غزل

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
AbdulRasheed1
کارکن
کارکن
Posts: 117
Joined: Sun Jan 26, 2020 6:01 pm

غزل

Post by AbdulRasheed1 »

غزل

مُفتی و قاضی کی کرتے ہیں نہ مُلّاؤں کی بات
ہم تو کرتے ہیں فقط اے دوستو گاؤں کی بات

دور لوّر کا ہے سو بیٹھے ہیں اُس کے پاؤں میں
مانتے ہیں باپ کی نہ نوجواں ماؤں کی بات

اور بھی تو مسئلے تھے حل طلب اِس بِیچ میں
پاک و بھارت کر رہے ہیں صِرف دریاؤں کی بات

بات جو حد سے بڑھی تو یاد آیا ہے عِلاج
کاش پہلے مان لیتے ہم مسیحاؤں کی بات

ہم کہ صحرا، خُشکی و دشت و بیاباں کے اسِیر
کیا جچے گی لب پہ اپنے کوہ پیماؤں کی بات

کُچھ چُنیدہ لوگوں پہ کرتے ہیں یہ لُطف و کرم
کیا کریں ہم آج کے اِن بزم آراؤں کی بات

فلسفہ و حِکمٹ و منطق سے کیا لینا اِنہیں
گُفتگُو چہرے پہ یا کرتے ہیں یہ پاؤں کی بات

ہے امیرِ شہر کا یہ فیصلہ کہ آج سے
مسجد و مندر کی ہو گی نہ کلیساؤں کی بات

گُفتگُو کرتے ہوئے یہ احتیاطیں اِس لیئے
آ ہی جائے لب پہ نہ کُچلی تمنّاؤں کی بات

جِن کے ہونے سے نہ تھا سُکھ چین کا جِینا نصِیب
چہچہا کے کرتے ہو کیا ایسے آقاؤں کی بات

یُوسفِؔ ثانی ہیں حسرتؔ، ہم پہ ہو گی بے اثر
لیلاؔ و شیرینؔ و سسّیؔ اور زلیخاؤںؔ کی بات

رشید حسرتؔ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: غزل

Post by چاند بابو »

غزل شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ محترم۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”