Page 1 of 1

تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Fri Jun 12, 2015 5:01 pm
by عرفان حیدر
سلام،

جناب میں نے اپنے ٹیوٹوریلز کی تصاویر 1204 ضرب 768 کی ریزولوشن پر لیں اور انکو فوٹو بکٹ پر اپلوڈ کردیا.
اب جب میں انکو اردونامہ پر لگا رہا ہوں تو تصاویر خود بخود ری سائز ہورہی ہیں جو کہ ایک اچھا عمل نہیں ہے میرے ٹیوٹوریلز کے لیے.
ایک تو تصویر کی شکل تھوڑی خراب ہورہی ہے دوسرا جس مقصد کے لیے انکو بنایا گیا ہے وہ تقریبا فوت ہورہا ہےکیوں کہ وہ خوبصورتی ان تصاویر میں کم نظر آرہی ہے.
ازراہ کرم اس مسئلے کا کوئی حل نکالیں.

وسلام

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Fri Jun 12, 2015 8:03 pm
by چاند بابو
عرفان حیدر صاحب تصاویر کو خودبخود چھوٹا کرنے کے لئے اردونامہ پر ایک موڈ استعمال ہو رہا ہے. اگر 1268 پکسلز کی تصویر یہاں لگائیں گے تو وہ صفحہ کی مقرر کردہ حد سے بہت باہر نکل جائے گی جو اچھی نہیں لگے گی اور فورم کا صفحہ بھی خراب نظر آئے گا.

البتہ تصاویر پر کلک کرنے سے تصویر اپنے اصل سائز میں نظر آئے گی.

اس لئے یہ موڈ کام کرتا ہی رہے تو بہتر ہے. البتہ صرف ایک دن کے لئے یہ موڈ میں عارضی طور پر بند کر رہا ہوں تاکہ آپ کو میری بات کا اندازہ ہو جائے.

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Fri Jun 12, 2015 8:08 pm
by عرفان حیدر
سلام،

ٹھیک ہے جناب آپ اسکو ایک دن یعنی ہفتہ کے دن بند کردیں، اتوار کو دوبارہ کھول دیں.
چیک کرکے بتاتا ہوں.

وسلام

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Fri Jun 12, 2015 8:13 pm
by چاند بابو
جی بہتر ہے اس وقت موڈ بند ہو چکا ہے. اب اسے دوبارہ اتوار والے دن چلایا جائے گا.

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Sat Jun 13, 2015 10:58 am
by عرفان حیدر
سلام،

جناب میں اسو قت پوسٹس دیکھ رہا ہوں تو کم از کم مجھے فلحال تو کوئی مسئلہ نظر نہیں آرہا.
براؤزر کو چھوٹا بڑا کیا تو ایک چیز ہوئی کہ تصویر والی پوسٹ دائیں جانب نکل گئی لیکن میرے نزدیک یہ کوئی اتنا بڑ مسئلہ تو نہیں ہے.
کیوں کہ آجکل جو ریزولوشن لوگ استعمال کررہے ہیں وہ 1024 ضرب 768 سے بڑی ہی ہے اور میری موجود ہ تصاویر اسی سائز کی ہیں.
اب باقی ممبران کیا کہتے ہیں وہ تو انکے کہنے کے بعد ہی پتا چلے گا.

وسلام

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Sat Jun 13, 2015 8:34 pm
by علی خان
مجھے تو فی الحال کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا ہے. کیونکہ میری ریزالوشن 1280x1024 ہے. جسکی وجہ سے کوئی بھی مسئلہ نہیں محسوس ہوا ہے.

ویسے عرفان بھائی اپ سکرین ریکارڈنگ کے لئے کونسی سافٹوئیر استعمال کر رہیں ہے. میں تو آجکل Screenpresso کو استعمال کر رہا ہوں. بہت ہی زبردست سکرین ریکارڈنگ کرتا ہے . اور ویڈیو کی سائز بھی بہت ہی کم ہوتی ہے. میں نے ابھی تک اتنا اچھا سافٹ وئیر اچھی ریکارڈنگ کے حوالے سے نہیں دیکھا ہے.
اپ بھی اسکو ٹرائی کریں اسمیں کسی سکرین شارٹ میں مختلف معلومات کو بھی بہت آسانی کے ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے.

