قرۃ العین طاہرہ کی غزل کا اردو ترجمہ

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
محمد خلیل الرحمٰن
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Sun Sep 21, 2014 9:36 pm
جنس:: مرد

قرۃ العین طاہرہ کی غزل کا اردو ترجمہ

Post by محمد خلیل الرحمٰن »

غزل
(قرۃ العین طاہرہ)
ترجمہ :محمد خلیل الرحمٰن

گر مجھے حاضری ملے، ’’چہرہ بہ چہرہ، رُو بہ رُو‘‘
غم تیرا میں بیاں کروں، ’’نکتہ بہ نکتہ ، مُو بہ مُو‘‘

دِل میں تِری تڑپ لیے، مثلِ صبا میں یوں پھروں
’’خانہ بہ خانہ، در بہ در، کوچہ بہ کوچہ، کُو بہ کُو‘‘

تیرے فِراق میں مِری آنکھوں سے ہے رواں دواں
’’دجلہ بہ دجلہ ، یم بہ یم، چشمہ بہ چشمہ ، جُو بہ جُو‘‘

عارِض و لب کے دائرے، تیرے یہ عنبریں خطوط
’’غنچہ بہ غنچہ ، گُل بہ گُل، لالہ بہ لالہ، بُو بہ بُو‘‘

گھائل کیا مجھے ترے ابرُو نے، چشم و خال نے
’’طبع بہ طبع ، دِل بہ دِل، مہر بہ مہر ، خُو بہ خُو‘‘

دِل نے مِرے تُجھے بُنا زیست کے دائروں میں یوں
’’رشتہ بہ رشتہ ، نخ بہ نخ، تار بہ تار، پُو بہ پُو‘‘

دِل میں مِرے، مِرے صنم کچھ بھی نہیں ترے سِوا
’’صفحہ بہ صفحہ، لا بہ لا، پردہ بہ پردہ، تُو بہ تُو‘‘
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: قرۃ العین طاہرہ کی غزل کا اردو ترجمہ

Post by چاند بابو »

بہت بہترین محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب نہایت اچھا ترجمہ ہے۔
یہ ترجمہ پہلے بھی بہت سارے لوگ کر چکے ہیں‌ اور مزے کی بات یہ ہے آپ والا ترجمہ بہت سارے لوگوں نے اپنے نام سے لگا رکھا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد خلیل الرحمٰن
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Sun Sep 21, 2014 9:36 pm
جنس:: مرد

Re: قرۃ العین طاہرہ کی غزل کا اردو ترجمہ

Post by محمد خلیل الرحمٰن »

آداب چاند بھائی! پسندیدگی پر شکریہ قبول فرمائیے۔

آج سے عرصہ دس برس پہلے جب ہم نے نیٹ کی دنیا میں قدم رکھا تو ہر مراسلہ لکھنے سے پہلے خیال آتا کہ کہیں یہ چوری نہ ہوجائے۔ رفتہ رفتہ علم ہوا کہ نیٹ پر ٹائم اسٹیمپ بھی ایک حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
جوئیندہ یابندہ
ڈھونڈنے والا حقیقت تک پہنچ ہی جائے گا کہ کس نے یہ تخلیق سب سے پہلے پیش کی۔

https://www.urduweb.org/mehfil/threads/ ... %88.73284/
محمد خلیل الرحمٰن
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Sun Sep 21, 2014 9:36 pm
جنس:: مرد

Re: قرۃ العین طاہرہ کی غزل کا اردو ترجمہ

Post by محمد خلیل الرحمٰن »

آداب چاند بھائی! پسندیدگی پر شکریہ قبول فرمائیے۔

آج سے عرصہ دس برس پہلے جب ہم نے نیٹ کی دنیا میں قدم رکھا تو ہر مراسلہ لکھنے سے پہلے خیال آتا کہ کہیں یہ چوری نہ ہوجائے۔ رفتہ رفتہ علم ہوا کہ نیٹ پر ٹائم اسٹیمپ بھی ایک حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
جوئیندہ یابندہ
ڈھونڈنے والا حقیقت تک پہنچ ہی جائے گا کہ کس نے یہ تخلیق سب سے پہلے پیش کی۔

https://www.urduweb.org/mehfil/threads/ ... %88.73284/
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: قرۃ العین طاہرہ کی غزل کا اردو ترجمہ

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم میرا کہنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ میں آپ سے کوئی صفائی طلب کرتا کیونکہ اسی دن میں تلاش کرتا کرتا اردومحفل کے اس صفحہ تک جا پہنچا تھا۔
باقی جب ایک چیز ہے ہی ترجمہ تو اس میں تھوڑی بہت مماثلت آنا قدرتی امر ہے۔
بہرحال آپ کا ترجمہ پڑھ کر مزہ آیا بہت بہترین الفاظ کا انتخاب کیا آپ نے۔ جزاک اللہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد خلیل الرحمٰن
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Sun Sep 21, 2014 9:36 pm
جنس:: مرد

Re: قرۃ العین طاہرہ کی غزل کا اردو ترجمہ

Post by محمد خلیل الرحمٰن »

آداب عرض ہے جناب۔ خوش رہیے
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”