اے میرے لخت جگر

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
بنت الاسلام
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:23 am

اے میرے لخت جگر

Post by بنت الاسلام »

[center]اے میرے لخت جگر میں تمہاری ماں ہوں!!

تمام تعرفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو غموں کو دور کرتا ہے اور مشکلات کو آسان کرتا ہے۔
اور کروڑوں درود وسلام ہوں نبی اکرم ۖ پر جو نور کی روشنی لے کر آئے۔
اما بعد!!

اے میرے بیٹے یہ خط تمہاری زخمی دل اورمسکین ماں کی طرف سے ہے!
بہت انتظار کے بعد میں نے یہ خط لکھا ہے!
کیونکہ جب بھی خط لکھنے کے لیے قلم اٹھایا!
آنسووں نے مجھے لکھنے سے روک دیا!
اور
بہت دفعہ آنسو تھامنے کی کوشش کی !
تو
دل خون کے آنسو رو پڑا۔


اے میرے بیٹے!! اتنا عرصہ گزرنے کے بعد اب میں نے تمہیں ایک مکمل عقل مند انسان پایا ہے!!اس لیے تمہارا فرض بنتا ہے کہ تم میرا خط پورا پڑھوچاہے پڑھنے کے بعد جس طرح میرے دل کے ٹکڑے ٹکڑے کیے اسی طرح اس خط کے ٹکڑے ٹکڑے کر دینا۔


اے میری جان!!میری زندگی کا سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ وہ تھا جب ڈاکٹر نے مجھے یہ خوشخبری سنائی کہ میں پریگننٹ ہوں ۔ہر ماں اس لفظ کا مطلب اچھی طرح جانتی ہے۔جہاں یہ بات اپنے اندر خوشی سمائے ہوئے ہے وہیں اس بات میں ہزاروں تکالیف بھی چھپی ہوئی ہیں۔

اس خوشخبری کو سننے کے برف میں نے تمہیں اپنے پیٹ میں نو ماہ رکھا۔یہ تو میں ہی جانتی ہوں کہ کتنی مشکل سے میں نے یہ نو ماہ گزارے ۔ بیٹھنا ، کھڑا ہونا، سونا حتی کہ سانس لینے میں بھی مشکل درپیش آئی۔ان سب تکالیف کو سہنے کے باوجود میرے تم سے محبت ذرا بھر کم نہ ہوئی ۔

بلکہ
ہر روز تکالیف بڑھنے کے ساتھ ساتھ میرے دل میں تمہاری محبت بھی بڑھتی گئی اور تمہیں دیکھنے کا شوق بھی بڑھتا گیا۔


اے میرے دل کے ٹکڑے!! میں نے تمہیں تکلیف پر تکلیف اٹھا کر اپنے پیٹ میں رکھا ۔ جب تم پیٹ میں حرکت کرتے تھے تومجھے بے حد خوشی ہوتی تھی ۔اور تمہارے وزن کے بڑھنے پر بھی میں خوشی سے پاگل ہو جاتی حالانکہ تمہارا وزن بڑھنے سے میری تکالیف میں اضافہ ہو رہا تھا۔

ان سب تکالیف سہنے کے بعد آخر کار وہ رات آگئی جس رات میں اپنی پلک تک نہ جھپکا سکی۔
ایسا درد ،خوف اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جسے قلم تحریر نہیں کر سکتی
نہ ہی کوئی زبان اس کیفیت کو بیان کر سکتی ہے
درد اتنا بڑھ گیا کہ آوازیں قابو سے باہر ہو گئیں
کئی بار موت اپنی آنکھوں کے سامنے دکھائی دینے لگی
پھر وہ وقت آیا جب تم اس دنیا میں آ گئے
خوشی سے میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے
تمام درد بھول گئی
اتنی تکالیف سہنے کے بعد تمہیں پیدا ہوتے ہی اپنے سینے سے لگایا


اے میری جان!!
اس کے بعد کتنے سالوں تک میں تمہیں اپنے ہاتھوں سے نہلاتی دھلاتی رہی
اپنی گود کو تمہارے لیے بستر بنایا
اپنے سینے کو تمہارے لیے غذا بنایا
تمہاری خاطر راتوں کو جاگتی رہی کہ میرا لخت جگر سو جائے
اور دن کو تمہارے کام کر کے تھک جاتی کہ تم خوش رہو

تمہیں اپنا سب خوشیاں قربان کر کے پالا
ہر وقت تمہیں خوش دیکھنا ہی میری تمنا تھی
اس لیے جو تم مانگتے تمہاری خوشی کی خاطر تمہیں دیتی تھی
تمہیں خوش دیکھنا ہی میری خوشیوں کی انتہا تھی


