ہیلو۔۔۔۔۔۔۔ کیا ماجد بھائی بول رہےہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

ہیلو۔۔۔۔۔۔۔ کیا ماجد بھائی بول رہےہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Post by چاند بابو »

چاند رات تھی لوگ عید کا چاند دیکھ کر سڑکوں پر آ گئے تھے سب کے چہروں پر خوشی بخوبی دیکھی جا سکتی تھی۔ میں بھی اپنے ابو کو اعتکاف سے اٹھانے کے لئے مسجد پہنچ چکا تھا میرے ساتھ آپ سب کے بھیا پپو بھیا موجود تھے کہ اچانک میرے موبائل میں تھرتھراہٹ ہونے لگی۔ دیکھا تو سکرین پر ایک غیرمانوس نمبر جگمگا رہا تھا۔

فون سننے پر بھی دوسری طرف ایک غیر مانوس آواز تھی
ہیلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا ماجد بھائی بول رہے ہیں۔
اثبات میں جواب پا کر اسی میٹھی اور غیر مانوس سی آواز نے جواب دیا میں مجیب منصور بات کر رہا ہوں۔


ارے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجیب بھیا کیسے ہیں آپ؟
کہاں ہیں؟
گھر والے سب کیسے ہیں؟
غمِ روزگار کا کیا حال ہے؟
غرض ایسے ہی بہت سے سوالات تھے جن کی بوچھاڑ میں نے ان پر کر دی۔


دھیرے دھیرے سبھی سوالوں کے جواب آئے۔
ماشااللہ مجیب منصور بھیا اللہ کے فضل و کرم سے بالکل بخریت ہیں۔
غمِ روزگار کا مسئلہ الحمداللہ حل ہو چکا ہے۔
گھر والے بھی سب بخریت ہیں۔


کچھ دیر باتیں ہوئیں چاند رات کی مبارک دی۔
انہوں نے عید مبارک کہا اور ساتھ میں
اردونامہ کے تمام اراکین دوستوں ساتھیوں کو بھی سلام اور بہت بہت عید مبارک کہا۔

پپو بھیا سے بھی بات ہوئی۔

بہت خوشی ہوئی بہت دنوں بعد یوں غیر متوقع طور پر مجیب بھیا سے ملاقات کے بعد۔


[center]تو آپ تمام افراد کو مجیب بھیا، ماجد چوہدری اور ڈاکٹر پپو کی جانب سے بہت بہت عید مبارک اور سلام قبول ہو۔[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ہیلو۔۔۔۔۔۔۔ کیا ماجد بھائی بول رہےہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Post by رضی الدین قاضی »

آج عید کے تیسرے روز عید کی خوشیاں کچھ کم ہوتی جارہی تھی کہ آپ نے مجیب بھائی اور پپو بھائی کی طرف سے عید کی مبارک بادی کا پیغام دے کر آج پھر عید کا سا ماحول پیدا کر دیا۔
بپت بہت شکریہ چاند بھائی۔
بڑی خوشی ہوئی کہ مجیب بھائی کے روزگار کا مسلہ حل ہوگیا۔
مجیب بھائی اور پپو بھائی نے اردو نامہ پر کب آنے کا وعدہ کیا ہے؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہیلو۔۔۔۔۔۔۔ کیا ماجد بھائی بول رہےہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Post by چاند بابو »

اسلام علیکم

جی رضی بھیا مجیب بھیا نے وعدہ کیا ہے کہ انشااللہ ہر ہفتے ایک بار ضرور حاضر ہوا کریں گے اور پپو ڈاکٹر بھی انشااللہ کچھ دنوں تک مستقل حاضر ہوں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ہیلو۔۔۔۔۔۔۔ کیا ماجد بھائی بول رہےہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Post by رضی الدین قاضی »

بہت خوشی کی بات ہے۔
ہمارے دونوں بھائی سے جلد ملاقات ہوگی۔
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: ہیلو۔۔۔۔۔۔۔ کیا ماجد بھائی بول رہےہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Post by اسداللہ شاہ »

چاند بھائی آپکو کال کرنے کے بعد مجیب بھائی نے مجھے بھی فون کیا تھا۔
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”