کچھ تو کرو کہ زندگی کا سلسلہ چلے ..... قمر ساجد

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

کچھ تو کرو کہ زندگی کا سلسلہ چلے ..... قمر ساجد

Post by چاند بابو »

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف اردو شاعر جناب قمر ساجد صاحب کا فیس بک پیج چیک کر رہا تھا جس پر ان کی طرف سے اپنے بیٹے کے نام منسوب ایک ہائیکو غزل پر نظر پڑی.
بلا شبہ اس طرز تخاطب اور نفسِ مضمون میں ایسی بات تھی کہ میں اسے اردونامہ کی زینت بنانے میں حق بجانب ہوں یہ ایک باپ کی طرف سے اپنے بیٹے کے نام نا صرف ایک بہترین نصحیت ہے بلکہ ایک باپ کے دل میں اپنے بیٹے سے منسلک ان تمام خواہشات کا عکس ہے جس کی وہ اپنی اولاد سے توقع کرتا ہے.
کوشش کروں گا کہ جلد ہی قمر ساجد صاحب کی کتاب بھی آپ احباب کے ساتھ شئیر کر سکوں البتہ ابھی صرف انہی چند اشعار پر اکتفا کروں گا.


[align=center]کچھ تو کرو کہ زندگی کا سلسلہ چلے
زندوں میں تم شمار ہو یہ حوصلہ ملے
تم سے تمہارے ہونے کا سب کو پتہ چلے

مٹھی بھرو جو ریت کی ذرات کو تکو
ذرات ہیں کہ نور ہے یہ کا ئنات کا
گر رنگ ہیں یہ نور کے تو آنکھ میں بھرو

کچھ روزباغبان کی صحبت میں تم رہو
خو شبو سے ِگل سے تتلیوں سے دوستی کرو
تاکہ جمال وحسن کی توقیر کرسکو

یہ بھی کہا تھا طا ئروں سے گفتگو کرو
آہنگ ہے بیان میں اور صوت میں سرور
ان کی زبان سیکھ کے تم بات کرسکو

پیڑوں کی سرسراہٹوں کو غور سے سنو
نغمےِ دھنیں الاپ ہیں اور ساز ہیں کئ
ان کو سنو کہ زندگی میں رقص کرسکو

پر آگئے تو خواہش پروازبھی کرو
یعنی ہوا سے جنگ کا آغاز بھی کرو
اتنا اڑو کہ بادلوں پہ تم بھی چل سکو

کچھ تو کرو کہ گھونسلے سے جب بھی تم اڑو
سپنوں میں میری آنکھ کے تم رنگ بھر سکو[/align][/color]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
nizamuddin
ماہر
Posts: 605
Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی، پاکستان
Contact:

Re: کچھ تو کرو کہ زندگی کا سلسلہ چلے ..... قمر ساجد

Post by nizamuddin »

بہت عمدہ شیئرنگ ہے جناب۔۔۔۔ شکریہ
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کچھ تو کرو کہ زندگی کا سلسلہ چلے ..... قمر ساجد

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
شئرنگ کا شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کچھ تو کرو کہ زندگی کا سلسلہ چلے ..... قمر ساجد

Post by چاند بابو »

پسندیدگی پر دونوں احباب کا شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کچھ تو کرو کہ زندگی کا سلسلہ چلے ..... قمر ساجد

Post by میاں محمد اشفاق »

بہت گہری باتیں خوبصورت لفظوں میں ڈھال دیا ہے محترم نے بہت خوب

کچھ روزباغبان کی صحبت میں تم رہو
خو شبو سے ِگل سے تتلیوں سے دوستی کرو
تاکہ جمال وحسن کی توقیر کرسکو
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کچھ تو کرو کہ زندگی کا سلسلہ چلے ..... قمر ساجد

Post by چاند بابو »

پسندیدگی کا بہت شکریہ میاں صاحب.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: کچھ تو کرو کہ زندگی کا سلسلہ چلے ..... قمر ساجد

Post by اضواء »

کچھ تو کرو کہ زندگی کا سلسلہ چلے
زندوں میں تم شمار ہو یہ حوصلہ ملے
تم سے تمہارے ہونے کا سب کو پتہ چلے
بہت ہی عمدہ اور گہرائی کی شاعری ہے :clap: شئیرنگ پر آپکا بیحد شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “اردو شاعری”