دن اور رات گزرتے گئے
میرا یہ حال تھا کہ میں تمہاری ایسی خادمہ بن گئی کہ جس نے کبھی کوئی کمی بیشی نہیں کی
جس نے کبھی اپنے سکون کا خیال نہیں رکھا
جس نے کبھی آرام نہیں کیا
اور ہر وقت تمہارے لیے خیر و بھلائی کی دعا کرتی رہی
اپنی نیند ، آرام ، خواہشات اور سکون قربان کر کے تمہاری نگہبانی کرتی رہی


یہاں تک کہ تم جوان ہو گئے

پھر تمہاری خوشیاں پوری کرنے کے لیے دائیں بائیں تمہارے لیے دلہن کی تلاش شروع کی
اور پھر
تمہاری شادی کا وقت قریب آ گیا
تمہاری جدائی کی غمی اور تمہاری نئی زندگی کی خوشی سے میرے آنکھوں سے آنسو بہنے لگے
اور آخر کار تمہاری شادی ہو گئی


آہستہ آہستہ وقت گزرتا گیا
تم میرے وہ بیٹے نہیں رہے جسے میں نے اپنے ہاتھوں میں پالا تھا
تمہاری مسکراہٹ چھپ گئی اور آواز غائب ہو گئی
تمہاری تمام محبتیں مجھ سے روٹھ گئیں
تم میرے تمام حقوق بھول گئے
تمہارے انتظار میں دن اور رات گزرتے گئے
تمہاری آواز سننے کو ترس گئی

اب راتیں اندھیری ہو گئی ہیں اور دن لمبے!!
نہ تمہیں دیکھ سکتی ہوں نہ تمہاری آواز سن سکتی ہوں!!
تم اس ذات کو بھول گئے جس نے تمہاری دن رات خدمت کی!!


اے میری بیٹے!!
میں تم سے کوئی بہت بڑا مطالبہ نہیں کرتی..
میں تو بس یہ چاہتی ہوں کہ تم مجھے اپنے دور کے دوستوں میں سے ایک دوست بنا لو..
جس سے تم کبھی کبھار ملتے ہو..
یا ...
اپنی زندگی کی گاڑی کا اسٹیشن بنا لو
جس پر سے تمہارا ہر ماہ گزر ہو
تاکہ میں تمہارا چند منٹوں تک دیدار ہی کر سکوں


اے میرے لخت جگر!
بڑھاپے نے میری کمر توڑ دی ہے
جسم کمزور ہو گیا ہے
بیماریوں نے مجھ پر حملہ کر دیا ہے


اگر تم پر کوئی شخص احسان کرے تم اس کے احسان کا بہت اچھا بدلہ دو گے
اور تمہاری ماں نے تم پر زندگی کے 25 سال احسان کیے
لیکن
تم میرے احسانات کو احسانات ہی نہیں سمجھتے
اگر
تم میرے احسانات کو احسانات سمجھتے
تو مجھے اس کا ضرور بدلہ دیتے


میں نے اپنی ساری زندگی تمہاری خدمت میں گزار دی
لیکن
تم نے مجھے کیا بدلہ دیا؟؟!!
کیا تمہارے دل کی سختی اس حد تک بڑھ گئی ہے؟!


اے میرے بیٹے جب بھی مجھے پتا چلتا ہے کہ تم اپنی زندگی میں خوش ہو
تو میری خوشی بھی بڑھ جاتی ہے
اور میں حیران ہوتی ہوں کہ
تم میری ہی گود میں پلے بڑھے ہو
اور میرے ایسے دشمن بن گئے ہو کہ
نہ مجھے دیکھنا پسند کرتے ہو
نہ ملنا


آخر میں نے کون سا ایسا گناہ کیا؟!!
کیا کبھی میںنے تمہارے ساتھ برا سلوک کیا؟؟!!
یا کبھی تمہاری خدمت میں کمی بیشی کی؟؟!

مجھے اپنے نوکروں میں سے ایک نوکر ہی بنا لو جنہیں تم تنخواہ دیتے ہو
اپنی محبت کا ایک حصہ مجھے بھی دے دو..
اور جو احسانات میں نے تم پر کیے ہیں اس کا تھوڑا سا بدلہ ہی دے دو

احسان کرو!!
''اللہ احسان کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے''

اے میری جان!!
میں صرف تمہارا دیدار کرناچاہتی ہوں
چاہے تم مجھے اپنا ترش رو چہرہ ہی دکھا دو..!!

