Page 1 of 1

وزن کم کرنا ہے تو مرچ کھائیں ..

Posted: Fri Feb 13, 2015 7:11 pm
by محمد شعیب
وزن میں کمی کے عمل کو تیز کرنا ہے تو کھانوں میں سرخ مرچ شامل کریں
Image
بالٹی مور: سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کھانوں میں سرخ مرچوں کے استعمال سے وزن میں تیزی سے کمی میں مدد ملتی ہے۔
امریکی شہر بالٹی مور میں بین الاقوامی بائیو فزیکل سوسائٹی کے 59ویں سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی تحقیقات کے مطابق انسانی جسم میں چکنائی کی دو اقسام ہوتی ہیں، سفید چکنائی توانائی کو محفوظ کرتی ہے جبکہ بھوری چکنائی جسم میں موجود فاضل توانائی کو خارج کرتی ہے، سرخ مرچ میں موجود اجزا جسم میں موجود سفید چکنائی کو بھوری چکنائی میں منتقل کرتے ہیں، جو وزن میں تیزی سے کمی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
[link]http://www.express.pk/story/326323/[/link]

Re: وزن کم کرنا ہے تو مرچ کھائیں ..

Posted: Sat Feb 14, 2015 6:10 pm
by بلال احمد
مطلب کہ سرخ مرچ کے پھکے ماریں پھر دیکھیں اس کا کمال ]:) ]:) ]:) ]:)

Re: وزن کم کرنا ہے تو مرچ کھائیں ..

Posted: Sat Feb 14, 2015 8:20 pm
by چاند بابو
جی جی بالکل کل پھکا مار کے یہاں آیئے گا پھر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے.

Re: وزن کم کرنا ہے تو مرچ کھائیں ..

Posted: Thu Mar 05, 2015 4:38 pm
by بلال احمد
چاند بابو wrote:جی جی بالکل کل پھکا مار کے یہاں آیئے گا پھر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے.
یہ زیادہ وزن والوں کے لیے ہے، ہم تو پہلے سے سمارٹ ہیں s;mi;i;e s;mi;i;e

ہاں البتہ آپ یہ کام باطریق احسن کرسکتے ہیں c;om;pu;te;r;beat

Re: وزن کم کرنا ہے تو مرچ کھائیں ..

Posted: Thu Mar 05, 2015 5:20 pm
by علی خان
اگر یہ بات ہے تو پھر پنجاب میں تو مرچوں کا استعمال ہر ایک سالن میں وافر مقدار میں کیا جاتا ہے. پھر تو سارے پنجاب میں کوئی بھی موٹاپے کا شکار فرد ملنا مشکل ہی ہوتا . لیکن اگر دیکھا جائے تو معاملہ تو اسکے اُلٹا ہی ہے.

Re: وزن کم کرنا ہے تو مرچ کھائیں ..

Posted: Thu Mar 05, 2015 6:56 pm
by محمد شعیب
پنجاب میں مرچ زیادہ نہیں کھائی جاتی. سب سے زیادہ مرچ بنگلہ دیش، انڈیا اور کراچی میں استعمال ہوتی ہے. اور یہاں اکثریت مریل لوگوں کی ہے.

Re: وزن کم کرنا ہے تو مرچ کھائیں ..

Posted: Fri Mar 06, 2015 10:21 am
by علی خان
مگر شغیب بھیا.

میں جب بھی پنجاب کی طرف جاتا ہوں. تو ہمیشہ میرا واسطہ مرچ مصالحے والے کھانوں سے ہی پڑہتا ہے. چاند بھیا کی شادی والی ڈشیں بھی مرچ والی تھی. آپ کیا کہتے چاند بھیا اس بارے میں؟ n;a;n;a

Re: وزن کم کرنا ہے تو مرچ کھائیں ..

Posted: Fri Mar 06, 2015 11:23 am
by محمد شعیب
دراصل آپ لوگ بالکل پھیکا کھانا کھاتے ہیں. اس لئے آپ کو پنجاب کی مناسب مرچ بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے. اگر کبھی بنگالیوں یا مہاجروں کا کھانا کھالیا تو آپ کے کانوں سے دھوئیں نکلیں گے.
میں پنجاب میں 7 سال سے زیادہ، کراچی میں 8 سال سے زیادہ، خیبر پختونخواہ میں 3 سال سے زیادہ اور بلوچستان میں 15 سال سے زیادہ رہا ہوں. ہر قوم اور قبیلے والوں کے ساتھ رہا ہوں. پاکستان میں تیز مرچ صرف کراچی میں ہے. پنجاب کے کچھ علاقوں میں جہاں انڈین مہاجر رہتے ہیں، وہاں کچھ تیز مرچ ڈالی جاتی ہے. باقی پنجاب میں مناسب ہے.
البتہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں مرچ برائے نام ہوتی ہے.

Re: وزن کم کرنا ہے تو مرچ کھائیں ..

Posted: Sat Mar 07, 2015 10:05 am
by علی خان
h.a.h.a

میں تو سمجھ رہا تھا. کہ مرچ اگر ہے تو صرف پنجاب میں ہے.

Re: وزن کم کرنا ہے تو مرچ کھائیں ..

Posted: Sat Mar 07, 2015 3:14 pm
by بلال احمد
شکر ہے بچ گئے

Re: وزن کم کرنا ہے تو مرچ کھائیں ..

Posted: Sat Mar 07, 2015 3:39 pm
by علی خان
بچ گئے کیسے . پتہ تو اب لگا ہے. اب اسکے بعد اس علاقے یا ان لوگوں کے کھانوں سے بچنا پڑھے گا. مطلب کھانے سے پہلے ٹسٹ کرنا پڑھے گا. پھر اُسکے بعد ہی کچھ ہو سکے گا. اور یا پھر پہلے سے درخواست کرنی پڑھے گی. کہ جناب بندہ آپ کے ہاں آنے والا ہے اس لئے کھانے میں مرچ کا استعمال بالکل نہیں کرنا ورنہ مہمان کو پھر بھوکا رہنا پڑھے گا.

Re: وزن کم کرنا ہے تو مرچ کھائیں ..

Posted: Sat Mar 07, 2015 3:43 pm
by بلال احمد
مہمان اپنا کھانا ساتھ لے کر آئے، اب پنجاب والے مہمان نواز تو ہوتے ہیں لیکن بھلا ایسے تھوڑی ہوگا کہ وہ پنجاب میں رہ کر آپ کو بلوچستان کا کھانا پیش کریں، وہ پنجاب کا ہی کھانا آپ کے سامنے رکھیں گے ، تو آپ احتیاطا کھانے سے پہلے پانی کا مٹکا ساتھ رکھیں h;a;h;a h;a;h;a

Re: وزن کم کرنا ہے تو مرچ کھائیں ..

Posted: Sat Mar 07, 2015 5:08 pm
by علی خان
پانی کے مٹکے سے اچھا تو یہ ہے کہ میں چینی کا محلول تیار کرکے اسے کھانے میں شامل کردوں. اور یہ پھر شہد وغیرہ کو استعمال کرکے اپنے آپ کو محفوظ کر لوں. :geek: