طرحی غزل

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
شاہین فصیح ربانی
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Sun Feb 03, 2013 9:51 pm
جنس:: مرد

طرحی غزل

Post by شاہین فصیح ربانی »

[center]
دل میں انہی کی یاد ہمیشہ ہر اک پل بسی رہے
طیبہ میں اس طرح سے مری حاضری رہے

اس طرح ہو تو سہل بہت زندگی رہے
‘‘خود آگہی کے ساتھ خدا آگہی رہے’’

رنگینئ خیال کی بارش لگی رہے
دنیا ترے خیال سے رنگیں بنی رہے

اے کاش دور جسم سے واماندگی رہے
جب تک چراغِ جاں کی ہواسے ٹھنی رہے

قائم تمھارے حسن کی یہ دلکشی رہے
دائم اسی طرح مری دیوانگی رہے

حیرت نہیں دعا ہے سرِ آئنہ سجی
قائم تمھارے حسن کی یہ دلکشی رہے

عقبیٰ کی آرزو مرے دستِ دعا میں ہو
دنیا مرے وجود سے ہٹ کر کھڑی رہے

تعبیر چاہتی ہے محبت میں وہ اگر
ایسا کرے کہ خواب مرے دیکھتی رہے

میں تم کو چاہتا ہوں، نہ مجھ پر کھلے کبھی
یہ راز کی ہے بات سو دل میں چھپی رہے

ایسا نہ ہو کہ جان بھی دینا ہو رائیگاں
ایسا نہ ہو کہ پھر بھی یہ دنیا یونہی رہے

آ جائے اس کا ہاتھ مرے ہاتھ میں فصیح
پھر نبضِ کائنات ہمیشہ تھمی رہے

وہ شخص جان و دل سے مرا ہو گیا فصیح
پھر کیوں مرے خلوص میں کوئی کمی رہے

خونِ جگر سے سینچ رہا ہوں اسے فصیح
لوحِ ادب پہ میری غزل بھی لکھی رہے

(۲)

جو آرزو کی شمع جلی ہے، جلی رہے
حاصل تمھارا ساتھ ابد تک یونہی رہے

دائم تمھارے حسن کی جادوگری رہے
آئینے کے نصیب میں حیرانگی رہے

دنیائے ہست و بود میں یوں روشنی رہے
دنیا خیال و خواب کی آباد ہی رہے

مجھ غمزدہ کا دھیان ذرا بانٹتی رہے
ہر لمحہ میرے سامنے وہ جل پری رہے

فرزانگی پہ گرد کی اک تہ جمی رہے
بامِ عروج پر مری دیوانگی رہے

ملبوس کیا ہیں، چیتھڑے پہنے ہوئے ہیں لوگ
ایسے میں کس کو خواہشِ بخیہ گری رہے

امکان ہے کہ خواب میں دیدارِ یار ہو
پائیں گے کیا فصیح جو بیدار ہی رہے

دل پر فصیح عشق اگر مہربان ہو
پھر ہم کو فکر کیا در و دیوار کی رہے

شاہین فصیح ربانی
[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: طرحی غزل

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
شئرنگ کا شکریہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: طرحی غزل

Post by اضواء »

بہت خوب :clap: :clap: شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
شاہین فصیح ربانی
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Sun Feb 03, 2013 9:51 pm
جنس:: مرد

Re: طرحی غزل

Post by شاہین فصیح ربانی »

{أضواء} wrote:بہت خوب :clap: :clap: شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
محمد شعیب wrote:بہت خوب
شئرنگ کا شکریہ

آپ کا بہت بہت شکریہ، سدا شاد رہیے.
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”