Page 1 of 1

ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Fri Jul 29, 2016 10:06 pm
by محمد شعیب
میں نے ورڈ پریس پر ایک ویب سائٹ بنائی ہے. پہلے ایک پریمیم تھیم جگاڑ سے حاصل کر کے انسٹال کی. ویب سائٹ بہت سلو تھی. پھر ایک فری تھیم لے کر اس پر نبرد آزمائی کی اور الحمدللہ کافی حد تک کامیاب رہا. لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ویب سائٹ کھلنے میں بہت وقت لیتی ہے. اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
ورڈ پریس ماہرین سے درخواست ہے ویب سائٹ چیک کر کے بتلائیں کہ کیا مسئلہ ہے؟

[link]http://adan.pk/[/link]

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Mon Aug 01, 2016 1:59 pm
by چاند بابو
جی شعیب بھیا ان شاءاللہ آج شام میں اس کا جائزہ لیں گے.

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Tue Aug 02, 2016 7:12 pm
by عمرفاروق
سائٹ کو یہاں جلدی کھل رہی ہے میں نے چیک کیا ہے
ویسی چاند بھائی کچھ نہ کچھ لیکر آنے والے ہیں

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Wed Aug 03, 2016 2:11 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا آپکی سائیٹ کو مختلف طریقوں سے چیک کیا ہے اور تقریبا ٹھیک ہے.
لیکن اگر آپ اس کی سپیڈ مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں تو اس پر دو کام کیجئے.
ایک تو اس میں ڈبلیو پی ٹوٹل کیشے پلگ ان انسٹال کر لیں جو کہ کیشے بہتر بنائے گا اور سپیڈ بہتر ہو جائے گی.
دوسرا آپ تصویروں کو ری سائز کرنے کے لئے Timthumb نامی پلگ ان انسٹال کریں جو تصاویر کو بہتر طریقے سے ری سائز کرتا ہے اور تصاویر ری سائز کرنے میں جو وقت ضائع ہوتا ہے وہ نہیں ہو گا. کیونکہ آپ کی سائیٹ میں سپیڈ کا بنیادی مسئلہ یہ درپیش ہے.
نیچے تین مختلف ٹؤلز سے ٹسٹ رزلٹ دیئے گئے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی ویب سائیٹ کی سپیڈ بہتر کر سکتے ہیں.
ٹیسٹ
ٹیسٹ
ٹیسٹ

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Thu Aug 04, 2016 9:24 pm
by محمد شعیب
بہت بہت شکریہ ماجد بھائی
ایک اور مسئلہ بھی ہے. پراڈکٹ کی گیلری امیجز ر کلک کرنے سے پاپ اپ ونڈو نہیں کھل رہی. تصویر الگ سے صفحے میں کھلتی ہے. میں نے گوگل پر سرچ کیا تو لائٹ بکس کے آپشن پر چیک لگانے کا کہا گیا. میں نے وہ بھی کر دیا. لیکن پھر بھی لائٹ باکس کام نہیں کر رہا.
مثلا آپ یہ پراڈکٹ دیکھیں.
[link]http://adan.pk/index.php/product/levis-pant/[/link]
اس کی گیلری امیج پر کلک کریں تو تصویر الگ سے کھلے گی.
اس کا حل کئی جگہ لکھا ہوا ہے. ایک جگہ لکھا ہے کہ جے کیوری ڈبل کال ہو رہی ہوگی. لیکن یہ کیسے فکس کرنا ہے، پتہ نہیں چل رہا.

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Fri Aug 05, 2016 9:42 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا سب سے پہلے تو یہ بتا دوں‌کہ جو Timthumb نامی پلگ ان میں نے کہا ہے اسے بالکل انسٹال مت کیجئے گا کیونکہ میں نے آج اردونامہ کے ایک مسئلے کے حل کے لئے اس کے بارے میں مزید پڑھا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ اس سے تو پچھلے کئی سالوں سے وائرس اٹیک ہو رہے ہیں اور یہ پلگ ان تو اکثر ہوسٹنگ سرورز نے ازخود بند کر رکھا ہے.

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Fri Aug 05, 2016 9:43 pm
by چاند بابو
دوسرے مسئلے کا حل تو میں اندر سے دیکھ کر ہی بتا سکتا ہوں.
آپ اپنی ویب سائیٹ کا یوزر نیم اور پاسورڈ مجھے ایس ایم ایس کر دیں میں چیک کرلوں گا.

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Fri Aug 05, 2016 10:30 pm
by محمد شعیب
شکریہ ماجد بھائی
ٹم تھمب انسٹال کرتے ہی ویب سائٹ کا حلیہ بگڑ گیا تھا. فورا ان انسٹال کر دیا تھا.

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Fri Aug 05, 2016 11:19 pm
by چاند بابو
اور ادھر اردونامہ پر پچھلے تین دن سے پھر شدید اٹیک ہوا ہے جس کے ساتھ میں مسلسل لڑائی میں مصروف ہوں.

