مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by میاں محمد اشفاق »

مائیکروسافٹ نے اپنی سب سے مشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
Image
ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والوں کا پسندیدہ ترین انٹرنیٹ براوزر ”انٹرنیٹ ایکسپلورر“ اب چند یوم میں ماضی کا قصہ بننے والا ہے اور اگر آپ بھی اس براوزر کے مداحوں میں شامل ہیں تو اسے خدا حافظ کہنے کیلئے تیار ہو جائیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ مائیکرو سافٹ خفیہ طور پر ایک نیا براوزر تیار کر رہی ہے جس کا خفیہ نام ”Spartan“ رکھا گیا ہے۔ یہ براوزر 21 جنوری کو لانچ کی جانے والی ونڈوز 10 کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا۔ پرانے براوزر کے شوقین صارفین کیلئے اس ونڈوز میں IE11 کو بھی شامل رکھا جائے گا۔
ماہرین نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ نیا براوزر ”گوگل کروم“ سے ملتا جلتا ہو گا اور یہ نہ صرف ہلکا پھلکا ہو گا بلکہ ”انٹرنیٹ ایکسپلورر“ کی نسبت تیز رفتار بھی ہو گا۔ فی الحال دونوں براوزر فراہم کئے جا رہے ہیں لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ نئے براوزر کا سادہ انٹرفیس اور تیز رفتار فنکشن جلد ہی صارفین کی توجہ حاصل کر لے گا اور آنے والے دنوں میں لوگ ”انٹرنیٹ ایکسپلورر“ کو مکمل طور پر بھول جائیں گے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by محمد شعیب »

ویسے انٹرنیٹ ایکسپلورر بہت فضول براؤزر ہے. اسے ختم کرنا ہی اچھا.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by میاں محمد اشفاق »

نا کریں سر جی یہ بات آپ کے علم میں‌ہونی چاہیئے کہ اگر کمپیوٹر میں انٹر نیٹ ایکسپلورر نہ ہو تو کوئی براوزر نہیں چلے گا چاہے وہ کروم ہو یا فائر فاکس انٹرنیٹ کا جو نیا ورژن ہے اچھا ہے اور تیز بھی مسلہ یہ ہے کہ ہم نے پہلے سے ہی شارٹ کٹ ڈھونڈ لئے ہیں کروم اور فائر فاکس کی شکل میں جس کی وجہ سے یہ ہمیں اب بھاتا نہیں‌ہے!
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by بلال احمد »

انٹرنیٹ ایکسپلورر کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، شعیب بھائی کوئی چیز فضول ہوتے ہوئے بھی بہت کارآمد ہوتی ہے.

شیئرنگ کے لیے شکریہ، دیکھتے ہیں کیا آتا ہے اور کیا جاتا ہے |( |(
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by چاند بابو »

امید ہے کہ نیا براوزر پرانے سے بہت بہتر ہو گا.
مگر کروم کروم ہی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by محمد شعیب »

کروم کی کاپی بنائیں گے ..
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by میاں محمد اشفاق »

نہیں جو بھی ہے گوگل ہو یا کوئی اور مائیکروسافٹ کا مقابلہ نہیں کر سکتے گوگل والوں نے کروم بک مائیکروسافٹ ونڈوز کے مقابلے کے لئے بنائی تھی مگر بری طرح سے ناکام ہوئی جسکی وجہ سے انہوں نے اپریٹنگ سسٹم بنانے کا خواب ہی چھوڑ دیا !
اگر آپ بھائیوں میں سے کسی نے ونڈوز 10 کو استعمال نہیں کیا تو یقین جانیں وہ ونڈوز 7 سے 50 گنا اچھی ہے میں‌نے اسے ٹیسٹ کی بنیاد پر چیک کیا تھا یہ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ جو بھی براوزر آئے گا اگر اس میں پلگ ان کا مسلہ نہ ہوا تو بہت جلد مقبولیت پا لے گا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by محمد شعیب »

لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ مائیکروسوفٹ نے موبائل کے لے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم بنایا تھا اور گوگل نے بھی ایڈرائیڈ بنایا. موبائل ونڈوز بری طرح ناکام رہی جبکہ ایڈرائیڈ چھا گیا.
البتہ آپ نے ونڈوز کے نئے براؤزر میں جو پلگ ان والی بات کی، وہ پتے کی بات ہے..
Aamirfarooq13
کارکن
کارکن
Posts: 41
Joined: Wed Dec 10, 2014 6:06 pm
جنس:: مرد

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by Aamirfarooq13 »

یہ پلگ ان کیا چیز ہے ؟ کروم براؤزر میں ایکسٹینشن نظر آتے ہیں یہ سب کیا ہیں اور کس کام آتے ہیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by چاند بابو »

