Page 1 of 1

پاک چائینا اقتصادی راہداری براستہ ژوب

Posted: Thu May 28, 2015 9:55 pm
by محمد شعیب
الحمد للہ، پاک چائینا اقتصادی راہداری پر تمام پارٹیز کا اتفاق ہو گیا ہے. یہ راہداری براستہ میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان اور ہمارے شہر ژوب سے گزرے گی.
اس منصوبے سے ہمارے شہر کو بہت فائدہ ہوگا.
Image

Re: پاک چائینا اقتصادی راہداری براستہ ژوب

Posted: Fri May 29, 2015 12:24 am
by چاند بابو
یہ اتفاق رائے والی بات کب کی ہے شعیب بھیا.
کیونکہ عمران خان اور اسفند خان ولی تو ابھی تک رولا ڈالے بیٹھے ہیں.

واقعی جس شہر کے پاس سے بھی یہ سڑک گزرے گی اس کی قسمت بدل جائے گی.
اور اگر یہ آپ کے شہر کے اندر سے گزرے گی یا بالکل پاس سے چھو کر نکلے گی تو پھر تو وارے نیارے ہیں آپ کے.
اگر کچھ پیسے ہیں تو ابھی سے کوئی کمرشل پلاٹس وغیرہ خرید رکھیں ممکنہ جگہ کے آس پاس کیونکہ پھر شہر اس سڑک تک پھیل جائے گا.

Re: پاک چائینا اقتصادی راہداری براستہ ژوب

Posted: Fri May 29, 2015 5:39 pm
by بلال احمد
خبر کے لیے شکریہ

Re: پاک چائینا اقتصادی راہداری براستہ ژوب

Posted: Sun May 31, 2015 12:50 am
by محمد شعیب
نہیں ماجد بھائی
اسفند یار اور عمران خان بھی مان گئے ہیں. اور روڈ ہمارے شہر کے پاس سے گزرے گا.