Page 1 of 1

مائیکروسافٹ کا دنیا کو چیلنج

Posted: Wed May 20, 2015 7:45 pm
by میاں محمد اشفاق
مائیکروسافٹ کا دنیا کو چیلنج
Image

مائیکروسافٹ کی ونڈوز 10 رواں برس کسی وقت ریلیز کر دی جائے گی تاہم اس سے پہلے امریکی کمپنی نے پوری دنیا کو چیلنج کردیا ہے۔

مائیکروسافٹ نے پوری دنیا کو سولیٹیئر نامی گیم کے ٹورنامنٹ کے لیے چیلنج کیا ہے جس میں اس کمپنی کے بہترین کھلاڑی اس گیم کے سب سے بڑے پرستاروں کے مدمقابل آئیں گے۔

اس ٹورنامنٹ کے مین راؤنڈ کا آغاز سولیٹیئر گیم کو 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر 5 جون سے ہوگا۔

خیال رہے کہ یہ گیم طویل عرصے سے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا مستقل حصہ بنی ہوئی ہے۔

اس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز آج سے مائیکروسافٹ کے ملازمین کے درمیان مقابلوں سے ہوگا جس میں جتینے والے افراد جون کے اوائل میں دنیا بھر کے عام لوگوں سے ٹکرائیں گے۔

مائیکروسافٹ کے آفیشل بلاگ کے مطابق پوری دنیا کو چیلنج ہے کہ اپنے سب سے بہترین کھلاڑیوں کو سامنے لاکر ہمارے بہترین افراد کو شکست دیں۔

[link]http://blogs.windows.com/bloggingwindow ... solitaire/[/link]

Re: مائیکروسافٹ کا دنیا کو چیلنج

Posted: Thu May 21, 2015 12:29 am
by چاند بابو
یار یہ تو میں بھی اچھی خاصی کھیل لیتا ہوں.
تو پھر کیا خیال ہے میاں جی مجھے لے کر جا رہے ہیں اس مقابلے میں کہ نہیں؟

Re: مائیکروسافٹ کا دنیا کو چیلنج

Posted: Thu May 21, 2015 2:18 am
by اضواء
یہ تو میرے بائیں ہاتھہ کا کام ہے :P

Re: مائیکروسافٹ کا دنیا کو چیلنج

Posted: Thu May 21, 2015 12:22 pm
by محمد شعیب
مجے تو اس کی الف ب بھی سمجھ نہیں آتی

Re: مائیکروسافٹ کا دنیا کو چیلنج

Posted: Thu May 21, 2015 1:08 pm
by میاں محمد اشفاق
جو جو کھیل لیتا ہے اپنے لئے ٹکٹ کٹوائے اور دیئے گئے لنک پر طبع ازمائی کرے c;om;pu;te;r;beat

Re: مائیکروسافٹ کا دنیا کو چیلنج

Posted: Fri May 29, 2015 1:01 pm
by بلال احمد
میاں محمد اشفاق wrote:جو جو کھیل لیتا ہے اپنے لئے ٹکٹ کٹوائے اور دیئے گئے لنک پر طبع ازمائی کرے c;om;pu;te;r;beat
لو جی میاں اشفاق نے تو ٹکا سا جواب دے کر سب کو راستہ دکھا دیا ہے، اب جلدی سے آپ سب اپنی اپنی ٹکٹ کٹوا کر رکشہ میں بیٹھ جائیں h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a

Re: مائیکروسافٹ کا دنیا کو چیلنج

Posted: Mon Sep 28, 2015 6:35 am
by اریبہ راؤ
Hehehe

Sent from my SM-G310HN using Tapatalk