توحید کی اقسام

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Locked
کعنان
کارکن
کارکن
Posts: 48
Joined: Tue Jun 23, 2009 12:07 am

توحید کی اقسام

Post by کعنان »

بسم اللہ الرحمن الرحیم


توحید کی اقسام

1۔ توحید فی الرُّبوبیت ۔۔۔ شرک فی الرّبوبیت
2۔ توحید فی الُالوہیت ۔۔۔ شرک فی الُالوہیت
3۔ توحید فی الاسماء و الصفات ۔۔۔ شرک فی الاسماء و الصفات
4۔ توحید فی التحریم ۔۔۔ شرک فی التحریم
5۔ توحید فی الاحکام ۔۔۔ شرک فی الاحکام

پروفیسر طاہر القادری

-------------------------------------------------------------
-------------------------------------------------------------



السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

چاند بابو

توحید کی اقسام پر ہمارا موضوع کسی وجہ سے رد کر دیا گیا تھا کیونکہ ہمارے پاکستانی بھائیوں نے توحید کی اقسام پہلی بار سنا تھا اور آپ نے بھی ۔ یہ ضروری نہیں ہوتا کہ جو چیز کوئی نہیں جانتا تو اس کو وجود ہی نہیں۔ میں اس کے لئے کوائف جمع کر رہا تھا اور آج جب وہ ٹاپک شروع کرنا چاہا تو وہ یہاں نہیں پایا اسی لئے اسی ٹاپک کو دوبارہ شروع کیا جاتا ھے سارے کوائف کے ساتھ۔

کوشش کروں گا کہ جو انفارمیشن فارمز سے اکٹھی کی گئی ہیں ان کا لنک نہیں دوں کیونکہ فارم کا قانون کا احترام بھی باقی رہے۔ دھاگہ کی ابتدا میں سعودی عرب سے شروع کروں گا تاکہ شور مچانے والا گروہ سمجھ سکے کہ ایسا ممکن ھے۔

چاند بابو صاحب میں اس فارم کا ممبر اس لئے بنا تھا کیونکہ میں نے اس فارم کے قانون سیکشن میں کچھ ٹرم ایند کنڈیشن میں کچھ بہتری پائی تھی اور میں نے سوچا تھا کہ چلو ہمیں بھی کچھ نقل ہی سہی لیکن کچھ پیغام پہنچانے کا موقع ملے گا مگر افسوس آپکی طرف سے کچھ کمی رہ گئی۔
میں نے اپنے ماضوع کے اٹیک پر آپ کو پیغام سینڈ کیا تھا جس سے آپ نے خاموشی اختیار کی لی اور وقت پر کوئی رد عمل نہیں دکھایا شائد آپ اس موقع کی تلاش میں تھے کہ میں بھی کوئی ان کو طرح غلط حرکت کروں گا اور آپ کو موقع مل جانے گا دوسرے ممبران کو سیف کرنے کا۔

جاند بابو صاحب قانون یہ کہتا ھے کہ لڑائی شروع کس سے ہوئی وہی اس کا مجرم ہوتا ھے ڈفینڈ کرنے والا نہیں۔ قصور ایک کا ہوتا ھے دونوں کا نہیں۔

اختلاف ہونا ضروری ھے جو راحت کی بنیاد بنے مخالفت کی نہیں
میری نظر میں علامہ طاہر القادری کیا اور علامہ ناصر البانی کیا اور اسطرح کے دوسرے علماء سب قابل احترام ہیں۔
تبلیغ دین کی ہوتی ھے علماء کی نہیں میری طرف سے رازانہ یہاں پر کوئی پروفیسر طاہر القادری پر جو عیب لگائے ہوئے ہیں ان کی ایک وڈیو کلپ لگا دیا کریں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں تو وہ بات لکھتا ہوں جو وہ کہتا ہے قرآن اور احدیث مبارکہ سے۔

میری ایک عادت ھے کہ میں اپنی بلاگنگ کرتا ہوں دوسرے کچھ بھی لکھے مجھے اس کے کوئی اعتراض نہیں کیونکہ اس کا فقہ میں اس کے علماء کرام نے ان کو ایسا ہی بتایا ہو گا مجھے کوئی ضرورت نہیں کہ دوسرں کو جا کے چھیڑوں۔

