Page 1 of 1

دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Wed Apr 01, 2015 6:25 pm
by میاں محمد اشفاق
دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

آپ گوگل ارتھ پر بہت مزے سے دنیا بھر کے نقشے اور تصاویر دیکھتے ہیں۔اصل میں یہ تمام نقشے خلائی سیٹیلائیٹ سے بنائی جاتی ہیں اور ہمیں یہ علم ہوتا رہتا ہے کہ فلاں جگہ کیا چیز ہے یا فلاں جگہ کیسی ہے۔ لیکن دنیا میں کچھ مقامات ایسے بھی ہیں جو گوگل آپ کو نہیں دکھاتا جس کی مختلف وجوہات ہیں جیسے سیکیورٹی اور اس ملک کی درخواست جہاں یہ مقامات واقع ہیں۔آئیے آپ کو کچھ ایسے ہی مقامات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

شمسی ائیر فیلڈ،پاکستان
2009ءمیں کچھ ایسی تصاویر دکھائی گئیں جن سے اندازہ ہوا کہ امریکہ کے ڈرون اس ائیر فیلڈ میں کھڑے ہیں جس کے بعد پوری دنیا میں بہت واویلا مچا جبکہ گوگل نے یہ تصاویر اور علاقے کو گوگل ارتھ میں blurrکردیا۔

Severnaya Zemlya،روس
اگر آپ روس میں واقع بحر منجمد شمالی کو دیکھیں تو آپ کو کبھی بھی یہ علاقہ واضح نظر نہیں آئے گا بلکہ اس پر برف نظر آئے گی۔حقیق میں یہ برف نہیں ہے بلکہ گوگل نے یہ علاقہ لوگوں کی نظروں سے چھپا رکھا ہے۔

تائیوان کے فوجی تنصیبات
سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے تائیون کی حکومت نے گوگل کو درخواست کی تھی کہ ان کی تنصیبات کو گوگل ارتھ پر نہ دکھایا جائے کہ اس طرح ان کے دشمنوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

امریکہ اور میکسیکو کا بارڈر
یہ علاقہ امریکہ اور میکسیکو کے درمیان انسانی اور منشیات کی سمگلنگ کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور جرائم پیشہ عناصر اس کے بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں لہذا اس علاقے کو گوگل نے دھندلا دیا ہے تا کہ سمگلرز کو کوئی مدد نہ مل سکے۔

مارکولی نیوکلئیر پلانٹ،فرانس
اس پلانٹ میں یورینیم اور پلوٹینیم کا ذخیرہ ہے جبکہ ماضی میں یہاں نیوکلیائی پلانٹ بھی تھا۔سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر فرانس نے اس علاقے کو گوگل سے درخواست کے بعد دھندلا دیا ہے۔

وولکل ائیر بیس، نیدر لینڈز
ہالینڈ میں فوجی سرگرمیاں اکثر مشکوک رہی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اس ائیر بیس میں 22نیوکلیائی ہتھیار رکھے گئے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ بم ہیروشیما اور ناگا ساکی پر گرائے گئے بموں سے چار گنا زیادہ طاقتور ہیں۔

پورٹ لاوﺅز جیل، آئرلینڈ
اس جیل میں آئر لینڈ کے خطرناک ترین قیدی رکھے گئے ہیں لہذااس کی حفاظت کے لئے ہر وقت فوجی دستے گشت کرتے رہتے ہیںجبکہ کسی بھی طرح کے جہاز کو یہاں آنے کی پابندی ہے۔جبکہ گوگل ارتھ پر دکھائی جانے والی تصاویر دس سال پرانی ہیں۔

میشائل اے اے ایف بلڈنگ،یوٹا،امریکہ
اس عمارت کے گرد 48مربع کلومیٹر تک صحرا ہے ۔یہ علاقہ دوسری جنگ عظیم میں نیوکلیائی اور کیمیائی ہتھیاروں کو جانچنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔کہا جاتا ہے کہ اب بھی یہاں کچھ ایسی سرگرمیاں کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے اس علاقے کو گوگل ارتھ پر دھندلا دیا گیا ہے۔

جنوبی سپین کے علاقے El Ejidoکو سفید کرکے بالکل دھندلا دیا گیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہاں سپین اپنی فوجی سرگرمیاں سرانجام دیتا ہے جس کی وجہ سے اسے نہیں دکھایا جاتا۔

HAARP،اٹلانٹا
امریکی تحقیقاتی ادارے میں 180موسمیاتی انٹیناءلگائے گئے ہیں ۔اس ادارے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہاں سے بیٹھ کردنیا کے لوگوں کے دماغ کو کنٹرول کرنے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں 2010ءکے سیلاب بھی یہاں سے بیٹھے موسمیاتی کنٹرول کے ذریعے لائے گئے۔

Re: دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Wed Apr 01, 2015 8:44 pm
by چاند بابو
شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ میاں جی.

Re: دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Thu Apr 02, 2015 1:23 am
by محمد شعیب
شئرنگ کا شکریہ

Re: دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Thu Apr 02, 2015 4:25 pm
by nizamuddin
بہت معلوماتی شیئرنگ ہے جناب ... شکریہ

Re: دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Tue Jun 28, 2016 9:20 pm
by عمرفاروق
گوگل ارتھ کے ذریعے زمین کی ناپائی کی جاتی ہے .اور گوگل میپ کے ذریعے پیادہ سفر کرنے والوں کوراستہ دیکھنے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے .. جیسے ٹریفک نیوگیشن وغیرہ ..
گوگل ارتھ میں اور میپ میں اسطرح کی معلومات کیسے حاصل کریں گے ..