محترم عامر فاروق صاحب پلگ ان یا ایکسٹنشن جیسا کہ نام سے ہی وضاحت ہو جاتی ہے کوئی بھی ایسا پروگرام ہوتا ہے جو ایک بڑے سافٹوئیر کے ساتھ چندالگ خصوصیات حاصل کرنےکے لئے بنایا جاتا ہے.
یعنی وہ خوبیاں جو ایک سافٹ وئیرمیں نہیں ہوتی ہیں انہیں الگ سے اس سافٹ وئیر میں ایک پلگ ان یا ایکسٹنشن کے ذریعے داخل کیا جاتا ہے.
مثال کے طور پر کسی بھی براوزر میں یہ خوبی نہیں ہوتی ہے کہ وہ یہ بتائے کہ جو ویب سائیٹ آپ اس وقت دیکھ رہےہیں اس کا گوگل پیج رینک کیا ہے. مگر اس میں اگر پیج رینک کی ایکسٹنشن کر لی جائے تو وہ باآسانی آپ کو بتا دے گا کہ جو صفحہ آپ وزٹ کر رہے ہیں وہ گوگل پیج رینک میں کس نمبر پر ہے.
اس طرح کی بے شمار ایکسٹنشنز موجود ہیں جو بروزرز کے لئے دستیاب ہیں اور آپ کے کام کو آسان بناتی ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by میاں محمد اشفاق »

محمد شعیب wrote:لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ مائیکروسوفٹ نے موبائل کے لے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم بنایا تھا اور گوگل نے بھی ایڈرائیڈ بنایا. موبائل ونڈوز بری طرح ناکام رہی جبکہ ایڈرائیڈ چھا گیا.
البتہ آپ نے ونڈوز کے نئے براؤزر میں جو پلگ ان والی بات کی، وہ پتے کی بات ہے..
بھائی جان دونوں کی ڈیٹ آف برتھ کو دیکھیں زرا موبائل ونڈو سسٹم کے شائد بس 2 یا 3 ورژن آئے مگر وہ بھی بس ونڈوز 8 میں اور شائد اس سال ہی آئے مگر اینڈرائیڈ کے کئی ورژن آ چکے ہیں اور یہ کافی پرانا ہے اس لئے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ دونوں برابر ہیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Aamirfarooq13
کارکن
کارکن
Posts: 41
Joined: Wed Dec 10, 2014 6:06 pm
جنس:: مرد

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by Aamirfarooq13 »

ماجد بھائی بہت مہربانی بتانے کے لیے پورا صحیح سے سمجھ نہیں آیا لیکن کافی حد تک سمجھ آگیا ہے۔ ماجد بھائی آپ سے اور باقی سب سے ایک درخواست تھی کہ اگر آپ لوگ مجھے بتا سکیں کہ فیس بوک ،ٹیوٹر یا کوئی اور ایپ جو آپ لوگ استعمال کرتے ہیں میں آپ سب کو فولو کرنا چاہتا ہوں۔ کیوں کہ آپ سب لوگ میرے لیے بہت قیمتی ہیں مجھے کافی چیزوں کے بارے میں پتہ بھی نہیں ہے لیکن آپ لوگوں سے سیکھنے کو مل جاتا ہے۔ باہر حال میرا پورا نام عامر فاروق ہے میں سعودیہ عرب جدة میں مقیم ہوں میری فیس بوک ٹیوٹر ہر جگہ ایک ہی آئی ڈی ہے Aamirfarooq13 میں ہر روز کوئی نا کوئی موبائل ایپلیکیشن اپنے موبائل آئی فون سکس پلس میں ڈھال کر کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں کہ نئی چیز کیا آئی ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک کمپیوٹر ہے جو ونڈوز 8.1 پرو آپریٹنگ سیٹم پر کام کر رہا ہے۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by محمد شعیب »

محترم عامر فاروق صاحب
فیس بک پر اردو نامہ کے فین پیج کا ایڈریس یہ ہے
[link]https://www.facebook.com/urdunama[/link]
فیس بک گروپ لنک یہ ہے
[link]https://www.facebook.com/groups/urdunama/[/link]
اور پلگ ان کا تعارف پڑھنے کے لئے
[link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=65&t=10754[/link]
ان شاءاللہ دوست آپ کی راہنمائی کرینگے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by چاند بابو »