میری جان تمہاری موجودگی میں...
میرا دل غم سے پھٹ رہا ہے!!
میری آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہیں!!
جبکہ لوگ تمہارے حسن خلق اور جود وکرم کی باتیں کرتے ہیں...


اے میرے لخت جگر!!
کیا ابھی تک تمہارا دل ایک ایسی عورت کے لیے نرم نہیں ہو اجس پر بیماریوں نے حملہ کیا ہوا ہے!!
اورغموں نے اسے گھیر رکھا ہے!!
تم نے اس کے آنسو بہائے!
اس کے دل کو غمگین کر دیا!!
اور اس سے تعلق توڑ لیا!


اے بیٹے ! میں جانتی ہوں جب سے تم جوان ہوئے ہو ہمیشہ نیک کاموں کی تلاش میں رہتے ہو
لیکن آج تم اس حدیث کو بھول گئے ہو:
((اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ اعمال ''وقت پر نماز پڑھنا، والدین سے نیکی کرنا اور اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ''ہے))
متفق علیہ
یعنی ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنا جہاد سے بھی افضل ہے..تو تم اس نیکی کو کمانے میں اتنا پیچھے کیوں رہ گئے ہو؟!


اے میری جان!میں تمہیں اس بات سے ڈراتی ہوں کہ کہیں تم ان لوگوں میں سے نہ ہو جانا جن کے بارے میں نبی ۖ نے فرمایا:
''اس کا ناک خاک آلود ہو...اس کا ناک خاک آلود ہو...اس کا ناک خاک آلود ہو... ''صحابہ کرام نے پوچھا: کون ہے وہ ؟اے اللہ کے رسول !آپ ۖ نے فرمایا:''جس نے اپنے والدین کو بڑھاپے میں پایا 'ایک کو یا دونوں کو 'ا ور پھر وہ جنت میں داخل نہ ہوا''رواہ مسلم


اے میرے لخت جگر!!
میں اپنے غم و حزن کی شکایت اللہ سے نہیں کرتی!
اگر میری آواز بلند ہو کر آسمانوں تک پہنچ گئی تو تم پر میری نافرمانی کرنے کی سزا نازل ہو جائے گی
اور تمہارا گھر مصیبت کا گھر بن جائے گا!!
نہیں !! ہر گز نہیں!! میں کبھی بھی ایسا نہیں کروں گی!!
تم ابھی تک میرے دل کے ٹکڑے ہو!!
میری دنیا کی خوشی ہو!!
میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہو!!

اے میرے بیٹے!
کچھ سال گزرنے کے بعد تم پر بھی بڑھاپے کے اثرات دکھائی دینے لگیں گے...
کچھ سال گزرنے کے بعد تم بھی بوڑھے ہو جائو گے...
جو سلوک تم نے میرے ساتھ کیا ہے .. تمہارے بچے تمہارے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں گے...
جس طرح میں تمہیں آنسوں کے ساتھ خط لکھ رہی ہوں!!
تم بھی اپنے بیٹوں کو اسی طرح خط لکھو گے...
اور اللہ کے پاس تو سب نے ہی حساب دینا ہے۔


اے میرے بیٹے !
اللہ سے ڈرو۔ اپنی ماں کا حق ادا کرو۔جیسا کہ نبی ۖ نے فرمایا:
''ماں سے چمٹ جائو.. کیونکہ ماں کے پائوں تلے جنت ہے''
اس کے آنسووں کو صاف کرو..
اس کے دکھ کو ختم کرو ..
یا
یا
یا
یا
اس کے خط کے ٹکڑے ٹکڑے کر دو...!!


جس نے نیک عمل کیا اپنے لیے کیا، او ر جس نے برا کام کیا اپنے ہی لیے کیا۔
والسلام علیکم ورحمة اللہ
تمہاری ماں[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: اے میرے لخت جگر

Post by رضی الدین قاضی »

بہت ہی مفید شیئرنگ کے لیئے شکریہ بہین۔
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

Re: اے میرے لخت جگر

Post by فتاة القرآن »

[center]شکرا لک وبارك الله فيك ... لك مني أجمل تحية .[/center]

[center]Image[/center]
[center]مقالاتي

Image[/center]
مخلص
کارکن
کارکن
Posts: 171
Joined: Wed Sep 02, 2009 11:20 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اے میرے لخت جگر

Post by مخلص »

[center]جزاک اللہ[/center]
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”