ھُجوم اب کے تِرےشہر میں، توبہ
ھے کیسا اِدھر اور، اُدھر کیسا لگا ہے؟

اُس شخص کا دامن بھی کہیں چُھوٹ نہ جائے
دِن رات مُجھے دوستو! ڈر کیسا لگا ہے؟

اِک عمر کے بعد، اُس کے نگر سے جو گُزر ہے
اِس شہر کا اِک ایک شجر کیسا لگا ہے۔

تُو نے تو ھوا رُخ کی طرح پھیر لِیں نظریں
مانا کہ نہیں رنج۔ مگر کیسا لگا ہے؟

کیا نذر بجُز اشک کرُوں راہ میں تیری
بس پیش کیا دامنِ تر، کیسا لگا ہے؟

مانا کہ رشید عِشق نے برباد کیا، دل
افشا نہ کِیا راز، ھُنر کیسا لگا ہے؟ 

 رشید حسرتؔ، کوئٹہ۔

03337952607
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”