ورڈ پریس ویب سائٹس پر فری SSL حاصل کرنے کا طریقہ

ورڈپریس و بلاگسپاٹ بلاگر مسائل کے بارے میں سوال و جواب
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

ورڈ پریس ویب سائٹس پر فری SSL حاصل کرنے کا طریقہ

Post by محمد شعیب »

آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ جب آپ کوئی ویب سائٹ کھولتے ہیں تو ایڈریس بار کے شروع میں کبھی لاک (تالا) بنا ہوا آتا ہے اور کبھی نہیں۔ مثلا اردو نامہ کے ایڈریس کے شروع میں تالا نظر آئیگا۔
Image
مثلا یہ تصویر دیکھیں
جبکہ بعض ویب سائٹس پر یہ تالا نہیں ہوگا۔ اور ویب سائٹ ایڈریس سے پہلے Not Secure لکھا ہوا آئے گا۔ مثلا یہ تصویر دیکھیں
Image

پہلی قسم کی ویب سائٹس کو SSL Certified کہتے ہیں۔ اور ایسی ویب سائٹس کو وائرس سے پاک سمجھا جاتا ہے (جبکہ ایسی ویب سائٹس پر بھی وائرس ہو سکتا ہے)۔ خیر لوگ اپنی ویب سائٹس کو SSL Certified کرنا چاہتے ہیں۔ اور ایسی ویب سائٹس کے ویب ایڈریس کے شروع میں https پروٹوکول استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ وہ ویب سائٹس جو SSL Certified نہیں ہوتیں ان کا پروٹوکول s کے بغیر صرف http ہوتا ہے۔

اس کہانی کو پڑھنے کے بعد اب یہ سمجھیں کہ اگر آپ کی ویب سائٹ ورڈ پریس پر بنی ہوئی ہے تو آپ فری میں اسے SSL Certified کیسے کرینگے؟
اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک فری ورڈ پریس پلگ One Click SSL انسٹال کریں اور اس کی سیٹنگ کریں جو کہ صرف دو کلکس ہیں، بس آپ کی ویب سائٹ SSL Certifiedہو جائے گی اور ویب سائٹ ایڈریس کے شروع میں تالا بھی بن جائے گا۔ اس پلگ ان کا لنک نیچے شئر کر رہا ہوں۔

One Click SSL for WordPress
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس ویب سائٹس پر فری SSL حاصل کرنے کا طریقہ

Post by چاند بابو »

واہ جگاڑو
ویسے یہ صرف ایس ایس ایل شو کرواتا ہے یا پیچھے کوئی سیکوئر سرور بھی لگتا ہے؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ورڈ پریس ویب سائٹس پر فری SSL حاصل کرنے کا طریقہ

Post by محمد شعیب »

اگر آپ کا ورڈ پریس، تھیم اور پلگ انز سب اپڈیٹ ہوں تو آپ کی ویب سائٹ سیکیور ہے۔ لیکن براؤزر کو یقین دلانے کے لئے کہ "سب کچھ ٹھیک ہے" یہ پلگ ان استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر ویب سائٹ پر کوئی وائرس وغیرہ ہو گا تو یہ پلگ انز آپ کو خود نوٹیفکیشن دینگے یا براؤزر اس ویب سائٹ کو کھولنے سے پہلے نوٹس دیگا اور ایس ایس پر کراس لگا کر دکھائے گا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ورڈ پریس ویب سائٹس پر فری SSL حاصل کرنے کا طریقہ

Post by محمد شعیب »

لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ تمام ہوسٹنگ کمپنیز پر یہ پلگ ان کام نہیں کریگا۔ جو ہوسٹنگ کمپنیز فری ایس ایس ایل کی سہولت سے رہی ہوں صرف ان کمپنیز کے لئے یہ کار آمد ہے۔ مثلا ہوسٹ گیٹر، بلیو ہوسٹ وغیرہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس ویب سائٹس پر فری SSL حاصل کرنے کا طریقہ

Post by چاند بابو »

بہت بہت شکریہ شعیب بھیا
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ورڈ پریس و بلاگر سوال وجواب”