سکائپ نے ویب سروس متعارف کرا دی

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

سکائپ نے ویب سروس متعارف کرا دی

Post by میاں محمد اشفاق »

مشہور وائس اور ویڈیو کالنگ سروس سکائپ گزشتہ کئی سالوں سے لوگوں کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس سروس کو استعمال کرتے ہیں۔ سکائپ کے ذریعے ویڈیو یا وائس کال کرنے کیلئے اس کی ایپلی کیشن کو ڈاﺅن لوڈ کرنا ضروری ہے جو مختلف پلیٹ فارمز یعنی ونڈوز، میک، لینکس، اینڈرائڈ اور آئی فون پر دستیاب ہیں۔
مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس سروس کو خریدے جانے کے بعد اس کئی مفید تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سے کئی آسانیاں پیدا ہوئی ہیں تاہم اب مائیکرو سافٹ نے سکائپ کے صارفین کو ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرنے کے جھنجھٹ سے چھٹکارا دلانے کیلئے نئی ویب سروس کا آغاز بھی کر دیا ہے جس کے تحت سکائپ کو کسی بھی انٹرنیٹ براﺅزر پر استعمال کیا جاتا ہے اور ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔
یہ سروس ابتدائی طور پر برطانیہ کے صارفین کیلئے مہیا کی گئی ہے تاہم اسے جلد ہی دنیا بھر کے صارفین کیلئے مہیا کر دیا جائے گا۔ سکائپ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سروس کو انٹرنیٹ ایکسپلورر 11، موزیلا فائر فاکس، گوگل کروم اور سفاری پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ چھٹیاں منانے کیلئے کسی ہوٹل میں ٹھہرے ہیں یا پھر کسی انٹرنیٹ کیفے میں بیٹھے ہیں اور وہاں سکائپ انسٹال نہیں ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب سکائپ انسٹال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اپنے انٹرنیٹ براﺅزر میں "web.skype.com" لکھیں اور سکائپ کی ویب سروس کو استعمال کر کے اپنے پیاروں سے بات چیت کا لطف اٹھائیں۔
اس سروس کو پاکستان میں کیسے استعمال کرنا ہے؟ طریقہ جاننے کیلئے مندرجہ ذیل معلومات دیکھئے۔
سب سے پہلے کوئی ایسا پراکسی سافٹ وئیر انسٹال کریں جو برطانیہ کے آئی پی ایڈریس استعمال کرتا ہو۔ اس مقصد کیلئے "ZenMate" اچھی آپشن ہے۔ یہ کوئی ایپلی کیشن نہیں بلکہ مختلف برائوزرز کیلئے دستیاب ایکسٹینشن ہے جو مفت ڈائون لوڈ کر کے کروم، فائر فاکس، اوپیرا اور سفاری پر چلائی جا سکتی ہے اور اس سے کمپیوٹر کی سپیڈ پر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اب آپ سکائپ کی ویب سروس استعمال کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ انٹرنیٹ برائوزر کی ایڈریس بار میں "web.skype.com" لکھیں تو آپ کے سامنے لاگ ان پیج کھل جائے گا۔ اگر آپ پہلے سے سکائپ استعمال کر رہے ہیں تو اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ لکھ کر لاگ ان کریں بصورت دیگر سکائپ استعمال کرنے کیلئے نیا اکائونٹ بنا لیں۔ اگر آپ چاہیں تو اپنے فیس بک اکائونٹ کے ساتھ بھی لاگ ان کر سکتے ہیں۔
لاگ ان ہونے کے بعد آپ کے سامنے سکائپ ویب سروس کا پیج کھل جائے گا اور آپ یہ دیکھ کر خوش ہو جائیں گے کہ بالآخر آپ بھی سکائپ کی ویب سروس استعمال کرنے کیلئے تقریبا تیار ہو چکے ہیں۔ اس پیج پر ایک ضروری پلگ ان انسٹال کرنے کی آپشن آئے گی جو اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے لہٰذا اسے انسٹال کرنےکر لیں۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سکائپ نے ویب سروس متعارف کرا دی

Post by محمد شعیب »

زبردست
میں نے آج ونڈوز 10 انسٹال کی ہے. ابھی تک سکائپ انسٹال نہیں کیا. میرے بھائی کوئٹہ سے آن لائن تھے لیکن میرے پاس سکائپ نہ ہونے کی وجہ بات نہ ہو سکی.
ویب سروس میں یہ مسئلہ حل ہو جائیگا.
شئرنگ کا شکریہ
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سکائپ نے ویب سروس متعارف کرا دی

Post by افتخار »

zub;ar
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سکائپ نے ویب سروس متعارف کرا دی

Post by چاند بابو »

ایک اچھی اپڈیٹ ہے.
شکریہ میاں جی شئیرنگ کا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”