ونڈوز 10 کے بعد ونڈوز کا باب بند کرنے کا اعلان

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

ونڈوز 10 کے بعد ونڈوز کا باب بند کرنے کا اعلان

Post by میاں محمد اشفاق »

نیویارک: دنیا بھر میں پرسنل کمپیوٹرز میں استعمال ہونے والے آپریٹنگ نظام ونڈوز کا آخری ورژن ونڈوز 10 ہوگا۔ اس بات کا اعلان مائیکروسافٹ میں ترقیاتی عمل کے شعبے کے ایگزیکٹیو جیری نکسن نے شکاگو میں ’مائیکروسافٹ اگنائٹ کانفرنس‘ کے دوران تقریر کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر پر عرصے سے چلنے والے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے ونڈوز 10 ” آخری ورژن” ہوگا۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ نکسن کا بیان اس تبدیلی کا عکاس ہے جو اس سافٹ ویئر کی تیاری کے سلسلے میں آنے والی ہے, کمپنی خود بھی پہلے ہی ایسی ہی بات کر چکی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ ونڈوز کو مستقبل میں اپ ڈیٹ کرے گی جیسے کہ ونڈوز ماضی میں بھی اپ ڈیٹ ہوتی رہی ہے۔ فرم کے مطابق ونڈوز 10 کے بعد ایک نیا ورڑن پیش کرنے کی بجائے اسی ورژن کو باقاعدگی سے بہتر بنایا جاتا رہے گا۔
ایک بیان میں مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ’ونڈوز کو بطور ایک خدمت کے پیش کیا جائے گا جس میں نت نئی چیزیں ہوں گی اور جیسے اس کے اپ ڈیٹ جاری کیے جاتے ہیں ویسے ہی اپ ڈیٹس ہوں گے جب کہ فرم کو توقع ہے کہ ونڈوز کا مستقبل طویل عرصے پر محیط ہوگا۔ کمپنی کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ ونڈوز 10 کے بعد سے اس آپریٹنگ سسٹم کو کیا نام دیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ کو اپ ڈیٹس جاری رکھنے اور نئے نمایاں اوصاف بنانے کے لیے بہت محنت کرنا ہو گی اور یہ سوال باقی رہے گا کہ تجارتی صارف کس طرح تبدیلی قبول کریں گے اور مائیکروسافٹ نئی تبدیلی کے لیے مدد کس طرح فراہم کرے گی۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ونڈوز اب رک گئی ہے اور آئندہ کبھی آگے نہیں جائے گی، بل کہ اس کے برعکس ہوگا اور ونڈوز کے اپ ڈیٹ اب جلدی جلدی جاری کیے جائیں گے۔
مائیکروسافٹ پر نگاہ رکھنے والی تجزیے کی کمپنی’گارٹنر‘ کے تحقیق پر مامور نائب صدر اسٹیو کلین ہینس کے مطابق ’ونڈوز 11 نہیں آئے گی۔‘انہوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ نے ماضی میں ونڈوز نائن کے نام سے ارادتاً گریز کیا تھا اور ماضی کی ڈگر سے ہٹنے کے لیے ونڈوز 10 کا نام استعمال کیا تھا تاہم انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے مائیکروسافٹ اور اس کے صارفین کے لیے بہت سی مشکلات پیدا ہوئیں، ہر تیسرے سال مائیکروسافٹ کو سوچنا پڑتا تھا اور اپنا اگلا اہم آپریٹنگ سسٹم تیار کرنا پڑتا تھا۔ ڈیویلپر ایک جگہ بند ہو جاتے اور تین برس پہلے صارفین نے جو چاہا ہوتا تھا ویسا ہی کوئی ورڑن تیار ہو کر سامنے آ جاتا۔
انہوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ کو لوگوں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ انھیں اس نئے ورژن کی ضرورت ہے بہت محنت کے ساتھ مارکٹینگ کرنی پڑتی اور بہت زیادہ پیسہ لگانا پڑتا۔ انھیں یہ بھی کہنا پڑتا کہ اس سے بہتر چیز پہلے کبھی تیار نہیں ہوئی۔ اسٹیو کلین ہینس نے بتایا کہ مائیکروسافٹ کو ونڈوز کے وجہ سے ملنے والی آمدن کا بہت زیادہ حصہ نئے ذاتی کمپیوٹروں (پی سیز) کی فروخت سے حاصل ہوتا تھا اور کمپنی اب جو تبدیلی لا رہی ہے اس سے آمدن متاثر نہیں ہوگی،مجموعی طور پر یہ ایک مثبت قدم ہے لیکن اس میں کچھ خطرات بھی ہیں۔
اسٹیو کلین ہینس کا کہنا ہے کہ ’مائیکروسافٹ کو اپ ڈیٹس جاری رکھنے اور نئے نمایاں اوصاف بنانے کے لیے بہت محنت کرنا ہو گی۔ اور یہ سوال باقی رہے گا کہ تجارتی صارف کس طرح تبدیلی قبول کریں گے اور مائیکروسافٹ نئی تبدیلی کے لیے مدد کس طرح فراہم کرے گی۔ تاہم انہوں یہ بھی کہا کہ ’اس کا مطلب یہ نہیں کہ ونڈوز اب رک گئی ہے اور آئندہ کبھی آگے نہیں جائے گی۔ بلکہ اس کے برعکس ہوگا اور ونڈوز کے اپ ڈیٹ اب جلدی جلدی جاری کیے جائیں گے۔
[link]http://www.forbes.com/sites/antonyleath ... f-windows/[/link]
[link]http://www.theverge.com/2015/5/7/856847 ... of-windows[/link]
[link]http://www.forbes.com/sites/antonyleath ... f-windows/[/link]
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ونڈوز 10 کے بعد ونڈوز کا باب بند کرنے کا اعلان