Re: دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Fri Jul 01, 2016 12:38 am
by چاند بابو
عمر فاروق صاحب آپ کا سوال واضح نہیں اس لئے کچھ خاص سمجھ نہیں آ سکی ہے.
براہ مہربانی اپنی بات وضاحت کے ساتھ لکھئے تاکہ جواب دیا جا سکے.

Re: دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Fri Jul 01, 2016 12:46 pm
by عمرفاروق
گوگل ارتھ کے اندر زمین کا فاصلہ . پہاڑ کی بلندی اور کسی خاص پوئینٹ سےخاص پوئینٹ تک کا سائزاور اگر وہ پیدل ہے تو کتنے وقت میں پہنچے گا .گاڑی میں‌ہے تو کتنے وقت میں پہنے گا .. جیسی معلومات ملتی ہے ... کا طریقہ ہوتا ہے .. ایسے معلومات لینےکا طریقہ کیا ہوگا ..

Re: دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Fri Jul 01, 2016 11:33 pm
by چاند بابو
عمرفاروق wrote:گوگل ارتھ کے اندر زمین کا فاصلہ . پہاڑ کی بلندی اور کسی خاص پوئینٹ سےخاص پوئینٹ تک کا سائزاور اگر وہ پیدل ہے تو کتنے وقت میں پہنچے گا .گاڑی میں‌ہے تو کتنے وقت میں پہنے گا .. جیسی معلومات ملتی ہے ... کا طریقہ ہوتا ہے .. ایسے معلومات لینےکا طریقہ کیا ہوگا ..
گوگل ارتھ میں ایک پلگ ان موجود ہے جو شاید ‌Ruler کے نام سے ہوتا ہے‌ اس کے ذریعے یہ پیمائش کی جاتی ہے.

Re: دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Sat Jul 02, 2016 3:50 am
by عمرفاروق
چلو ٹرائی کرتے ہیں‌......... ;)

میں کچھ مشہور چینلز وغیرہ شوق سے دیکھتا ہوں‌... جیو گرافکس ،، ڈسکوری،، ان چینلز میں‌سوائے وال کرنے والے جو میپ کا استعمال کرتے ہیں .اور کبھی کبھی گوگل ارتھ وغیرہ سے بھی مدد لیتے ہیں‌.ان کے لیے بہت ہی قیمتی ثابت ہوتا ہے ..

Re: دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Sun Jul 03, 2016 12:26 am
by چاند بابو
جی بالکل ایسا ہی ہے، بے شمار لوگوں اور بے شمار کاروبار کے لئے گوگل ارتھ اور گوگل میپ بے حد مدد گار ثابت ہو رہے ہیں.

Re: دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Thu Aug 11, 2016 4:48 pm
by نورمحمد
بہت بہت شکریہ اشفاق بھائی

گوگل نے اور ایک کرامت - کارنامہ انجام دیا ہے کہ . . فلسطین کو ہی نقشہ سےمٹا دیا ہے n;a;n;a n;a;n;a
:devil: :devil:

Re: دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Thu Aug 11, 2016 5:06 pm
by چاند بابو
نورمحمد wrote:بہت بہت شکریہ اشفاق بھائی

گوگل نے اور ایک کرامت - کارنامہ انجام دیا ہے کہ . . فلسطین کو ہی نقشہ سےمٹا دیا ہے n;a;n;a n;a;n;a
:devil: :devil:
لیکن گوگل نے تو اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کے نقشے پر پہلے بھی ایسے ہی تھا اور کبھی بھی اس نے فلسطین کو الگ ظاہر نہیں کیا تھا.

Re: دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Fri Aug 12, 2016 10:58 am
by نورمحمد
چاند بابو wrote:
نورمحمد wrote:بہت بہت شکریہ اشفاق بھائی

گوگل نے اور ایک کرامت - کارنامہ انجام دیا ہے کہ . . فلسطین کو ہی نقشہ سےمٹا دیا ہے n;a;n;a n;a;n;a
:devil: :devil:
لیکن گوگل نے تو اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کے نقشے پر پہلے بھی ایسے ہی تھا اور کبھی بھی اس نے فلسطین کو الگ ظاہر نہیں کیا تھا.

ابھی ابھی میں نے گوگل میپ میں فلسطین کے لئے سرچ مارا . . مگر اس کا نام کہیں موجود نہیں‌ . . . اسرائیل بڑے بولڈ حرفوں میں‌دکھائی دے رہا ہے ( . . . . یروشلم - رملہ - ) جارڈن و لبنان بھی حرف جلی کے ساتھ موجود ہے !!

Re: دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Fri Aug 12, 2016 9:51 pm
by چاند بابو
یہی تو گوگل کہہ رہا ہے کہ فلسطین تو نہ پہلے موجود تھا نہ اب موجود ہے.

Re: دنیا کے و ہ10 مقامات جو گوگل آپ سے چھپانا چاہتاہے

Posted: Wed Aug 17, 2016 11:39 am
by نورمحمد
n;a;n;a n;a;n;a n;a;n;a n;a;n;a n;a;n;a