Page 1 of 1

ڈومین پارگنگ کیا ہوتا ہے

Posted: Tue Aug 11, 2015 10:31 am
by محمد اسفند
اسلام علیکم مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ ڈومین پارکنگ کیا ہے اور اس پر ایڈ لگانے کا کیا فائدہ ہے

Re: ڈومین پارگنگ کیا ہوتا ہے

Posted: Wed Aug 12, 2015 12:42 am
by چاند بابو
اسفند میاں پارکڈ ڈومین ایک ایسے ڈومین کو کہتےہیں جو آپ نے خریدا تو ہو مگر اس پر کبھی بھی کوئی ویب سائیٹ نہ لگائی ہو.
مگر اسے کسی ہوسٹنگ اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک کیا ہوا ہو. پارکنگ کا لفظ وہی ہے جو گاڑی پارک کرنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے.
یعنی آپ کے پاس گاڑی تو اپنی ہے مگر وہ پارکنگ میں کھڑی ہے اس میں نا کوئی ڈرائیور ہے اور نا ہی یہ اسٹارٹ ہے.

پہلے تو گوگل ایڈ سنس پارکڈ ڈومین پر اشتہارات لگانے کا موقع فراہم کرتا تھا مگر پھر شاید اس نے یہ سہولت واپس لے لی.
اس پر اشتہارات لگانے کا آج کل کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہے کیونکہ ایسا ڈومین گوگل سرچ میں شامل نہیں ہوتا ہے.
فائدہ تب ہی ہو گا جب آپ کے اس ڈومین پر براہ راست ٹریفک آئے گی. پارکڈ‌ڈومین کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ کسی بھی قسم کی ویب سائیٹ سے اسے بیک لنک نا مل رہے ہوں.
یعنی کہیں سے بذریعہ لنک آپ ٹریفک حاصل نا کر رہے ہوں بلکہ صارف براوزر میں آپ کے پورے ڈومین کا ایڈریس لکھ کر ڈومین تک آئے.

ایسا بہت ہی ہائی لیول ڈومین کے ساتھ تو ہو سکتا ہے مگر عام قسم کے ڈومینز پر ان اشتہارات کا کوئی فائدہ نہیں ہے.
ہاں اگر آپ کو گوگل ڈاٹ کام مل جائے تو وہاں اشتہارات لگا کر آپ کروڑوں کما سکتے ہیں‌.