Page 1 of 1

ایک الجھن ہے اگر کوئی سلجھا دے۔

Posted: Wed Feb 11, 2015 10:03 am
by نصیر
بڑی عجیب سی بات ہے جو آج آپ سے شیئر کر رہا ہوں۔
کہتے ہیں کہ اگر نظام شمسی کو سکیڑا جائے۔ Squeeze کیا جائے ۔ چھوٹا کرتے جائیں کرتے جائیں اتنا ذیادہ کہ سورج صرف 6 انچ کا رہ جائے تو Planets کے درمیان اتنے فاصلے ہیں کہ ہمارا Solar System دو کلومیٹر میں بھی پورا نہیں آ سکتا۔ پھر سورج تو صرف ایک ستارہ ہے۔ صرف ہماری کہکشاں یعنی Milky Way میں ہی کوئی 400 بلین ستارے ہیں جن میں سے بہت سے سورج سے بہت بہت بڑے ہیں۔ یہ تو ٹھہری ایک کہکشاں کی بات۔ صرف Observable Universe میں ہی قریب 200 بلین تک ایسی یا اس سے بڑی کہکشاؤں کا اندازہ لگایا جا چکا ہے۔
جو بات سمجھ نہیں آ رہی وہ یہ ہے کہ ان 200 بلین کہکشاؤں میں سے ایک عام سے Galaxy ہے ملکی وے۔ اس ملکی وے میں بھی کوئی 400 بلین ستاروں میں سے ایک معمولی سا ستارہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سورج۔ سورج کے اردگرد اتنے بڑے نظام میں ہماری چھوٹی سی ۔۔۔۔۔۔زمین۔ اس زمین کے 3 حصے پانی اور۔۔۔۔۔۔ ایک حصہ خشکی۔ اس خشکی میں ٹرلین بلکہ quadrillions جاندار اور ان میں سے قریبا 7 بلین انسان۔ ان میں سے ایک چھوٹا سا انسان نصیر الدین۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔بے چارہ، بے کس اور بے بس۔
اگر یہی بات ہے تو وہ کس بات پر اکڑتا ہے، کس حیثیت سے اتراتا ہے، کیوں یہ سمجھتا ہے کہ اس کے بغیر دنیا کا کیا ہو گا، اسے کیوں لگتا ہے اس کے بغیر یہ کائنات ادھوری ادھوری سی لگے گی۔ اگر اس کی جھوٹی انا کو ٹھیس پہنچے تو اس کی ناک سے دھواں نکلنے لگتا ہے۔ کیوں ۔آخر کیوں ۔اس پورے سسٹم میں آخر اس کی حیثیت ہی کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟
سچ تو یہی ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن۔ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔سب تعریفیں، تعریف کا ہر ذرہ ، اسی اللہ کے لئے ہے جو تمام جہانوں ، تمام دنیاؤں ، تمام آسمانوں کا رب ہے (اور اس کے باوجود وہ تمہاری حقیر ذات پر) بڑا مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Re: ایک الجھن ہے اگر کوئی سلجھا دے۔

Posted: Sat Feb 14, 2015 6:41 pm
by بلال احمد
انسان کی انا ہی اسے نقصان پہنچاتی ہے

Re: ایک الجھن ہے اگر کوئی سلجھا دے۔

Posted: Sat Feb 14, 2015 8:06 pm
by چاند بابو
نصیرالدین صاحب آپ کی بات بالکل درست ہے
رب کائنات کے بنائے ہوئے اتنے بڑے اور پیچیدہ نظام میں انسان کی وقعت ایک چیونٹی کی بھی نہیں بنتی ہے.
مگر چونکہ ایک طرف رب کائنات نے اسے اشرف المخلوقات کا درجہ دے کر اس کا مرتبہ خود سے بلند کر دیا اور وہ اس تمام نظام کا محور بنا دیا گیا اس حوالے سے اگر کوئی فخر کرسکتا ہے تو یہ اس کا حق ہے.

دوسری طرف شیطان بھی اسی کائنات کا ایک اہم رکن ہے اور اس کے ذمے کام ہی یہ ہے کہ وہ ہمیں بہکائے اور ہم میں اکڑ پیدا کرے اتنی اکڑ پیدا کرنے کی کوشش کرے کہ نعوذباللہ ہم اپنے رب کے سامنے ہی اکڑ کر کھڑے ہو جائیں.

یہ جو ہم سمجھتے ہیں کہ میرے بغیر کچھ نہیں اور میں ہی اس سب کا محور ہوں میں ہی سب کچھ ہوں یہ اسی شیطانی بہکاوے کا ایک حصہ ہے بس فرق ہماری سوچ کا ہے جو اس چھوٹی سی بات کو سمجھ لیتا ہے اللہ پاک اس کے ساتھ نرمی کا سلوک کرتے ہوئے اس کی رہنمائی کرتے ہیں اور پھر وہ اپنے آپ کو سب سے ادنیٰ سمجھنا شروع کر دیتا ہے. مگر جو اس نقطے کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتا وہ پھر اس دلدل میں دھنستا ہی چلا جاتا ہے.

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمیں شیطان مردود کے بہکانے سے پناہ عطا فرمائے اور اپنی اطاعت کی توفیق عطا فرمائے.

Re: ایک الجھن ہے اگر کوئی سلجھا دے۔

Posted: Thu Mar 19, 2015 1:55 am
by عزیزالرحمٰن گنڈہ پور
چاند بابو نے بڑی خوبصورت بات لکھی ہے.

Re: ایک الجھن ہے اگر کوئی سلجھا دے۔

Posted: Thu Mar 19, 2015 9:11 pm
by چاند بابو
پسندیدگی کا بہت شکریہ محترم عزیز الرحمٰن صاحب.

Re: ایک الجھن ہے اگر کوئی سلجھا دے۔

Posted: Thu Jun 18, 2015 1:46 am
by عزیزالرحمٰن گنڈہ پور
چاند بابو wrote:پسندیدگی کا بہت شکریہ محترم عزیز الرحمٰن صاحب.
WELCOME w;co

Re: ایک الجھن ہے اگر کوئی سلجھا دے۔

Posted: Thu Jun 18, 2015 3:40 pm
by nizamuddin
اللہ تعالیٰ کا جس قدر بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔

Re: ایک الجھن ہے اگر کوئی سلجھا دے۔

Posted: Mon Jun 22, 2015 5:17 am
by اضواء
چاند بابو wrote: اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمیں شیطان مردود کے بہکانے سے پناہ عطا فرمائے اور اپنی اطاعت کی توفیق عطا فرمائے.

اللھم آمین یارب العالمین