اگر مجھے کسی کئے مسلک پر کوئی بات عجیب لگے تو میں ایک الگ دھاگہ بناتا ہوں تاکہ پڑھنے والوں کو دو طرح کی انفارمیشن حاصل ہو سکے
اب اگر کوئی یہ سوچے کہ اہل سنت کی انفارمیشن پڑھ کے کوئی اھل وہاب اپنا عقیدہ بدل دے گا یا کوئی اھل وہاب کی انفارمیش پڑھ کے کوئی اھل سنت اپنا عقیدہ بدل لے گا تو اسطرح کے بلاگر منفی سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔ خیر اب میں یہاں دوسرں کے دھاگوں میں آپ کو کیا کمیاں ہیں وہ بھی دکھاؤں گا اگر یہاں رہا تو۔

اس فارم میں ایک دھاگہ تھا جس کا عنوان تھا “ شرک اور اس کی اقسام“ اب اس ممبر نے اپنی بساط کے مطابق جو مناسب سمجھا لکھ دیا۔
مجھے اس میں کچھ کمی نظر آئی مگر میں نے اس کے دھاگے میں کسی قسم کا رد عمل نہیں دکھایا اور جو میرے پاس “ شرک کی اقسام“ پر انفارمیشن تھیں میں نے الگ دھاگہ لگا دیا اور بڑے افسوس سے کہہ رہا ہوں کہ وہ بھی ڈلیٹ کر دیا گیا ھے یہاں نظر نہیں آ رہا۔

خیر چاند بابو ایک بات آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ بھی اسی عقیدے سے تعلق ریکھتے ہیں تو بتا دیں تاکہ میں یہاں مزید بلاگنگ کرنے سے پرہیز کروں اور اگر یہ فارم فری ہینڈ ھے تو میں مزید انفارمیشن پوسٹ کر سکوں ، صرف اس ایک بات کے جواب کے بعد میں سلسلہ شروع کروں گا انتظار رہے گا۔ شکریہ

والسلام



حمد و ثنا

إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ.
(فاطر، 35 : 28)
اللہ سے تو اُس کے بندوں میں سے علم والے ہی ڈرتے ہیں (جو صاحبِ بصیرت ہیں)۔

قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُوْلُوا الْأَلْبَابِ
(الزمر، 39 : 9)
آپ فرما دیجئے کہ علم والے اور بے علم کہیں برابر ہوتے ہیں! تحقیق سوچتے وُہی ہیں جو صاحبِ عقل ہیں

وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ
(المجادله، 58 : 11)
اور جنہیں علم عطا کیا گیا ہے (اللہ) اُن لوگوں کے درجے بلند کرے گا۔

وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ
(الاعراف، 7 : 199)
اور جاہلوں سے کنارہ کشی اِختیار کر لیں

وَمَا يَذَّكَّرُ إِلاَّ أُوْلُواْ الْأَلْبَابِ
(آل عمران، 3 : 7)
اور نصیحت صرف اہلِ دانش ہی کو نصیب ہوتی ہے

وَقُل رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا
(طهٰ، 20 : 114)
اور آپ (ربّ کے حضور یہ) عرض کریں کہ اَے میرے رب! مجھے علم میں اور بڑھا دے

اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
(العلق، 96 : 1)
(اے حبیب!) اپنے ربّ کے نام سے (آغاز کرتے ہوئے) پڑھیئے جس نے (ہر چیز کو) پیدا فرمایا

فَاسْأَلُواْ أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ
(النحل، 16 : 43)
سو تم اہلِ ذِکر سے پوچھ لیا کرو اگر تمہیں خود (کچھ) معلوم نہ ہو



=========================
[center]کعنان[/center]
مخلص
کارکن
کارکن
Posts: 171
Joined: Wed Sep 02, 2009 11:20 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: توحید کی اقسام

Post by مخلص »

