Page 1 of 1

ایس ایم ایس مارکیٹنگ کے لئے سوفٹ ویئر بتلائیں

Posted: Thu Oct 04, 2018 7:35 pm
by محمد شعیب
السلام علیکم
مجھے ایسا سوفٹ ویئر چاہئے جو موبائل کے ایس ایم ایس پیکج سے میسجز بھیج سکے۔ کسی دوسرے گیٹ وے کی ضرورت نہ ہو۔
میں نے ایس ایم ایس کاسٹر جیسے سوفٹ ویئر ٹرائی کئے۔ اکثر فری سوفٹ ویئر اینڈروئیڈ موبائل سپورٹ نہیں کر رہے۔ اور جن نوکیا ورژنز کو سپورٹ کرتے ہیں وہ میرے پاس نہیں ہیں۔
کسی کے پاس مجرب سوفٹ ویئر ہو تو بتلائیں۔
شکریہ

Re: ایس ایم ایس مارکیٹنگ کے لئے سوفٹ ویئر بتلائیں

Posted: Fri Oct 05, 2018 3:50 pm
by علی خان
وعلیکم السلام شغیب بھیا۔
ایس ایم ایس کاسٹر تو بہت ہی عمدہ سافٹوئیر ہے۔ اور اسمیں سب سے اچھی خوبی ہی یہی ہے۔ کہ اسمیں ایک ہی سیریل کے فون نمبرز پر جتنے چاہیں ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔ یا اسکے لئے ایکسل شیٹ میں موجود نمبرز کو بھی ایمپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ اسکا مکمل رجسٹرڈ ورژن میرے پاس موجود ہے۔ بس اُسکے لئے نوکیا 2600 یا اسکے طرح کے کئی دوسرے فونز میں سے کسی بھی فون کو استعمال کیا جاسکتاہے۔
اور اگر انیڈرائیڈ کی بات کی جائے۔ تو اسکے لئے سب سے بڑا مسئلہ نمبرز کا ہے۔ اسمیں نمبرز اپکو پہلے سے تیار کرکے رکھنا ہوتے ہیں۔ اور ان نمبرون کی تعداد بھی ایک حدتک ہے۔ ویسے اینڈ رائڈ سے ایس ایم ایس کے لئے میں ونڈرشیئر موبائل گو سافٹوئیر کو استعمال کرتا ہوں۔
ویسے مارکینگ کے لئے اس ایم ایس کاسٹر سے اچھا کوئی سافٹوئیر نہیں ہے میری نظر میں۔

Re: ایس ایم ایس مارکیٹنگ کے لئے سوفٹ ویئر بتلائیں

Posted: Fri Oct 05, 2018 5:23 pm
by چاند بابو
بہت خوب علی بھیا بہت اچھا سافٹوئیر شئیر کیا ہے۔
شعیب بھیا اس میں بھی مسئلہ وہی ہے کہ آپ اپنے انڈرائیڈ فون سے اس کے ساتھ کنکٹ نہیں ہو سکتے ہیں۔ مگر ایک آپشن موجود ہے۔ وہ یہ کہ اگر آپ کے پاس تھری جی انٹرنیٹ چلانے والی کوئی یوایس بی ڈیوائس موجود ہے خاص طور پر Huawei کی تو وہ اس سافٹ وئیر کے ساتھ کام کر سکتی ہے۔

Re: ایس ایم ایس مارکیٹنگ کے لئے سوفٹ ویئر بتلائیں

Posted: Fri Oct 05, 2018 5:42 pm
by علی خان
ماجد بھائی۔ اُس ڈیوائس کی ممیور ی کم ہوتی ہے۔ اس لئے اس سے ایس ایم ایس کم تعداد میں بھیجی جا سکتی ہیں۔ اس کے لئے سب سے اچھی سالوشن بس یہی ایس ایم ایس کاسٹر ہی ہے ۔

