Page 1 of 1

پرسرار چور قسط نمبر 1

Posted: Thu May 25, 2017 4:36 pm
by Ali mujtaba
یہ میرا پہلا جاسوسی ناول ہے۔تو پیارے بچوں۔سلمان کو جاسوسی کا بہت شوق تھا۔آج سلمان اور اس کے گھر والے سیر و تفریح کیلئے گھر سے نکلے تھے۔پھر۔جب سلمان اور اس کی فیملی اپنے گھر آئے تو وہ یہ دیکھ کر حیران اور پریشان ہوگئے کہ ان کے گھر میں چوری ہوگئی ہے۔حیران اس لیے ہوئے تھے کیونکہ ان کے علاقے میں تو چوری ہوتی ہی نہیں تھی۔سلمان بہت پریشان ہوگیا۔سلمان کے دماغ میں ایک طوفان سے بھی تیز کی رفتار سے ایک آئڈیا آیا۔ وہ سکیورٹی گارڈ کے پاس گیا اور کہا کہ ہمارے گھر کے سامنے جو سی سی ٹی وی کیمرہ ہے۔اس سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے یہ چیک کریں کہ ہمارے گھر چوری کس نے کی۔سکیورٹی گارڈ سلمان کے پاپا کا دوست تھا۔سکیورٹی گارڈ کا نام عبداللہ تھا۔سکیورٹی گارڈ نے کہا ٹھیک ہے۔ابھی چیک کرتا ہوں۔سکیورٹی گارڈ اور سلمان نے جب سی سی ٹی وی کیمرہ چیک کیا تو سی سی ٹی وی کیمرے میں چور کا نام و نشان نظر نہیں آیا۔سکیورٹی گارڈ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں تو چور کا نام و نشان نہیں ہے۔سلمان نے کہا یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ چور ہمارے گھر کے پیچھے والی گلی سے ہمارے گھر میں پیچھے سے آیا ہو۔تو پھر اس گلی کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کریں۔جب انہوں نے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج آون کی تو اچانک۔لایپ ٹاپ پھٹ گیا۔اب وہ پریشان ہوگئے کہ اب کیا ہوسکتا ہے۔کیسے پتا چلے گا کہ چور کون ہے۔سلمان پریشانی کے عالم میں جب اپنے گھر گیا اور اپنے کمرے میں پہنچا تو اس سے خون کے کچھ نشان نظر آئے ۔
(جاری ہے)