Post by افتخار »

معلومات شئیر کرنے کا بہت شکریہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ونڈوز 10 کے بعد ونڈوز کا باب بند کرنے کا اعلان

Post by اضواء »

خبر کی شئیرنگ پر آپ کا بیحد شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ونڈوز 10 کے بعد ونڈوز کا باب بند کرنے کا اعلان

Post by محمد شعیب »

یہ خبر پڑھ کر خوشی ہوئی. آپریٹنگ سسٹم کا یکسر تبدیل ہوجانا بہت پریشانی کا باعث ہوتا تھا. جن کے پاس پنٹیم 3 یا4 ہے ان کے سسٹم پر ونڈوز 7 یا اس سے نیا ورژ ن درست نہیں چلتا. اور ایکس پی کی سیکیورٹی ختم ہو چکی ہے. اب پیٹیم والوں کو اپنا کمپیوٹر بیچنا پڑیگا. اور اس دور میں پینٹیم کوئی خریدتا ہی نہیں. اسی طرح نئی نئی ونڈوز آنے سے پرانے کمپیوٹرز کو مسئلہ ہوتا.
یہ ایک اچھی خبر ہے کہ اب ونڈوز کو تبدیل کرنے کے بجائے صرف سیکیورٹی کو اپڈیٹ کر دیا جائےگا. اس طرح ہیکنگ بھی نہیں ہوگی اور صارفین بھی پریشان نہیں ہونگے.
Shakil Ahmed Khan
کارکن
کارکن
Posts: 8
Joined: Sun Nov 30, 2014 8:12 am
جنس:: مرد

ونڈوز10جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ

Post by Shakil Ahmed Khan »

میں ونڈوز 10کا صارف ہوں .ڈرتے ڈرتے اِسے انسٹال کیا تھااور جب استعمال کیا تو تمام سابقہ آپریٹنگ سسٹمس سے بہترپایا.اب مائکروسافٹ والوں کا یہ اعلان کہ بجائے نیاآپریٹنگ سسٹم لائیں اِسی کو اَپ ڈیٹ اور اَپ گریڈ کرتے رہیں گے، بالکل صحیح فیصلہ ہے .یہ سسٹم عوام اور خواص سب کے لیے یکساں مفیدہے کیونکہ وہ تمام ٹولز ، ڈرائیورز اور Accessoriesموجود ہیں جو کسی بھی عام یا خاص پراجیکٹ پر کام کرنے والے کو درکار ہوتے ہیں اِس کے علاوہ نئے پروگرام انسٹال کرنے میں بھی یہ کبھی لیت ولعل سے کام نہیں لیتا . یوں سمجھ لیجیے کہ جولوگ ونڈوز8سے آشناہیں وہ ونڈوز 10کے بھی بہت جلد گہرے دوست اور سچے عقیدت مند ہوجاتے ہیں .
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”