Re: ایس ایم ایس مارکیٹنگ کے لئے سوفٹ ویئر بتلائیں

Posted: Fri Oct 05, 2018 9:40 pm
by چاند بابو
علی خان wrote:ماجد بھائی۔ اُس ڈیوائس کی ممیور ی کم ہوتی ہے۔ اس لئے اس سے ایس ایم ایس کم تعداد میں بھیجی جا سکتی ہیں۔ اس کے لئے سب سے اچھی سالوشن بس یہی ایس ایم ایس کاسٹر ہی ہے ۔
جی علی بھیا میں ایس ایم ایس کاسٹر کی ہی بات کر رہا ہوں، جیسے ایس ایم ایس کاسٹر موبائل فون کے ساتھ منسلک ہو کر کام کرتا ہے اسی طرح یہ Huawei کی تھری جی ڈیوائس کے ساتھ بھی منسلک ہو جاتا ہے اور اسی طرح کام کرتا ہے جس طرح آپ کے موبائل کے ساتھ منسلک ہو کر کام کرتا ہے۔

Re: ایس ایم ایس مارکیٹنگ کے لئے سوفٹ ویئر بتلائیں

Posted: Sat Oct 06, 2018 3:18 pm
by علی خان
جی ماجد بھائی۔
اس طرف میرا خیال ہی نہیں تھا۔ اس لئے میں اپ کا جواب پوری طرح سے نہیں سمجھا تھا۔ ویسے میرے پاس بھی ایک 3جی کی یو ایس بی پڑی ہے۔ میں نے اُسکو ریٹائرڈ کر دیا تھا۔ مگر ابھی اپکے اس جواب نے میری سوچ اُس طرف کو موڑ دی ہے۔ میں یہ ڈیوائس لازم انشاءاللہ ٹرائی کرونگا۔ اور اگر یہ ڈیوائس کام کر جاتی ہے۔ تو پھر تو مزہ ہی اآجائے گا۔

Re: ایس ایم ایس مارکیٹنگ کے لئے سوفٹ ویئر بتلائیں

Posted: Sat Oct 06, 2018 8:06 pm
by چاند بابو
علی خان wrote:جی ماجد بھائی۔
اس طرف میرا خیال ہی نہیں تھا۔ اس لئے میں اپ کا جواب پوری طرح سے نہیں سمجھا تھا۔ ویسے میرے پاس بھی ایک 3جی کی یو ایس بی پڑی ہے۔ میں نے اُسکو ریٹائرڈ کر دیا تھا۔ مگر ابھی اپکے اس جواب نے میری سوچ اُس طرف کو موڑ دی ہے۔ میں یہ ڈیوائس لازم انشاءاللہ ٹرائی کرونگا۔ اور اگر یہ ڈیوائس کام کر جاتی ہے۔ تو پھر تو مزہ ہی اآجائے گا۔
جی علی بھیا چیک کیجئے گا اور ہمیں بھی بتایئے گا خاص طور پر شعیب بھیا کو بھی۔

Re: ایس ایم ایس مارکیٹنگ کے لئے سوفٹ ویئر بتلائیں

Posted: Fri Oct 12, 2018 10:36 pm
by محمد شعیب
علی خان wrote:وعلیکم السلام شغیب بھیا۔
ایس ایم ایس کاسٹر تو بہت ہی عمدہ سافٹوئیر ہے۔ اور اسمیں سب سے اچھی خوبی ہی یہی ہے۔ کہ اسمیں ایک ہی سیریل کے فون نمبرز پر جتنے چاہیں ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔ یا اسکے لئے ایکسل شیٹ میں موجود نمبرز کو بھی ایمپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ اسکا مکمل رجسٹرڈ ورژن میرے پاس موجود ہے۔ بس اُسکے لئے نوکیا 2600 یا اسکے طرح کے کئی دوسرے فونز میں سے کسی بھی فون کو استعمال کیا جاسکتاہے۔
اور اگر انیڈرائیڈ کی بات کی جائے۔ تو اسکے لئے سب سے بڑا مسئلہ نمبرز کا ہے۔ اسمیں نمبرز اپکو پہلے سے تیار کرکے رکھنا ہوتے ہیں۔ اور ان نمبرون کی تعداد بھی ایک حدتک ہے۔ ویسے اینڈ رائڈ سے ایس ایم ایس کے لئے میں ونڈرشیئر موبائل گو سافٹوئیر کو استعمال کرتا ہوں۔
ویسے مارکینگ کے لئے اس ایم ایس کاسٹر سے اچھا کوئی سافٹوئیر نہیں ہے میری نظر میں۔
آپ اپنا نمبر مجھے پی ایم میں بھیجیں