آج تک ھم نے اس فورم میں کسی فرقہ کا نام نہیں لکھا تھا ۔لیکن آپ نے فرقوں کا نام لکھ کر فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی ھے ۔برادر براہ کرم فرقوں کا نام مت لکھا کریں اور نہ ہی شخصیت کا ۔تاکہ ماحول پر امن رہ سکے ۔یہاں پر کسی فرقے کی بات نہیں چلے گی اگر چلے گی تو رب کے قرآن کی چلے گی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی ۔اس کے علاوہ کسی اور کی بات کریں گے تو وہ فرقہ واریت ھوگی ۔لہذا امید ھے کہ آپ فرقوں کے نام کو ختم کریں گے ۔اللہ ھم سب کو فرقہ بندیوں سے نکال کر کتاب و سنت پر چلنے کی توفیق دے آمین

[center]فرقہ بندی ھے کہیں اور کہیں ذاتیں ھیں

کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں
[/center]
کعنان
کارکن
کارکن
Posts: 48
Joined: Tue Jun 23, 2009 12:07 am

Re: توحید کی اقسام

Post by کعنان »

مخلص wrote:آج تک ھم نے اس فورم میں کسی فرقہ کا نام نہیں لکھا تھا ۔لیکن آپ نے فرقوں کا نام لکھ کر فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی ھے ۔برادر براہ کرم فرقوں کا نام مت لکھا کریں اور نہ ہی شخصیت کا ۔تاکہ ماحول پر امن رہ سکے ۔یہاں پر کسی فرقے کی بات نہیں چلے گی اگر چلے گی تو رب کے قرآن کی چلے گی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی ۔اس کے علاوہ کسی اور کی بات کریں گے تو وہ فرقہ واریت ھوگی ۔لہذا امید ھے کہ آپ فرقوں کے نام کو ختم کریں گے ۔اللہ ھم سب کو فرقہ بندیوں سے نکال کر کتاب و سنت پر چلنے کی توفیق دے آمین

[center]فرقہ بندی ھے کہیں اور کہیں ذاتیں ھیں

کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں
[/center]

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

جناب مخلص صاحب قانون کا احترام سامنے رکھتے ہوئے آپ سے ایک گزارش کروں گا کہ اس فارم میں میں نے چاند بابو کو مخاطب کیا ھے اور انہی سے کچھ گفتگو کی ھے جس کا جواب وہی دیں گے تو مناسب ھے یک ممبر اور ایڈمین کا معاملہ ھے ۔
جب آپ کے دھاگے میں کچھ پوچھا جائے گا تب ہی آپ اپنی رائے دے سکتے ہیں اور اگر آپ کو میری کسی بات پر اعتراض ھے تو اس کے لئے میں آپ کو ایک طریقہ بتاتا ہوں جو بھی دھاگہ یا پوسٹ آپ کو اچھی نہ لگے تو اس میں دائیں ہاتھ میں پروفائل کے نیچے Report لکھا ہوتا ھے آپ کا حق ھے اسے استعمال کریں اور وہاں میری خلاف شکائیت درج کروا دیں کیونکہ میری جو پوسٹ جس وجہ سے ڈلیٹ ہوئی ہیں ان کی یہی وجہ سامنے آتی ھے اگر چاند بابو اس پر بتائیں گے تو بہتر ہو گا کیونکہ اگر ایسی بات ھے تو پھر اس سے پرہیز کیا جائے گا آپ اپنی باری کا انتظار کیجئے
ان باتوں کا آپ کو جواب دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ اگر اجازت ملی تو میں نے اپنی انفارمیشن یہاں سے شروع کرنی ھے۔ جب آپ کو بڑا بنایا جائے گا تب ہی آپ بڑا بننے کو کوشش کیجئے گا
شکریہ

والسلام
[center]کعنان[/center]
مخلص
کارکن
کارکن
Posts: 171
Joined: Wed Sep 02, 2009 11:20 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: توحید کی اقسام

Post by مخلص »

