کیا لباس کا ریپ سے تعلق ہے یا نہیں ؟

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

کیا لباس کا ریپ سے تعلق ہے یا نہیں ؟

Post by محمد شعیب »

یہ ایک گرما گرم موضوع ہے اور مختلف ٹریننگ سیشنز وغیرہ میں اس موضوع پر بات کی جاتی ہے۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ لباس کا ریپ سے کوئی تعلق نہیں،ان کے دلائل درج ذیل ہیں۔
1۔ریپ کا تعلق گندی ذہنیت اور طاقت کے زعم سے ہے، اگر سوچ درست ہو تو خواتین کوئی بھی لباس پہنیں ریپ نہیں ہوگا۔
2۔ مذہب میں مردوں کو بھی نظر کے پردے کا کہا گیا ہے لیکن مرد اس کی پابندی نہیں کرتے۔
3۔ جن ممالک میں خواتین کا لباس مکمل باپردہ ہے وہاں بھی ریپ ہوتا ہے۔
ان دلائل کی بنیاد پر کہا جاتا ہے کہ اپنے لڑکوں کی سوچ بدلیں ، اپنی بچیوں کو پردہ کرنے کا نہ کہیں۔
اس حوالے سے میرا نقطہ نظر پیش خدمت ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ریپ کی دو اقسام ہیں۔
1۔ گھروں، دفاتر وغیرہ میں اپنے ماتحتوں سے ریپ
2۔ پبلک مقامات پر انجان خواتین کا ریپ

پہلی قسم کے ریپ میں یقینا طاقت، گندی سوچ بڑی وجوہات میں سے ہیں۔ جب کوئی باس سمجھتا ہے کہ اس کی ملازمہ اپنی نوکری چلے جانے کے خوف سے خاموش رہے گی تو باس کو ریپ کی ہمت ہو جاتی ہے۔ اسی طرح گھروں میں ملازمائیں یا خاندان کی کمزور خواتین بھی ان وجوہات کی بنیاد پر ریپ کا شکار ہوتی ہیں۔
تاہم دوسری قسم کا ریپ، یعنی پبلک مقامات، بسوں وغیرہ میں جو ریپ انڈیا، امریکہ، یورپ وغیرہ میں ریکارڈ ہوئے ہیں اور ان کی شرح بھی ایسے ممالک میں ہی زیادہ ہے، اس قسم کے ریپ کی وجہ محض گندی ذہنیت یا طاقت کا زعم نہیں ہوتا، ریپ کرنے والے غریب کنڈکٹر اور ڈرائیور بھی ہوتے ہیں، اس قسم کے ریپ کے مندرجہ ذیل اسباب ہیں۔
1۔ نشہ
2۔ فحش ویب سائٹس
3۔ خواتین کا فحش لباس
جی ہاں! اگر آپ پبلک مقامات کے ریپ کیسز کا مطالعہ کریں تو ان میں سے اکثریت ریپسٹ نشے میں ہوتے ہیں اور فحش ویب سائٹس دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں اور تقریبا انہی خواتین کا ریپ ہوتا ہے جو تنگ اور بھڑکیلے لباس پہنے ہوتی ہیں۔لباس کو مطلقا ریپ کے معاملے سے الگ کرنا غلط ہے۔ اس کے لئے مذید دلائل مندرجہ ذیل ہیں۔
مردوں کے اندر فطری طور پر اشتہا انگیزی زیادہ ہوتی ہے، اور اگر کوئی خاتون ویران جگہ میں یا تنہا بس میں بھڑکیلے لباس میں کسی مرد کے سامنے آ جائے تو یہ مرد کو ذہنی ٹارچر کرنے کے مانند ہوتا ہے۔ مرد کوشش کے باوجود اپنی نفسیات کو قابو نہیں کر سکتا، مزید اگر وہ مرد نشے میں ہو تو یہ بالکل ناممکن ہو جاتا ہے کہ مرد اپنی شہوت کو کنٹرول کر سکے۔ اگر آسان الفاظ میں کہا جائے تو عورت کا فحش لباس مرد کے لئے ایک ذہنی اذیت کا باعث بنتا ہے اور کمزور ذہنی صلاحیت والے مرد اس پریشر کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔
جن ممالک میں خواتین کا لباس بہتر ہے اور شراب نوشی پر پابندی ہے وہاں اس قسم کے ریپ کی شرح ان ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے جہاں ان دونوں چیزوں کی پابندی نہیں۔ بطور دلیل ان ویب سائٹس پر اعداد و شمار دیکھیں
Here are the 10 countries with the highest rape rates:

South Africa (132.40)
Botswana (92.90)
Lesotho (82.70)
Eswatini (77.50)
Bermuda (67.30)
Sweden (63.50)
Suriname (45.20)
Costa Rica (36.70)
Nicaragua (31.60)
Grenada (30.60)
https://worldpopulationreview.com/count ... by-country
https://www.linkedin.com/pulse/top-10-c ... eta-pandey

جہاں تک مذہب کا تعلق ہے تو اگر آپ مرد کو مذہب پر پابندی کرنے یعنی نظر کی حفاظت کا درس دیتے ہیں تو عورت کو مذہب کے خلاف ورزی اور فحش لباس کی ترغیب کیوں دیتے ہیں؟ کیا مذہب صرف مرد کے لئے ہے؟ کیا فحش لباس مذہب اسلام میں جائز ہے ؟
نوٹ: پہلی قسم کے ریپ یعنی اپنے ماتحتوں سے ریپ میں بھی بعض اوقات بھڑکیلا لباس دعوت گناہ بنتا ہے، بھڑکیلا لباس تو ہوتا ہی seduction یعنی دعوت گناہ کے لئے ہے، اور جب کوئی دعوت دے اور مدعو اسے قبول کر لے تو پھر مدعو سے گلا شکوہ کیوں ؟
میرا مقصد ایک غیر جانبدارانہ تجزیہ ہے، آپ سب بھی اس موضوع پراپنا نقطہ نظر پیش کریں۔
شکریہ
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کیا لباس کا ریپ سے تعلق ہے یا نہیں ؟

Post by علی خان »

میں شغیب بھائی اپکے نظریئے سے متفق ہوں۔ مگر اس میں ایک اور بات کے اس کے لئے سزا کے نظام کا ناقص ہونا بھی اس غلط فعل کے لئے ڈر کو کم کرنے کا موجب ہے۔ اور بھی بہت سے جوابات ہیں۔ مگر ابھی وقت کی کمی کی وجہ سے اُن باتوں پر روشنی نہیں ڈال سکوںگا۔شکریہ۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: کیا لباس کا ریپ سے تعلق ہے یا نہیں ؟

Post by شاہنواز »

ریپچمطلب زنا زیدتی لباس ہی سب سے پہلی سیڑھی ہے اگر بھڑکیلا اشتعال انگیزی یعنی عام لغو زبان میں سیکسء جس میں عورت کا تمام مخفی اعضاء ظاہر ہورہت ہوں تو لازمی شہوت انگیز ہے دعوت زنا ہت
Post Reply

Return to “اردو کالم”