Page 1 of 7

ولنٹیرز کیرنگ ہینڈز=وی سی ایچ

Posted: Mon Mar 02, 2015 9:50 pm
by عزیزامین
یہ دھاگہ شروع تو پروفیسر ایم اے رضا صاحب نے کرنا تھا لیکن وہ شاید مصروف ہیں تو میں نے سوچا میں ہی شروع کر دوں۔ یہ ویب ٹی وی سپیشل پیپلز کے لیے ہے ۔ اس ویب ٹی وی کا آئیڈیا میرا ہے ۔ تکنیکی معاونت رضاصاحب کریں گے جبکہ مالی معاونت اوشو یعنی ملک بلال صاحب کریں گے برائے مہربانی ہمیں اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں ۔ اگر کوئی بات بتانا بھول گیا ہو ں تو پروفیسر صاحب سے درخواست رہنمائی کریں شکریہ ۔ مجھے آپ احباب کی رائے کا شدت سےانتظار ہے۔ اس ویب ٹی وی کو چلانے کے لیے سالانہ 800روپے کی ضرورت ہے جس بدلے میں پروفیسر صاحب آپنی ایک کتاب بطور تحفہ پیش کریں گے جس کے حقدار ابھی تک تین سال کے لیے ملک بلا ل صاحب ہیں جو کہ دو ہزار روپے دے رہے ہیں۔

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Mon Mar 02, 2015 11:40 pm
by محمد شعیب
یہ ریڈیوچینل کس فریکونسی پر ہے ؟ ایف ایم پر یا میڈیم ویوز پر ؟
کوئی آن لائن لنک ؟

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Mon Mar 02, 2015 11:45 pm
by عزیزامین
ابھی ریڈیو بن رہا ہے مارچ کے آخر تک

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Mon Mar 02, 2015 11:47 pm
by عزیزامین
آپ کوئی تجویز دینا چاہیں گے؟

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 11:39 am
by محمد شعیب
کچھ تفصیل بتلائیں. کیا یہ ایف ایم چینل ہے؟

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 11:55 am
by عزیزامین
تکنیکی باتیں تو رضا صاحب ہی بہتر بتا سکتے ہیں میں کچھ معلو مات دینے کی کوشش کرتا ہوں

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 12:01 pm
by عزیزامین
اس منصوبه کی تکمیلی مدت پانچ سال هے
درکار فنڈز کی مدت تین سال هے
اسکے بعد یه منصوبه بطور اداره برائے مخصوص افراد بھی بن سکتا هے اس میں وسعت کی گنجائش هے
کم از کم افراد 15افراد کی معاونت درکار هے
مالی
کم ازکم 800 روپے سالانه کی بنیاد پر
ریڈیو تین حصوں پر مشتمل هو گا
لائیو
آرکائیوز
آن ڈیمانڈ ٹریکس
شروع میں ایک سال
ڈیلی چار گھنٹے یا ایک گھنٹے کی لائیو
ٹرانسمیشن هو گی
جو دن اور رات میں تین مختلف اوقات میں رپیٹ هو گی تاکه زمان و مکان کی قید کے باوجود لسٹنر سن سکیں
مزید هدایات اپ لوڈ هوتی رهیں گی

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 12:02 pm
by عزیزامین
یہ معلومات رضاصاحب نے دیں تھیں

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 12:07 pm
by عزیزامین
بلائنڈ کے لیے رضاصاحب کی آواز میں
غالب و میر
اقبالیات
اشفاقیات
واصفیات
فیضیات
کے لیکچرز اور کلام کی شرح جلد آن لائن دستیاب هو گی

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 12:34 pm
by عزیزامین
اور سب سے اهم ٹاپک
اسلام کے اجزا
میں سے ایتھکس
اخلاقیات
رواداری
احساس
احسان مندی
انفرادی حقوق و فرائض

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 12:39 pm
by عزیزامین
اجتماعی حقوق و فرائض انسانیت دین فطرت و قدرت اس پر بھی کام جاری هے