جب آپ فرقہ واریت کو ہوا دیں تو کوئی بھی اصلاح کے لئے لکھ سکتا ھے ۔برادر میں نے یہاں اس لئے لکھا تھا تاکہ آپ فرقوں کے نام کو حذف کریں ۔دیں کی تبلیغ مقصود ھے تو صرف اور صرف قرآن و حدیث کی بات کریں فرقوں کی نہیں میں نہیں چاہتا کہ یہ پوسٹ حذف ھوں میں یہ چاہتا ھون کہ پوسٹ کے اندر اگر کوئی خامی نظر آئے تو نشاندہی کروں بس
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: توحید کی اقسام

Post by چاند بابو »

اسلام علیکم

محترم کنعان صاحب بہت بہت شکریہ آپ نے اردونامہ کو اس قابل سمجھا کہ یہاں دین کے بارے میں کچھ نہ کچھ لکھنے کا سوچا۔ محترم آپ نے بجا فرمایا کہ اردونامہ آپ کو پسند اس لئے آیا کہ یہاں کے قوانین آپ کو پسند آئے۔ لیکن کیا آپ نے یہ صرف ان قوانین کو دیکھ کر کہا ہے جو آپ کو پسند آئے ورنہ تو اردونامہ کے قوانین فرقوں اور فروعی مسائل پر بحث کرنے والوں کے لئے بہت ہی برے ہیں اور کوئی شخص یہاں صرف اس وقت تک ہی چل سکتا ہے جب تک بالکل سیدھے طریقے سے چلنے کی کوشش کرتا ہے اور جب بھی وہ اردونامہ کو اپنے طریقے سے چلانے کی کوشش کرتا ہے اس سے معذرت کر لی جاتی ہے۔


دوسری بات آپ نے کی آپ کی پوسٹس کو حذف کرنے کی تو محترم میں عرض کروں گا کہ یہ تو آپ اب صرف میرے سر الزام منڈھنے والی بات کر رہے ہیں اپنے تمام موضوعات میں سے عبارت خود آپ نے کچھ اس قسم کی تحریر لگا کر حذف کی تھی
The post was deleted by conan next to admin.
The post was deleted by conan accidently.
etc

بہرحال میں نے یہ ضرور کیا کہ جب آپ نے خود ہی انہیں حذف کر دیا تھا تو جو دوسرے ممبران نے آپکی مخالفت میں بیان بازی کی تھی اسے بھی حذف کرنا ضروری سمجھا اور آپ کے پیغامات حذف کر دیئے۔کیا ایسا ہی نہیں ہے؟؟

باقی میرے محترم میں نہایت عاجزی سے آپ سے ملتمس ہوں کہ یہاں ہر گروہ ہر فرقے ہر مذہب والے نے آنا ہے لیکن اس آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اردونامہ ان کے تمام عقائد کو ان کی تمام باتوں کو تسلیم کر لے گا۔
آپ نے فرمایا کہ توحید کی اقسام پر ہمارا موضوع کسی وجہ سے رد کر دیا گیا تھا کیونکہ ہمارے پاکستانی بھائیوں نے توحید کی اقسام پہلی بار سنا تھا اور آپ نے بھی ۔ یہ ضروری نہیں ہوتا کہ جو چیز کوئی نہیں جانتا تو اس کا وجود ہی نہیں۔
تو میرے بھائی اگر کل کوئی عیسائی آ کر یہ کہے کہ کنعان کیا تمہیں پتہ ہےکہ تمہارے اللہ کا ایک بیٹا بھی ہے اور پھر اس بات پر وہ دلائل بھی لے آئے۔
اور پھر ایک اور دہریا یہاں آئے اور آ کر کہے کہ آئے کنعان جس خدا کی تم بات کرتے ہو وہ تو ہے ہی نہیں ایسے کسی خدا کا کوئی وجود ہی نہیں ہے اور کائنات خودبخود کسی حادثے کے نتیجے میں وجود میں آئی اور ہم لوگ اسے چلا رہے ہیں۔
پھر کوئ پارسی آ جائے اور کہے کنعان آؤ میں اپنے آتش کدے میں تمہیں تمہارا خدا دکھاؤں۔
ایک ہندو اپنی جیب سے مورتی نکال کر کہے کہ کنعان کیا یہی تمہارا خدا ہے۔


