Page 1 of 1

ریموٹ کنٹرول اپلیکیشن

Posted: Sat Feb 07, 2015 10:57 am
by منیب الرحمن
کیا موبائل فون کو بطور ٹی وی ریموٹ کنٹرول استعمال کیا جا سکتا ھے . ؟ اگر ہاں تو کیسے ؟

Re: ریموٹ کنٹرول اپلیکیشن

Posted: Sat Feb 07, 2015 4:07 pm
by محمد شعیب
آپ کے پاس کونسا موبائل ہے ؟
اور اس میں کونسا آپریٹننگ سسٹم ہے ؟

Re: ریموٹ کنٹرول اپلیکیشن

Posted: Sat Feb 07, 2015 10:37 pm
by چاند بابو
جی ایسا ممکن ہے مگر صرف ان ڈیوائسز کے ساتھ منسلک ہو سکتا ہے جو ایک تو کسی برانڈ نے بنائی ہوں یعنی چائنہ کی نہ ہوں اور دوسرا وہ ریموٹ کنٹرول سگنل وصول کرنے کے لئے انفرارڈ کے ساتھ ساتھ بلوٹوتھ ٹیکنالوجی بھی استعمال کرتی ہوں. مثال کے طور پر آج کل آنے والے سونی اور سامسنگ کے ایل ای ڈی ٹی وی میں یہ ٹیکنالوجی موجود ہے.

دوسری طرف موبائل کو ریموٹ بنانے کے لئے آپ کو بے شمار ایپس مل جائیں گی مگر سب کو ٹیسٹ کرنا پڑے گا کیونکہ کبھی کسی ایک چیز پر ایک ایپ کام کرتی ہے تو دوسری پر نہیں اور بے شمار تو ویسے ہی کام نہیں کرتی ہیں.
بہرحال یہ ممکن ہے اور بہت مزے دار بھی خاص طور پر جب آپ کا کوئی حریف اصل ریموٹ کنٹرول لئے بیٹھا اور اور آپ اپنے موبائل سے اسے کنٹرول کریں،

Re: ریموٹ کنٹرول اپلیکیشن

Posted: Sat Feb 14, 2015 6:49 pm
by بلال احمد
چاند بابو wrote:اور بہت مزے دار بھی خاص طور پر جب آپ کا کوئی حریف اصل ریموٹ کنٹرول لئے بیٹھا اور اور آپ اپنے موبائل سے اسے کنٹرول کریں،
اور جب اسے معلوم ہو تو پھر موبائل کی ایسی کی تیسی v_v_f

Re: ریموٹ کنٹرول اپلیکیشن

Posted: Sat Feb 14, 2015 7:56 pm
by چاند بابو
ہاں یہ بھی ممکن ہے. :P