Page 1 of 1

گوگل کا آپکے ماضی کی ٹائم لائن سروس شروع کرنے کا اعلان کیا

Posted: Thu Jul 23, 2015 11:38 pm
by میاں محمد اشفاق
گوگل کا آپکے ماضی کی ٹائم لائن سروس شروع کرنے کا اعلان
Image
کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ گزرے ہوئے ماہ و سال کے دوران کہاں کہاں جاتے رہے ہیں، کیا کرتے رہے ہیں، شاید آپ کو یہ سب یاد نہ ہو لیکن گوگل یہ سب دیکھتا رہا ہے اور آپ کے ماضی کو ایک فلم کی طرح محفوظ بھی کرتا رہا ہے۔ تیار ہو جائیں کہ اب گوگل آپ کو بھی یہ سب بتائے گا۔ ٹیکنالوجی کے دیوتا ’’گوگل‘‘ نے اپنی طرز کی ایک انوکھی پراڈکٹ متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پرنقشے کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کہاں کہاں سفر کرتے رہے اور اگر آپ نے وہاں اپنے موبائل فون سے کوئی تصویر بنائی ہے تو گوگل آپ کو وہ تصویر بھی دکھائے گا۔ گوگل کی اس نئی پراڈکٹ کا نام ’’ٹائم لائن سروس‘‘ ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس پراڈکٹ سے لوگوں کو وہ جگہیں ڈھونڈنے میں آسانی رہے گی جہاں وہ ایک بار جا چکے ہیں۔ آپ کی ٹائم لائن مکمل طور پر پرائیویٹ ہو گی اور اسے صرف آپ ہی دیکھ سکیں گے۔ اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو اپنے موبائل فون پر اپنی لوکیشن ہسٹری گوگل کے ساتھ شیئرکرنا ہوگی۔ آپ اپنی ٹائم لائن پر سے اپنی ہسٹری ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔
گوگل کی یہ سروس اگرچہ سودمند دکھائی دیتی ہے لیکن سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اسے خوفناک ترین سروس بھی قرار دیا ہے۔ لوگوں نے اس سروس کے متعلق طرح طرح کے تحفظات کا اظہار کیا ہے لیکن اکثریت نے یہی ایک نکتہ اٹھایا ہے کہ اس طرح لوگوں کی پرائیویسی ختم ہو جائے گی اور دوسرے لوگ بھی ان کی نقل و حرکت سے آگاہ رہیں گے۔ اگرچہ گوگل کی طرف سے یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ یہ مکمل طور پر پرائیویٹ سروس ہے اور محض صارف ہی اپنی ٹائم لائن دیکھ سکتا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ گوگل کا یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے یا صارفین کے خدشات حقیقت کا روپ دھارتے ہیں۔

[link]http://www.gloucestercitizen.co.uk/Goog ... story.html[/link]
[link]https://www.google.com/maps/timeline[/link]

Re: گوگل کا آپکے ماضی کی ٹائم لائن سروس شروع کرنے کا اعلان

Posted: Fri Jul 24, 2015 1:03 am
by محمد شعیب
میری ماضی کی ہسٹری شاید گوگل کے پاس نہیں ہے. مجھے کچھ نہیں دکھا رہا