Aamirfarooq13 wrote:ماجد بھائی بہت مہربانی بتانے کے لیے پورا صحیح سے سمجھ نہیں آیا لیکن کافی حد تک سمجھ آگیا ہے۔ ماجد بھائی آپ سے اور باقی سب سے ایک درخواست تھی کہ اگر آپ لوگ مجھے بتا سکیں کہ فیس بوک ،ٹیوٹر یا کوئی اور ایپ جو آپ لوگ استعمال کرتے ہیں میں آپ سب کو فولو کرنا چاہتا ہوں۔ کیوں کہ آپ سب لوگ میرے لیے بہت قیمتی ہیں مجھے کافی چیزوں کے بارے میں پتہ بھی نہیں ہے لیکن آپ لوگوں سے سیکھنے کو مل جاتا ہے۔ باہر حال میرا پورا نام عامر فاروق ہے میں سعودیہ عرب جدة میں مقیم ہوں میری فیس بوک ٹیوٹر ہر جگہ ایک ہی آئی ڈی ہے Aamirfarooq13 میں ہر روز کوئی نا کوئی موبائل ایپلیکیشن اپنے موبائل آئی فون سکس پلس میں ڈھال کر کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں کہ نئی چیز کیا آئی ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک کمپیوٹر ہے جو ونڈوز 8.1 پرو آپریٹنگ سیٹم پر کام کر رہا ہے۔
عامر فاروق صاحب آپ کے دیئے ہوئے ایڈریس پر گیا تھا وہاں کوئی عامر فاروق صاحب موجود بھی تھے. جنہیں میں نے دوستی کی درخواست کر دی ہے.
اب اگر تو آپ کا تعلق نواب شاہ سے ہے تو آپ اسے قبول کر سکتے ہیں.
اور اگر نہیں تو یہ درخواست کسی اور عامر فاروق صاحب کے پاس جا پہنچی ہے اور آپ کچھ نہیں کر سکتے ہیں.

بہرحال میرا پرسنل فیس بک ایڈریس کا لنک ذیل میں موجود ہے اور اردونامہ کے ایڈریس شعیب بھیا آپ کو بتا چکے ہیں.
[link]https://facebook.com/majidch81[/link]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by بلال احمد »

چاند بابو wrote:اب اگر تو آپ کا تعلق نواب شاہ سے ہے تو آپ اسے قبول کر سکتے ہیں.
اور اگر نہیں تو یہ درخواست کسی اور عامر فاروق صاحب کے پاس جا پہنچی ہے اور آپ کچھ نہیں کر سکتے ہیں.

بہرحال میرا پرسنل فیس بک ایڈریس کا لنک ذیل میں موجود ہے اور اردونامہ کے ایڈریس شعیب بھیا آپ کو بتا چکے ہیں.
[link]https://facebook.com/majidch81[/link]
ظاہر ہے جو کرنا تھا وہ تو آپ کرچکے ہیں، اب عامر فاروق صاحب تو صرف انتظار کرسکتےہیں یا پھر آپ کو فیس بک پر لبھنا شروع کرسکتے ہیں v_v_f
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Aamirfarooq13
کارکن
کارکن
Posts: 41
Joined: Wed Dec 10, 2014 6:06 pm
جنس:: مرد

درخواست موصول ہوگئی

Post by Aamirfarooq13 »

آپ کی درخواست فیس بک پر مجھے موصول ہو گئی میں نے اسے ایکسیپٹ کر لیا، ماجد بھائی شکریہ اور باقی سب کا بھی جنہوں نے اس فورم کو اتنا دلچسپ بنایا ہوا ہے۔
mfdarvesh
کارکن
کارکن
Posts: 11
Joined: Fri Apr 15, 2011 3:47 pm
جنس:: مرد

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by mfdarvesh »

مائیکروسافٹ موبائل مارکیٹ میں دیر سے داخل ہوئی ہے اس لیے کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی، مگر اس کا ورژن 10 سنا ہے کہ اچھا ہے موبائل کے لیے. اب تو انٹل بھی آرہا ہے موبائل پروسیسر کی مارکیٹ میں ..
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by چاند بابو »

ونڈوز 10 کا پریوو میں ایک آدھ دن میں انسٹال کرنے جا رہا ہوں.
استعمال کر کے بتاؤں گا کیسا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by بلال احمد »

چاند بابو wrote:ونڈوز 10 کا پریوو میں ایک آدھ دن میں انسٹال کرنے جا رہا ہوں.
استعمال کر کے بتاؤں گا کیسا ہے.
اللہ پاک آپ کا حامی و ناصرہو a;n;g;e;r;y
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مائیکروسافٹ سےمشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Post by چاند بابو »

میں اس کا پروویو انسٹال کر چکا ہوں.
سچ پوچھئے تو مجھے تو کچھ خاص نہیں لگا.
اس سے اچھی تو 8.1 ہی تھی.
ہوسکتا ہے کہ ٹچ اسکرین کے لئے اچھا ہو مگر ہمارے لئے نہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”