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Tue Jun 16, 2015 9:31 am
by عرفان حیدر
علی خان wrote:مجھے تو فی الحال کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا ہے. کیونکہ میری ریزالوشن 1280x1024 ہے. جسکی وجہ سے کوئی بھی مسئلہ نہیں محسوس ہوا ہے.

ویسے عرفان بھائی اپ سکرین ریکارڈنگ کے لئے کونسی سافٹوئیر استعمال کر رہیں ہے. میں تو آجکل Screenpresso کو استعمال کر رہا ہوں. بہت ہی زبردست سکرین ریکارڈنگ کرتا ہے . اور ویڈیو کی سائز بھی بہت ہی کم ہوتی ہے. میں نے ابھی تک اتنا اچھا سافٹ وئیر اچھی ریکارڈنگ کے حوالے سے نہیں دیکھا ہے.
اپ بھی اسکو ٹرائی کریں اسمیں کسی سکرین شارٹ میں مختلف معلومات کو بھی بہت آسانی کے ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے.
سلام،

جناب میں اسکرین شاٹس کے لیے SnagItنامی سافٹ وئیر استعمال کرتا ہوں. ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے میں Camtasiaاستعمال کرتاہوں جسکی فلحال ضرورت نہیں ہے.

وسلام

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Tue Jun 16, 2015 4:06 pm
by علی خان
Camtasia تو میں بھی ابھی تک استعمال کرتا آرہا تھا. مگر اُسکی سائز زیادہ ہے . اور اسکی سائز 6 ایم بی تک ہے. ویسے اگر موقع ملے تو چیک کرلیں.

[link]http://www.mediafire.com/download/8hxcj ... ording.zip[/link]

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Tue Jun 16, 2015 5:23 pm
by عرفان حیدر
علی خان wrote:Camtasia تو میں بھی ابھی تک استعمال کرتا آرہا تھا. مگر اُسکی سائز زیادہ ہے . اور اسکی سائز 6 ایم بی تک ہے. ویسے اگر موقع ملے تو چیک کرلیں.

[link]http://www.mediafire.com/download/8hxcj ... ording.zip[/link]
جناب میں ڈاونلوڈ کرکے اپنے پاس رکھ چکا.
انشاءاللہ ضرور ٹرائی کروں گا.

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Tue Jun 16, 2015 5:23 pm
by عرفان حیدر
چندا بابو، اب اس موڈ شریف کا کیا کرنا ہے؟
آن رکھنا ہے یا آف کرنا ہے.

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Tue Jun 16, 2015 8:03 pm
by محمد شعیب
آپ اپنے ٹوٹیورل کا لنک بھیجیں. میں چیک کروں کیسا لگتا ہے.

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Wed Jun 17, 2015 3:39 am
by چاند بابو
میرے کیال میں اب جب کسی اور صاحب کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تو پھر موڈ کو آن کرنا اب ضروری نہیں رہ گیا ہے موڈ آف ہی رہے گا۔

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Wed Jun 17, 2015 9:15 am
by عرفان حیدر
محمد شعیب wrote:آپ اپنے ٹوٹیورل کا لنک بھیجیں. میں چیک کروں کیسا لگتا ہے.
جناب میرے ٹوٹیورل آفس کے سیکشن میں موجود ہیں.

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Wed Jun 17, 2015 9:15 am
by عرفان حیدر
سلام،

بہت بہت شکریہ چندا بابو،
اب اس موضوع کو "حل شدہ" کرکے بند کردیں.

وسلام

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Wed Jun 17, 2015 10:59 am
by علی خان
اس سافٹوئیر کے ذریعے ہم کسی بھی امیج میں کیا کیا تبدیلیاں کرسکتے ہیں. اُ س کے لئے ایک ڈیمو حاضر ہے.

Image

Re: تصاویر کا خودبخود ری سائز ہونا.

Posted: Thu Jun 18, 2015 4:46 pm
by چاند بابو
جی سب بھائیوں کا بہت بہت شکریہ.
موضوع بطور حل شدہ مقفل کیا جاتا ہے.
ویسے اشفاق بھیا اگر ہو سکے تو اسکرین ریکارڈنگ سافٹ وئیر کا ایک مفصل سا ٹؤٹیوریل لکھ کر الگ سے پوسٹ کر دیں.