Page 1 of 1

ٹریفک قوانین اور بن بریک استاد

Posted: Wed Oct 19, 2016 8:13 pm
by احمر اکبر
j;a;t;d;a;an;c;e
کالم نگار ۔احمر اکبر بورےوالہ
ہمارے ملک میں جہاں بہت سے مسلے ہیں وہاں ایک مسلہ ٹریفک اور ٹریفک قوانین کا ہے ایک تو یہ قوانین بہت پرانے ہیں دوسرا ان پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے l:a:r:a:i
سڑکوں کا ہر سال ٹھیکہ کر دیا جاتا ہے عوام اور سڑکوں کو ٹھکیداروں کے سپرد کر دیا جاتا ہے ٹریفک پولیس کو صرف چلان کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا ہے جو کسی نہ کسی موڑ پر چھپ کر وہ پورا کر ہی لیتے ہیں اب بات کرتے ہیں ڈرائیورحضرات کی اور ان کے لائسنس کی پاکستان میں لائسنس حاصل کرنا مشکل کام نہیں ہے اگر حاصل کر لیا تو پھر تو آپ کو آزادی ہے آپ کسی کی بھی جان سے کھیل سکتے ہیں کوئی پوچھنے والہ نہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے
جنونی ڈرائیوروں کو لائسنس کون دیتا ہے ؟ان کو پرکھنے کا کوئی پیمانہ کوئی کسوٹی تو ہونی چایئے... ان کو نوکری کے لیے ڈگری یا تعلم کی ضرورت ہے ؟زندگی کے ہر شعبے میں ناکام ہو کر غریب گھروں کے بچوں کو کنڈکٹر بنا دیا جاتا ہے یہ پرانے ہوتے ہوتے ڈرائیور بن جاتے ہیں پھر لائسنس مل جاتا ہے اسی ٹرانسپورٹ کمپنی میں آسانی سے نوکری مل جاتی ہے نام رکھ دیا جاتا ہے استاد بن بریک ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے تو ٹرانسپورٹ کا کاروبار بھی ذلالت ہی بن چکا ہے مگر کچھ لوگ آج بھی فخر سے لوگوں کی زندگیاں داو پر لگاتے ہیں ایسے استاد رکھ کر جن کو پان سگرٹ اور بعض دفعہ تو چرس پی کر گاڑی چلانے میں مزا آتا ہے اگر کوئی اور کمپنی کی بس غلطی سے کراس کر لے ،,( جو ویسے ناممکن ہوتا ہے کیونکہ موصوف راستہ ہی نہیں دیتے )تو پھر ایک نا ختم ہونے والی جنگ شروع ہو جاتی ہے استاد جی نئی سگرٹ سلگا کر گاڑی کی بریک کو بھول کر اس بس کو کراس کرنے میں لگ جاتے ہیں جو پوزیشن اور رفتار کے لحاذ سے استاد بن بریک کی بس سے کہیں بہتر ہوتی ہے مگر جنونی استاد کو صرف اس ڈرائیور کو بتانا ہوتا ہے کہ استاد اس سے بہتر اور تجربہ کار ہے اکثر اوقات تو استاد خطرے سے کھیل کر ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے مگر کبھی کبھی اگلی صف میں بھی ایسا ہی جنونی سگرٹ پی کر اپنی مہارت کے قصے سنا رہا ہوتا ہے تب معملہ خدا کے سپرد کر دیا جاتا ہے سواریاں تو اللہ توبہ کر کے چپ ہو جاتی ہیں مگر یہ جنونی یہ کام اپنی عادت اور وطیرہ بنا لیتے ہیں پھر اس کے نتیجے میں 60 ساٹھ لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے ان کے ساتھ ساٹھ خاندان اور تقریبا چار سو لوگوں کا گزر بسر چلتا تھا سب ختم کر دیا ان بنا بریک کے استادوں کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہوئی کوئی رپورٹ پر ایکشن نہیں ہوا وجہ ہے تیز رفتاری ؟۔۔۔۔۔کون تھا؟ تیز رفتار مسافر یا بن بریک استاد ؟۔۔۔کوئی قاعدہ قانون ہی نہیں جو اس بات کی سزا دے سکے کہ کیوں اتنے لوگوں کی زندگی داو پر لگاتے ہو تم لوگ .۔کیوں،؟ :rock:
میری ایک التجاء ہے اہل علم اور اہل اقتدار والوں سے کے کوئی ایسا ادارہ بنایا جاے جو ایسے جنونی ڈرائیوروں اور ایسے حادثات کی چھان بین کرے یہ سب لوگ جواب دے ہونے چاہیے کس کو لائسنس دینا ہے کس کو نہیں اس کے لیے ایک پورا سسٹم متعارف کروایا جاے پبلک ٹرانسپورٹ پرچلنے والے سب لوگوں کا مکمل چیک اپ کیا جاے ذہنی مریض اور بچپن میں ہر میدان میں فیل ہونے والے ان تیز رفتار ڈرائیوروں سے حلف لیا جاے چرس اور شراب پینے والوں کو مکمل بین کیا جاے
ویسے تو حلف لے کر اس کی پاسداری نہ کرنا ہم مسلمانوں کا شیوا رہا ہے سیاستدان ،پولیس اور تمام ریاستی ادارے کے افسران حلف لے کر آتے ہیں اور پھر سب کچھ کرتے ہیں جو ان کو نہیں کرنا چاہیےمگر خدا کے لیے ایسے بن بریک استادوں اور ایسی تیز رفتار ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو بین کرنا چاہیے جو انسانوں کو چیونٹی کی طرح مسل کر نکل جاتے ہیں اور اتنے بڑے حادثات کا سبب بنتے ہیں ۔

Re: ٹریفک قوانین اور بن بریک استاد

Posted: Wed Oct 19, 2016 9:56 pm
by علی خان
بہت بہت اچھا جناب۔۔

Re: ٹریفک قوانین اور بن بریک استاد

Posted: Wed Oct 19, 2016 11:11 pm
by محمد شعیب
بہت خوب

Re: ٹریفک قوانین اور بن بریک استاد

Posted: Thu Oct 20, 2016 1:10 pm
by احمر اکبر
شکریہ

Re: ٹریفک قوانین اور بن بریک استاد

Posted: Thu Oct 20, 2016 3:34 pm
by چاند بابو
بہت خوب اکبر بھیا۔

Re: ٹریفک قوانین اور بن بریک استاد

Posted: Fri Oct 21, 2016 7:27 pm
by احمر اکبر
احباب کا شکریہ