Page 1 of 1

اپنے آئی فون کو کمپیوٹر سے جوڑنا اور ڈیٹا ٹرانسفر

Posted: Mon Mar 23, 2015 8:30 pm
by چاند بابو
اردونامہ کے ایک نئے دوست محترم خان صاحب کی فرمائش پر کمپیوٹر سے آئی فون، آئی پیڈ وغیرہ اور آئی فون سے کمپیوٹر پر ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا طریقہ شئیر کر رہا ہوں.

اس کے لئے سب سے پہلے تو آپ اپنے کمپیوٹر پر آئی ٹیون نامی سافٹ وئیر انسٹال کریں جو ایپل کی سائیٹ سے مفت میں دستیاب ہے.
[link]https://www.apple.com/itunes/download/[/link]

اس سافٹ وئیر کو انسٹال کرنے کے بعد اس پروگرام کو کھولیں
اب اپنے آئی فون کو یو ایس بی کیبل کے ذریعے اپنے کمپیوٹر سے منسلک کریں.
اور آئی ٹیون نامی سافٹ وئیر میں اپنے موبائل کو تلاش کریں جو وہاں نظر آنا شروع ہو جائے گا.
[center]Image[/center]
[center]Image[/center]

جب آپ کے کمپیوٹر پر آپ کا موبائل نظر آنا شروع ہو جائے تو وہاں سیٹنگ ونڈوز کے نیچے موجود لنکس کے ذریعے آپ تمام ڈیٹا اپنے کمپیوٹر پر حاصل کر سکتے ہیں اور کمپیوٹر سے اپنے موبائل پر بھی.

اس سے زیادہ تو مجھے بھی نہیں پتہ کیونکہ میں نے تو کبھی آئی فون استعمال ہی نہیں کیا ہے. :P

Re: اپنے آئی فون کو کمپیوٹر سے جوڑنا اور ڈیٹا ٹرانسفر

Posted: Mon Mar 23, 2015 11:52 pm
by محمد شعیب
بہت خوب
شکریہ چاند بابو

Re: اپنے آئی فون کو کمپیوٹر سے جوڑنا اور ڈیٹا ٹرانسفر

Posted: Tue Mar 24, 2015 6:06 pm
by چاند بابو
پسندیدگی کا شکریہ محترم شعیب بھیا.