Page 1 of 1

ٹائپنگ اسسٹنٹ

Posted: Wed Sep 21, 2016 12:59 pm
by میاں محمد اشفاق
ٹائپنگ اسسٹنٹ ایک بہترین سافٹ وئیر ہے، جو کہ آپ کے پی سی کے کی بورڈ سے وہ الفاظ جو روزانہ کی بنیاد پر یا زیادہ استعمال ہوتے ہیں انکو محفوظ کر لیتا ہے اور ٹائپنگ کرتے وقت انہیں خودبخود آپکے سامنے لے آتا ہے جس سے آپ کو مکمل الفاظ نہیں لکھنے پڑتے، اسکے ساتھ ساتھ یہ ڈکشنری کا کام بھی کرتا ہے، امید ہے سافٹ وئیر آپ کو پسند آئے گا مگر اس میں ایک کمی یہ بھی ہے کہ یہ آپ کے پاسورڈ بھی سیو کر لیتا ہے اور جب آپ پاسورڈ لکھنے لگتے ہیں تو یہ انہیں سٹار کی بجائے الفاظ میں آپکے سامنے کر دیتا ہے جیسے پاس بیٹھا ہوا فرد باآسانی پڑھ سکتا ہے۔
سافٹ وئیر ڈاونلوڈ کرنے کے لئے کلک کیجئے

Re: ٹائپنگ اسسٹنٹ

Posted: Wed Sep 21, 2016 8:00 pm
by محمد شعیب
شئرنگ کا شکریہ
لیکن سچ بتلاؤں تو ٹائپنگ کے درمیان خود بخود الفاظ سامنے آنا مجھے پسند نہیں ہے۔ میں موبائل کے اس فیچر سے بھی تنگ ہوں۔

Re: ٹائپنگ اسسٹنٹ

Posted: Thu Sep 22, 2016 1:02 am
by چاند بابو
کمپیوٹر پر تو مجھے بھی یہ فیچر بالکل پسند نہیں البتہ موبائل پر تو مجھے اس فیچر سے عشق ہے کیونکہ موبائل پر ٹائپنگ ایک بہت مشکل کام ہے میرے نزدیک۔