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 12:44 pm
by عزیزامین
میری تجاویزکامیاب لوگ یا اس طرح کے نام سے بھی ایک سلسلہ ہونا چاہیے جس میں دنیا بھر سے اور خاص طور پر پاکستان کے مشہور سپیشل پرسنز کی حالات زندگی شامل ہو ۔ ایسے لوگ جنہوں نے انکی فلاح کے لیے نمایاں کام کیے ہوں ۔ایسے پروگرام جن سے انکا فائدہ ہو جیسے بریل ٹرینگ۔ مختلف امراض کے متعلق جدید تحقیق اور آگاہی

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 12:47 pm
by عزیزامین
سوالات کے جوابات ، مہمان شخصیت سپیشل پرسن یا سوشل ورکرز کا انٹرویو ہونا چاہے انکی حالات زندگی

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 12:48 pm
by عزیزامین
پروگرامز ایسے ہوں جس سے مزہ بھی آئے، علم بھی حاصل ہو، اور اس سے گائیڈ لائین بھی ملے

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 12:50 pm
by عزیزامین
ہر قسم کے سپیشل پیپلز کے لیے خاص اہتمام ہونا چاہیئے

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 12:54 pm
by عزیزامین
اس ریڈیوکی نشریات میں رحمدلی کا پہلو نہیں بلکہ دوستانہ ہونا چاہیئے،یہ تھیں تمام اپ ڈیٹس

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 9:08 pm
by محمد شعیب
شئرنگ کا شکریہ
بہت ہی اچھی سوچ ہے. قدرت کی کسی نعمت سے محروم افراد کے لئے ایسے سلسلے لائق ستائش ہیں.
اس سلسلے میں بندہ کی بھی کچھ آراء ہیں
1. ایسے پروگرامز شامل کئے جائیں جس سے ایسے لوگوں میں احساس محرومی زائل ہونے میں مدد ملے اور کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہو.
2. ایسے معذور افراد جنہوں نے دنیا میں کوئی بڑا گول اچیو کیا ہو، ان کی ڈاکومنٹریز شئر کی جائیں.
3. باہمت معذور افراد کو سٹوڈیو میں بلا کر ان کا انٹرویوکیا جائے اور وہ دوسرے معذورین کی راہنمائی کریں.

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 10:34 pm
by عزیزامین
میں آپکی رائے سے مکمل طور پر متفق ہوں اور آپ کا مشکور بھی .لیکن ایک گزارش ہے اکیلے کام زرا مشکل ہو جاتا ہے کبھی کبھی ، اور رضا صاحب کی شادی بھی 23 مارچ کو ہے شاید بعد میں بھی وہ زیادہ وقت دے نہ پایں ،اگر ہم ٹیم کی صورت میں کام کریں گے تو آسانی رہے گی ،آپ اگر مواد کی تحریرو تحقیق اور ویڈیوز میں ہماری مدد کریں تو ہم شکرگزار ہوں گے

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 11:26 pm
by عزیزامین
محمد شعیب wrote:شئرنگ کا شکریہ
بہت ہی اچھی سوچ ہے. قدرت کی کسی نعمت سے محروم افراد کے لئے ایسے سلسلے لائق ستائش ہیں.
اس سلسلے میں بندہ کی بھی کچھ آراء ہیں
1. ایسے پروگرامز شامل کئے جائیں جس سے ایسے لوگوں میں احساس محرومی زائل ہونے میں مدد ملے اور کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہو.
2. ایسے معذور افراد جنہوں نے دنیا میں کوئی بڑا گول اچیو کیا ہو، ان کی ڈاکومنٹریز شئر کی جائیں.
3. باہمت معذور افراد کو سٹوڈیو میں بلا کر ان کا انٹرویوکیا جائے اور وہ دوسرے معذورین کی راہنمائی کریں.
سٹوڈیو میں بلانے کے ساتھ ساتھ آن لائن انٹرویوز بھی ہوں تو شاید زیادہ بہتر ہے

Re: ریڈیو ولنٹئیر کئیرینگ ہینڈز

Posted: Tue Mar 03, 2015 11:30 pm
by عزیزامین
اگر آپ بھی ہمارے چھوٹے سے کارواں کے ساتھ چلیں تو ہمیں بہت خوشی ہوگی اگر آپ کسی بھی قسم کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو اس کی نوعیت بھی بتا دیں شکریہ