Page 1 of 1

واٹس ایپ اردو زبان میں متعارف کرانے کا اعلان

Posted: Mon Jul 27, 2015 11:40 pm
by میاں محمد اشفاق
Image

معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنی سروس بہت جلد اردو زبان میں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ واٹس ایپ کے ٹرانسلیٹر ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کو اردو زبان میں تقریباً ٹرانسلیٹ کیا جا چکا ہے اور اب کچھ ہی کام باقی ہے جس کے مکمل ہوتے ہی اسے متعارف کرا دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا سروس واٹس ایپ کو پاکستان میں بھی انتہائی مقبولیت حاصل ہو چکی ہے اور نوجوان سمیت سمارٹ فون استعمال کرنے والا ہر صارف واٹس ایپ لازمی استعمال کرتا ہے تاہم پاکستان میں شرح خواندگی کم ہونے اور انگلش سے ناواقفیت کے باعث بہت سے لوگ اس ایپلی کیشن کیساتھ ساتھ دوسری سروسز استعمال کرنے میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔واٹس ایپ نے پاکستان میں اپنی ایپلی کیشن کی مقبولیت کا اندازہ کرتے ہوئے اسے مزید صارف دوست بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اسے جلد ہی قومی زبان اردو میں بھی پیش کر دیا جائے گا۔
واٹس ایپ کے ٹرانسلیٹر ایڈمنسٹریٹراحسن سعید نے فیس بک پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 3 ماہ کے دوران شب و روز محنت کر کے اردو کو 18 ویں زبان بنا دیا ہے اور یہ اینڈرائڈ سمارٹ فونز پر واٹس ایپ کیلئے مکمل ترجمہ کی جا چکی ہے اور اب تھوڑا کام باقی رہ گیا ہے جس کے مکمل ہوتے ہی اس کا اردو ورژن متعارف کرا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو ورژن کے متعارف ہونے سے کم تعلیم یافتہ افراد بالخصوص دیہی افراد بھی واٹس ایپ سے مکمل استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

Re: واٹس ایپ اردو زبان میں متعارف کرانے کا اعلان

Posted: Wed Jul 29, 2015 5:04 am
by افتخار
بہت اچھی خبر شئیر کرنے کا بہت شکریہ.

Re: واٹس ایپ اردو زبان میں متعارف کرانے کا اعلان

Posted: Wed Jul 29, 2015 4:16 pm
by nizamuddin
یہ تو بہت اچھی خبر ہے ۔۔۔۔۔۔

Re: واٹس ایپ اردو زبان میں متعارف کرانے کا اعلان

Posted: Tue Aug 04, 2015 1:02 am
by یاسین وڑائچ
:bismillah:;
w.a
v;g
ً

Re: واٹس ایپ اردو زبان میں متعارف کرانے کا اعلان

Posted: Wed Aug 05, 2015 6:36 pm
by اضواء
شئیرنگ پر آپ کا شکریہ