سمندروں کا مگر احتساب کیا ھوگا؟

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
انیسہ ظفر
کارکن
کارکن
Posts: 28
Joined: Sat Dec 27, 2014 1:15 am
جنس:: عورت

سمندروں کا مگر احتساب کیا ھوگا؟

Post by انیسہ ظفر »

بکھرتا جسم میری جاں کتاب کیا ھو گا؟
تمہارے نام سے اب انتساب کیا ھو گا؟

تم اپنی نیند بھرے شہر میں تلاش کرو
جو آنکھ راکھ ھوئی اس میں خواب کیا ھو گا؟

وہ میری تہمتیں اپنے بدن پہ کیوں اوڑھے
میرے گناہ کا اس کو ثواب کیا ھو گا؟

ہوا میں اس کی مسافت،زمیں پہ میرا سفر
وہ شہسوار میرا ہمرکاب کیا ھو گا؟

اسے گنوا کے میں اب کس کے خدوخال پڑھوں
اب اس سے بڑھ کر میرا انتخاب کیا ھو گا؟

ملے گا ڈوبنے والوں کو اجر جو بھی ملے
سمندروں کا مگر احتساب کیا ھو گا؟

ہمارے بعد ہمیں یاد کیوں کرے گا کوئی
ہوا کا نقش سر سطع آب کیا ھو گا؟

بکھرتے ٹوٹتے محسن کو اور کیا کہنا
.....خراب اور وہ خانہ خراب کیا ھو گا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سمندروں کا مگر احتساب کیا ھوگا؟

Post by محمد شعیب »

ملے گا ڈوبنے والوں کو اجر جو بھی ملے
سمندروں کا مگر احتساب کیا ھو گا؟

بکھرتے ٹوٹتے محسن کو اور کیا کہنا
.....خراب اور وہ خانہ خراب کیا ھو گا

بہت خوب .. بہترین انتخاب

ہوا کا نقش سر سطع آب کیا ھو گا؟
اس مصرعے میں لفظ "سطع" کی جگہ شاید "سطح" ہونا چاہئیے..
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سمندروں کا مگر احتساب کیا ھوگا؟

Post by چاند بابو »

بہت خوب
بہت ہی پیاری غزل شیئرنگ کا شکریہ
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سمندروں کا مگر احتساب کیا ھوگا؟

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آ پ کا شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: سمندروں کا مگر احتساب کیا ھوگا؟

Post by رضی الدین قاضی »

v;g

شیئرنگ کے لیئے شکریہ
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”