گوگل کی جانب سے روبوٹ کی تیاری

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

گوگل کی جانب سے روبوٹ کی تیاری

Post by میاں محمد اشفاق »

Image



سننے میں آیا ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے حقیقتاً روبوٹ فوج تیار کرنے کے لےے عملی قدم اٹھا لیا ہے کی طرف سے ایک نئے پیٹنٹ کے لئے درخواست دی گئی ہے جس کے تحت کثیر تعداد مےں روبوٹ آلات کو ایک دوسرے سے جوڑا جاسکے گا اور انہیں کہیں سے بھی انٹر نیٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکے گا۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل ایک ایسا نظام تیا رکرنے جارہا ہے کہ جس مےں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے روبوٹس کی ٹیموں کو احکامات دیئے جاسکیں گے اور ان سے ہر طرح کے کام لیئے جاسکےں گے۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے عام استعمال کے روبوٹ بھی بنائے جاسکےں گے جنہیں عام لوگ گھریلو اور دفتری کاموں کے لیئے استعمال کرسکیں گے اور انہیں انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا کے کسی بھی حصے سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔فوجی مقاصد کے لیے بنائے جانے والے روبوٹ اسلحے کا استعمال کرسکیں گے اور فوجی ساز و سامان کی نقل و حمل کے لےے بھی استعمال ہوں گے ۔
گوگل کے اس منصوبے سے ہر کوئی خوش نہیں ہے اور متعدد بڑے سائنسدان اس خدشے کا اظہار کرچکے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ ایک دن انسانوں کے خلاف بغاوت کردیں گے۔مشہور ریاضی دان سٹیفن ہاکنگ بھی خبردار کرچکے ہیں کہ ذہانت کے حامل روبوٹ انسانی تہذیب کے خاتمے کا سبب بنیں گے۔ اگر اس معاملے کو ایک فلمی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں تو کئی سال پہلے ہالی وڈ نے ایک مووی بنائی تھی آئی روبوٹ کے نام سے یہ اردو اور ہندی سمیت کئی زبانوں میں ڈبنگ کی گئی ہے میں اس حالات کو واضع کر کے دیکھایا گیا ہے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل کی جانب سے روبوٹ کی تیاری

Post by چاند بابو »

یہ صرف ایک وہم ہے وگرنہ اس کا مقصد صرف روبوٹ تیار کرنا ہے روبوٹ فوج تیار کرنا نہیں.
اور اگر وہ ایسا کر بھی لیتے ہیں تو بھی اس میں حرج ہی کیا ہے آخر وہ ٹیکنالوجی سے مدد لے رہے ہیں.
اب اگر ہم ایسا نہیں کر سکتے ہیں تو یہ ہماری نااہلی ہے نا کہ ان کی ہم سے کوئی زیادتی.
البتہ انہیں یہ ٹیکنالوجی فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی مذمت ضرور کرنی چاہئے کیونکہ انسانی فوج پھر بھی کچھ حد تک اخلاقیات کا مظاہرہ کر سکتی ہے مگر ایک روبوٹ اخلاقیات سے بالکل عاری ہو گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”