گوگل کا ٹچ سکرین لیپ ٹاپ

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

گوگل کا ٹچ سکرین لیپ ٹاپ

Post by محمد شعیب »

Image
امریکہ : گوگل نے جدید فیچرز کے ساتھ کروم بک پکسل نامی نیا لیپ ٹاپ متعارف کرادیا ہے۔
یہ نیا لیپ ٹاپ ہائی ریزولوشن ٹچ اسکرین،انٹل کور آئی فائیو پروسیسر ،ایٹ جی بی ریم کے ساتھ ہے، اس لیپ ٹاپ میں یو ایس بی سی کی شکل میں نیا چارجنگ اسٹینڈرڈ بھی موجود ہے، یہ گوگل کے کروم آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا جس کے زریعے ڈیٹا اور اسکرین تصاویر کو یکساں پورٹ کے زریعے ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے، اس لیپ ٹاپ کی سکرین کی ریزولوشن ایپل کے ریٹنا ڈسپلے کے برابر بتائی جاتی ہے، یہ ہائی ریزولوشن یا ریٹنا ڈسپلے ایک ایسا نظام ہے، جو سکرین پر تصویر کو بہت زیادہ قدرتی اور صاف دکھاتا ہے۔
گوگل کا دعوی ہے اس نئے لیپ ٹاپ کی بیٹری بارہ گھنٹے تک چل سکتی ہے۔
گوگل کے مطابق صارفین ٹچ ٹیکنالوجی چاہتے ہیں اس لئے ہم نے لیپ ٹاپ کو اس ٹیکنالوجی میں ڈھال دیا۔
یہ پہلی بار ہے کہ گوگل نے اپنا لیپ ٹاپ خود ڈیزائن کرکے تیار کیا ہے اور اس کا بنیادی مقصد ایپل کو سخت ٹکر دینا ہے۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: گوگل کا ٹچ سکرین لیپ ٹاپ

Post by محمد شعیب »

اب شاید مستقبل میں تمام لیپ ٹاپ ٹچ سکرین بنائے جائینگے. اور اب مائیکروسوفٹ کو اپنی ونڈوز میں بھی ٹچ فیچر ایڈ کرنا ہوگا.
اب گوگل، ایپل اور مائیکروسوفٹ کا زبردست مقابلہ شروع ہو گیا ہے. اس سے عوام کو فائدہ ہوگا. نئی نئی ٹیکنالوجیز آئیں گی اور ایک دوسرے سے سستی ہونگی ..
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: گوگل کا ٹچ سکرین لیپ ٹاپ

Post by مدرس »

ایک میرے لئے بک کرادیں کتنی کی ھے یہ
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: گوگل کا ٹچ سکرین لیپ ٹاپ

Post by محمد شعیب »

مدرس wrote:ایک میرے لئے بک کرادیں کتنی کی ھے یہ
آپ کے لئے ایک کم ہو گا. بھابھی اور بچے کے لئے بھی ایک ایک بک کروا لیں ..
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل کا ٹچ سکرین لیپ ٹاپ

Post by چاند بابو »

ویسے اس کی پاکستان میں قیمت کیا ہے؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: گوگل کا ٹچ سکرین لیپ ٹاپ

Post by مدرس »

یار قیمت بتاو زیادہ بھی لے لیں‌گے

3 بچے ہیں اور ان کے امی ابو
5 پیس پر کتنا ڈسکاونٹ ہوگا
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل کا ٹچ سکرین لیپ ٹاپ

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:اب شاید مستقبل میں تمام لیپ ٹاپ ٹچ سکرین بنائے جائینگے. اور اب مائیکروسوفٹ کو اپنی ونڈوز میں بھی ٹچ فیچر ایڈ کرنا ہوگا.
شعیب بھیا ونڈوز 8 اور نئی آنے والی ونڈوز 10 میں ٹچ فیچر شامل ہیں.
بلکہ ونڈوز 10 درحقیقت بنائی ہی ٹچ اسکرین کے لئے گئی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”