Page 1 of 1

ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی کیسے بنائیں ؟

Posted: Sat Mar 06, 2021 11:44 pm
by محمد شعیب
دنیا بھر میں اور خصوصا پاکستان میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے میں نے سوچا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی کے خواہشمندوں کے لئے یہ ٹپس شئر کر دوں۔
یہ بات تو ظاہر ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز دینے کے لئے آپ کو ان سروسز یعنی ویب سائٹ ڈیزائننگ، ایس ای او، سوشل میڈیا مارکیٹنگ وغیرہ میں مہارت ہونی چاہئے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان سکلز کی بنیاد پر کاروبار کیسے کیا جائے ؟ (اگر آپ کے پاس یہ سکلز نہیں ہیں تو بندہ سے سیکھ سکتے ہیں، تاہم کورسز فری نہیں ہیں ;) )
اس کے لئے مندرجہ ذیل مراحل کے مطابق کام کریں:
1۔ اپنے شہر میں ایسی کمپنیز، اداروں، دوکانداروں وغیرہ کو سلیکٹ کریں جنہیں آپ سروسز دے سکتے ہیں۔ اس لسٹ کو بنانے کے لئے آپ فیس بک بھی استعمال کر سکتے ہیں اور خود بھی مارکیٹ، شہر کا وزٹ کر کے سلیکٹ کر سکتے ہیں۔
2۔ جن کو آپ سلیکٹ کریں، ان کے کاروبار کو آپ کس طرح فائدہ پہنچا سکتے ہیں، اس کے پوائٹنس لکھیں۔ یعنی اگر وہ کمپنی، ادارہ یا کاروبار آپ کا ہوتا تو آپ ڈیجیٹل سروسز سے اسے کیسے فائدہ پہنچاتے؟ یہ مرحلہ مطالعہ، غور و فکر اور پوائنٹس جمع کرنے کا ہے اور بہت اہم ہے۔
3۔ ان کمپنیز، اداروں یا کاروباروں کے مالکان یا ان لوگوں کو تلاش کریں جو بااختیار ہیں یا آپ کو پراجیکٹ دلوا سکتے ہیں اور ان سے میٹنگ سیٹ کریں۔ اس کام کے لئے محنت کی ضرورت ہے۔ آپ کو ان کے دفاتر/دکانوں پر جا کر اس طرح بات کرنی ہوگی جس سے وہاں بیٹھے ملازمین آپ کو اصل مالک کا نمبر بھی دیدیں اور آپ کی مدد بھی کریں۔
4۔ اصل مالک یا بااختیار شخص سے ملاقات کے لئے وقت طے کروائیں، اگر آپ انہیں اپنے آفس بلوا سکیں تو بہت بہتر، ورنہ اس کے آفس/دکان میں ایسا وقت مانگیں جب وہ تسلی سے آپ کی بات سن سکے۔
5۔ یہ ملاقات بہت اہم ہو گی، اگر آپ نے اس ملاقات میں اسے متاثر کر دیا تو سمجھیں آپ کو پراجیکٹ مل گیا، اگر پہلی ملاقات اچھی نہیں رہی تو آپ کو اگلی ملاقات کا وقت نہیں ملیگا۔ اس لئے پہلی ملاقات میں پوری تیاری سے جائیں۔

نوٹ: اس سلسلے میں مزید مدد درکار ہو تو بندہ کو 03120026601 پر واٹس اپ کر دیں۔

Re: ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی کیسے بنائیں ؟

Posted: Wed Mar 10, 2021 10:45 pm
by چاند بابو
بہت خوب شعیب بھیا یقینا یہ احباب کے لئے بہت مددگار ہو گا۔

Re: ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی کیسے بنائیں ؟

Posted: Thu Mar 11, 2021 9:25 pm
by محمد شعیب
شکریہ ماجد بھائی

Re: ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی کیسے بنائیں ؟

Posted: Wed Apr 27, 2022 12:17 pm
by علی عامر
محمد شعیب، آپ نے بہت اچھا مضمون تحریر کیا ہے،