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Sat Aug 06, 2016 11:21 am
by محمد شعیب
اوہ
کیا ڈی ڈاز پروٹیکشن خریدنے سے ان حملوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ؟

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Sat Aug 06, 2016 11:34 am
by محمد شعیب
میرا ورڈ پریس والا مسئلہ حل ہو گیا. میں نے ایک پلگ ان انسٹال کیا تھا "وو برانڈ"
اس کی وجہ سے مسئلہ ہو رہا تھا. جزاک اللہ

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Sat Aug 06, 2016 11:48 am
by عمرفاروق
چاند بھائی کی ٹیسٹ لنک تو بہت اچھی نکلی

کسی بھی سائٹ کو دیکھنے کے بعد اگر یہ فیصلہ کرنا ہوکہ یہ سائٹ کس پر بنی ہے
جملہ ،ورڈ پرس ، جاوا ،پی ایچ پی
تو ہمیں کیسے معلوم ہوگا کہ کس پر بنی ہے
:)

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Sat Aug 06, 2016 1:53 pm
by چاند بابو
محمد شعیب wrote:اوہ
کیا ڈی ڈاز پروٹیکشن خریدنے سے ان حملوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ؟
شعیب بھیا یہ ڈاز پروٹیکشن کیا ہے؟؟؟
کوئی لنک بھیجیں پلیز.

ویسے الحمداللہ میں ایک بار پھر کامیاب ہو گیا ہوں اور اردونامہ اب کسی بھی قسم کے وائرس یا اٹیک سے پاک ہے.
ویسے آپ سے ایک بار پھر ریکیوسٹ ہے کہ آپ اپنی سائیٹس کو اپڈیٹ کریں کیونکہ بدقسمتی سے اس بار پھر اٹیک آپ کی سائیٹ کے فولڈر سے ہی ہوا ہے.
بلکہ میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ بجائے جملہ وغیرہ کے ورڈپریس سائیٹ بنائیں باقی سب ختم کر دیں کیونکہ ورڈپریس کی سیکورٹی بہت بہتر ہے.

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Sat Aug 06, 2016 4:55 pm
by محمد شعیب
ویسے میں نے آج ہی ویب سائٹ اپڈیٹ کی ہے. اور میں ویب سائٹ‌کو جوملہ سے ورڈ پریس پر لے جاؤنگا (ان شاءاللہ)
اب ورڈ پریس سے اچھی خاصی جان پہچان ہو گئی ہے.

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Sat Aug 06, 2016 10:45 pm
by چاند بابو
محمد شعیب wrote:ویسے میں نے آج ہی ویب سائٹ اپڈیٹ کی ہے. اور میں ویب سائٹ‌کو جوملہ سے ورڈ پریس پر لے جاؤنگا (ان شاءاللہ)
اب ورڈ پریس سے اچھی خاصی جان پہچان ہو گئی ہے.
بہت خوب یہ تو خوشی والی بات ہے.

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Sat Aug 06, 2016 10:53 pm
by چاند بابو
عمرفاروق wrote:چاند بھائی کی ٹیسٹ لنک تو بہت اچھی نکلی

کسی بھی سائٹ کو دیکھنے کے بعد اگر یہ فیصلہ کرنا ہوکہ یہ سائٹ کس پر بنی ہے
جملہ ،ورڈ پرس ، جاوا ،پی ایچ پی
تو ہمیں کیسے معلوم ہوگا کہ کس پر بنی ہے
:)

عمرفاروق بھیا ویسے تو جو لوگ ویب کے بارے میں بنیادی علم رکھتے ہیں انہیں‌سورس کوڈ دیکھ کر ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ ویب سائیٹ کونسے سافٹ وئیر میں بنی ہے کیونکہ عام طور پر میٹا ٹیگز میں‌ اس بارے میں‌معلومات موجود ہوتی ہیں. اگر نہیں‌بھی ہوتی تو بھی سائیٹ کے ڈائریکٹری سٹرکچر سے معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ سائیٹ کونسے سافٹ وئیر میں بنی ہے.
لیکن اگر کوئی شخص اس بارے میں بنیادی علم بھی نہیں رکھتا تو پھر اس کے لئے ایک ویب سائیٹ موجود ہے. آپ اس ویب کا ایڈریس وہاں ٹائپ کریں اور اس سائیٹ کے بارے میں بہت ساری معلومات آپ کو مل جائیں گی.
لنک یہاں‌ہے

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Sun Aug 07, 2016 3:39 am
by محمد شعیب
چاند بابو wrote: شعیب بھیا یہ ڈاز پروٹیکشن کیا ہے؟؟؟
کوئی لنک بھیجیں پلیز.
[link]http://www.vistnet.com/resources/[/link]

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ کھلنے میں کافی ٹائم لیتی ہے. کیوں؟

Posted: Mon Aug 08, 2016 6:37 pm
by چاند بابو
محمد شعیب wrote:
چاند بابو wrote: شعیب بھیا یہ ڈاز پروٹیکشن کیا ہے؟؟؟
کوئی لنک بھیجیں پلیز.
[link]http://www.vistnet.com/resources/[/link]
ارے نہیں شعیب بھیا یہ ڈاز اٹیک نہیں ہے بلکہ ہیکنگ ہے جو اس سے کافی مختلف ہے.
یہ پروٹیکشن خریدنے کا کوئی فائدہ نہیں.
اس اٹیک کے بارے میں ایک بار تفصیل سے اردونامہ پر میں‌ ایک پوسٹ کر چکا ہوں.
لنک یہاں‌ہے