Page 1 of 1

پاکستان کے حالات اور مستقبل کی پیش بندی

Posted: Mon Feb 09, 2015 11:32 am
by نصیر
دوستو! خدا تعالیٰ کی صفت ’’الصبور‘‘ بہت وسیع ہے۔ بہت ہی زیادہ۔ دیکھیں کہ ہم خدا کے نام پر کیا کیا کرتے ہیں، اور وہ ہمیں معاف کر رہا ہے۔ اس کے گھر میں بچوں سے زیادتیاں ہوئیں معصوم سے بچے کو ۔۔۔۔ لیکن وہ خاموش رہا۔۔۔۔حالآنکہ وہ اس سے پہلے اسی بات پر پوری کی پوری قوم لوط کو تباہ کر چکا ہے۔بچوں کو قتل کیا گیا اور اس نے صبر کیا ، حالآنکہ اس سے پہلے وہ فرعون کے غرور کو انہی باتوں کی وجہ سے خاک میں ملا چکا تھا۔ اس کے پیارے بندوں کو مارا گیا اور وہ دیکھتا رہا ، حالآنکہ اس سے پہلے قوم ثمود کو وہ ایک اونٹنی کے مارنے پر الٹ چکا تھا۔کرپشن پر، ملاوٹ اور ناپ تول کی کمی پر اصحاب الایکہ کی بستی خدا نے ایسی اجاڑی تھی کہ اب اس کے نام و نشان بھی ڈھونڈنے مشکل ہیں۔اس کے ایک پیارے کی بے عزتی کی گئی تو اس نے یروشلم کو ٹائیٹس کے ذریعہ خاک میں ملا دیا اور آج اس کے سب سے پیارے کو قتال قتال کر کے ساری دنیا میں بدنام کیا جا رہا ہے۔ معصوموں کی جان رحمت عالم کے نام پر لی جا رہی ہے۔ لیکن ۔۔۔۔۔وہ چپ ہے۔۔۔۔دیکھو خدا کی ایک صفت ’’الصبور‘‘ کی شان کیسی ہے۔ خدا نہ کرے ، خدا نہ کرے کہ ہمیں اس کی صفت’’ قہار‘‘ کی جلوہ گری کبھی دیکھنی پڑے ۔۔ ورنہ اس کی عظمت کسی سے بھی سہی نہیں جائے گی

Re: پاکستان کے حالات اور مستقبل کی پیش بندی

Posted: Mon Feb 09, 2015 7:46 pm
by چاند بابو
بہت خوب.
محترم آپ نے بہت اچھی بات کی.
واقعی اللہ تعالٰی کی یہ صفت ہی ہم سب کو بچائے ہوئے ہے.
اور اس کے پیارے کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ ہم پر کوئی عذاب نازل نہیں ہوتا ہے.
وگرنہ ہم میں وہ تمام خرابیاں اور برائیاں اکٹھی موجود ہیں جو کسی ایک قوم میں ایک ہوا کرتی تھی تو ان پر عذاب نازل ہو جاتا تھا.

Re: پاکستان کے حالات اور مستقبل کی پیش بندی

Posted: Mon Feb 09, 2015 7:58 pm
by محمد شعیب
کسی کا قول ہے
"کفر کا معاشرہ چل سکتا ہے لیکن ظلم کا معاشرہ نہیں چل سکتا"
اگر آپ یورپ کو دیکھیں تو وہاں کفر عروج پر ہے لیکن ظلم نہیں ہے. اس لئے وہاں خوشحالی ہے.
ہمارے ہاں کفر تو وہاں کے مقابلے میں کم ہے لیکن ظلم بے انتہاء
اس لئے ہمارا حال سب کے سامنے ہے. اللہ عافیت فرمائے.

Re: پاکستان کے حالات اور مستقبل کی پیش بندی

Posted: Sat Feb 14, 2015 6:46 pm
by بلال احمد
محمد شعیب wrote:کسی کا قول ہے
"کفر کا معاشرہ چل سکتا ہے لیکن ظلم کا معاشرہ نہیں چل سکتا"
اگر آپ یورپ کو دیکھیں تو وہاں کفر عروج پر ہے لیکن ظلم نہیں ہے. اس لئے وہاں خوشحالی ہے.
ہمارے ہاں کفر تو وہاں کے مقابلے میں کم ہے لیکن ظلم بے انتہاء
اس لئے ہمارا حال سب کے سامنے ہے. اللہ عافیت فرمائے.
آمین یا رب العالمین

Re: پاکستان کے حالات اور مستقبل کی پیش بندی

Posted: Sat Feb 14, 2015 7:57 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا اللہ تعالیٰ کے احکامات سے انکار ہی کفر ہے.
اور ظلم اللہ کے احکامات سے انکار ہی تو ہے.