نہیں ایسا ہر گز نہیں ہے آپ اس کی بات کبھی بھی نہیں تسلیم کرو گے اور وہی کرو گے جو تمہارا عقیدہ کہتا ہے جو تمہارا مذہب کہتا ہے۔ ہاں اتنا ضرور ہو گا کہ تم اس کے اس پیغام کو حذف کروانے کے لئے سو جتن کرو گے۔
سو میرے محترم اب بھی وہی ہوا ہے ضروری نہیں کہ اردونامہ کے باقی دو سو کے قریب اراکین بھی آپ کے عقیدے سے متفق ہوں اور ضروری نہیں ہے کہ جو عقیدہ آپ پاکستان میں اب بڑے فخر سے لا رہے ہو ہر شخص اسے تسلیم کرے۔
تو کیا یہ درست نہیں ہے کہ اس سے پہلے کہ کل کوئی آپ کی پوسٹ حذف کروانے کے لئے سو سو جتن کرے آپ خود ہی ایسا رویہ اپنایں کہ ایسی نوبت ہی نہ آئے۔ نہ ایسی باتیں کریں جو دوسروں کے لئے ناگوار ہوں اور نہ ایسی بحث چھیڑیں جس کی وجہ سے انتظامیہ کو حرکت میں آنا پڑے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
کعنان
کارکن
کارکن
Posts: 48
Joined: Tue Jun 23, 2009 12:07 am

Re: توحید کی اقسام

Post by کعنان »

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترم چاند بابو

جزاک اللہ خیر

قصہ مختصر جو بات کی میں نے آپ سے اجازت مانگی تھی اس کا جواب آپ نے نہیں دیا ۔ جو باتوں کے اگر جواب دینے تھے ان سے آپ قاصر رہے۔ اور جن کی ضرورت نہیں تھی ان کو آپ اپنے شامل استعمال لے آئے اپنی خوشی سے حالانکہ ان کی کوئی خاص ضرورت نہیں تھی خیر میں اپنا ٹاپک دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہوں اگر اجازت ہو تو اگر آپ کو اس میں آتش زدہ میٹیریل ملا تو آپ اس پر مجھے ٹرمینیٹ کر سکتے ہیں۔
شکریہ


======================================

توحید کی اقسام پر ہمارا موضوع کسی وجہ سے رد کر دیا گیا تھا کیونکہ ہمارے پاکستانی بھائیوں نے توحید کی اقسام پہلی بار سنا تھا اور آپ نے بھی
محترم جو دو دھاگے میں نے خود ڈلیٹ کئے تھے
“ توحید کی اقسام“
“مبادیات عقیدہ توحید“
ان پر میں نے یہ لکھا تھا
1The post was deleted by conan next to admin
2The post was deleted by conan accidently.etc



جو میرے پاس “ شرک کی اقسام“ پر انفارمیشن تھیں میں نے الگ دھاگہ لگا دیا اور بڑے افسوس سے کہہ رہا ہوں کہ وہ بھی ڈلیٹ کر دیا گیا ھے یہاں نظر نہیں آ رہا۔
محترم چاند بابو
جہاں تک مجھے یاد ھے یہ دھاگہ نمبر 3 “ شرک کی اقسام“ تو یہ دھاگہ میں نے ڈلیٹ نہیں کیا تھا۔ اور آپ نے پجھلی دو کا جواب اس میں دے دیا۔
خیر کوئی بات نہیں ہو سکتا ھے میں ہی غلط ہوں۔



اللہ تعالی سب کے حال پر رحم کرے

والسلام
[center]کعنان[/center]
فتاة الخير
کارکن
کارکن
Posts: 16
Joined: Fri Sep 04, 2009 11:10 pm

Re: توحید کی اقسام

Post by فتاة الخير »

[center]جزاک‌اللہ‌‌ چاند بابو بھای[/center]


[center]آپ کے جواب کا طریقہ بہت اچھا ہے
ماشااللہ[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: توحید کی اقسام

Post by شازل »

چونکہ کنعان صاحب چلے گئے ہیں تو بہتر ہے کہ اس دھاگہ کو بھی لاک کردیا جائے
شکریہ
Locked

Return to “مذہبی گفتگو”