الفاروق علامہ شبلی نعمانی کی لکھی ہوئی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی سوانح عمری

اردو زبان میں لکھی جانے والی اسلامی کتابیں، آن لائن پڑھئے اور ڈاونلوڈ کیجئے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

الفاروق علامہ شبلی نعمانی کی لکھی ہوئی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی سوانح عمری

Post by چاند بابو »

الفاروق علامہ شبلی نعمانی کی لکھی ہوئی حضرت عمررضی اللہ کی سوانح عمری
Image
زیرِ نظر کتاب الفاروق علامہ شبلی نعمانی کی لکھی گئی حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی کی سوانح عمری ہے، یہ کتاب دو حصوں میں منقسم ہے، پہلے حصے میں تمہید کے علاوہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی ولادت سے وفات تک کے واقعات اور فتوحات ملکی کے حالات ہیں ۔
دوسرے حصے میں ان کے ملکی و مذہبی انتظامات اور علمی کمالات اور ذاتی اخلاق اور عادات کی تفصیل ہے اور یہی الفاروق کا دوسرا حصہ مصنف کی سعی و محنت کا تماشا گاہ ہے۔
الفاروق کی جلد اول کے آخر میں اسلامی دنیا کا ایک نقشہ شامل کیا گیا ہے جس میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک سے لے کر بنو امیہ کے زمانے تک ہر و ہد کی فتوحات کا خاص خاص رنگ دیا گیا ہے۔ جس کے دیکھنے سے بیک نظر معلوم ہوتا ہے کہ ہر خلیفہ کے وقت میں دنیا کا کس قدر حصہ اسلام کے حلقہ میں شامل ہو گیا۔
یہ نقشہ اصل میں جرمن کے چند لائق پروفیسروں نے تیار کیا تھا لیکن چونکہ وہ مصنف کی کتاب کے بیانات سے پورا پورا مطابق نہیں تھا اس لئے مصنف نے اصل کتاب کے حاشیہ میں موقع بموقع ان اختلافات کی طرف اشارہ کر دیا ہے۔
گو کہ الفاروق کا غلغلہ اس کے وجود میں آنے سے پہلے ہی تمام ہندوستان میں بلند ہو چکا تھا، شروع شروع میں اس کا نام زبانوں پر اس تقریب سے آیا کہ المامون طبع اول کے دیباچہ میں مصنف نے ضمناُ اس کا ذکر کیا اور اس کے بعد اگرچہ مصنف کی طرف سے بالکل خاموشی اختیار کی گئی لیکن اس کا نام خودبخود پھیلتا گیا یہاں تک کہ اس کے ابتدائی اجزاء بھی تیار نہیں ہونے پائے تھے کہ تمام ملک میں اس سرے سے اس سرے تک الفاروق کا نام بچہ بچہ کی زبان پر تھا جس سے اس کتاب اور مصنف کی اہمیت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
بقول مصنف کچھ عرصہ کے لئے کچھ ایسے اسباب پیش آئے کہ الفاروق کا سلسلہ رک گیا اور اس کی بجائے دوسرے کام چھڑ گئے چناچہ اسی اثناء میں متعدد تصنیفیں مصنف کے قلم سے نکلیں اور شائع ہوئی لیکن جو نگاہیں فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے کوکبہ جلال کے انتظار میں تھیں ان کو کسی دوسرے جلوہ سے سیری نہیں ہو سکتی تھی۔
ادھر مصنف تقریبا اس کتاب پر کام عملی طور پر ہمیشہ کے لئے بند کر چکے تھے لیکن ملک کے گوشے گوشے سے تقاضے کی صدائیں رہ رہ کر اس قدر بلند ہوتی تھیں کہ مجبوراُ علامہ شبلی نعمانی کو 18 اگست 1894 میں یہ قطعی فیصلہ کرنا پڑا کہ مستقل اور مسلسل طریقے سے اس کام کو شروع کر دیا جائے۔ گویا تمام مجبوریوں کے باوجود علامہ شبلی نعمانی نے اس کام کو مکمل کر کے کامل چار برس کی انتھک محنت کے بعد اس کام کو انجام کار تک پہنچا دیا۔
الفاروق مولانا شبلی نعمانی کی وہ تصنیف ہے جس میں انہوں نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی سوانح حیات کو بیان کیا ہے۔ یہ کتاب اب تک حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے بارے میں شائع ہونے والی کتابوں میں سب سے بہترین کتاب سمجھی جاتی ہے۔

الفاروق کتاب پڑھنے یا ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

اگر اس لنک میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو یہاں کلک کیجئے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اسلامی کتب”