گوگل کا ویڈیو شیئرنگ کیلیے یوٹیوب میسینجرلانے کا منصوبہ

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

گوگل کا ویڈیو شیئرنگ کیلیے یوٹیوب میسینجرلانے کا منصوبہ

Post by محمد شعیب »

Image

نیوریارک: آج کل دوستوں سے ویڈیوز شیئر کرنا سب ہی کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور یوٹیوب پر ویڈیوز کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے جنہیں گوگل کے نئے پروگرام کے بعد شیئر کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔
واٹس ایپ اور فیس بک مسیینجر کی بڑھتی ہوئی شہرت گوگل کے لیے کافی تشویشناک ہے کیونکہ ایک طرف تو واٹس ایپ نے گوگل ہینگ آؤٹس کو میدان سے باہر کر رکھا ہے تو دوسری جانب فیس بک نے گوگل پلس کو نیچا دکھا رکھا ہے۔ یعنی اس وقت گوگل کے مقابلے میں فیس بک کا پلڑا بھاری ہے۔ اس کے علاوہ امیزون کے گوگل کے مدمقابل ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ لانے کے اعلان نے بھی گوگل کو پریشان کر رکھا ہے۔ لیکن اب گوگل ایک نئی چال چلنے کے لیے تیار ہے جس میں وہ گوگل پیش کرنے جا رہا ہے یوٹیوب میسنجر جو یوٹیوب کی ویڈیو ایپ کے اندر کام کرے گا۔
Image
یوٹیوب ویڈیو میسینجر کے ذریعے لوگ نہ صرف گپ شپ کر سکیں گے بلکہ ایک دوسرے کو یوٹیوب کی ویڈیوز بھی بھیج سکیں گے۔ یوٹیوب کی ویڈیوز دوسروں سے شیئر کرنے کے لیے اس سے قبل ان کے لنک کاپی کرکے یا ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے دوسروں کو بھیجنا پڑتی تھی لیکن اب گوگل اس معاملے میں سختی برتنے جا رہا ہے۔
یوٹیوب کی ویڈیوز کو صرف یوٹیوب مسینیجر کے اندرشیئر کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس طرح گوگل کی کوشش ہے کہ صارفین یوٹیوب پر زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور دیگر میسیجنگ ایپلی کیشنز کی طرف کم جائیں۔ فی الحال یہ فیچر تجرباتی طور پر مخصوص صارفین کو فراہم کیا گیا ہے اور اس کی عام فراہمی کے بارے میں کوئی حتمی وقت نہیں دیا گیا ہے۔
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”