مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لئے ہیلپ لائن

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لئے ہیلپ لائن

Post by محمد شعیب »

پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن نمبرز جاری کردیئے
راولپنڈی: پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز جاری کردیئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی دیکھنے کے بعد سکیورٹی اداروں کو آگاہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز جاری کیے گئے ہیں جس کے ذریعے عوام مشکوک افراد اور ایسی سرگرمیوں سے متعلق فوری سکیورٹی اداروں کو اطلاع دے سکیں گے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے شہری مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع 1135 پر دے سکتے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اس قسم کی اطلاعات 1125 پر دی جاسکیں گی اس کے علاوہ ان یونیورسل نمبروں پر موبائل فون اور لینڈ لائن نمبروں کے ذریعے بھی کال کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کےبعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور عوام سے بھی کسی قسم کی مشکوک سرگرمی یا مشکوک افراد کے دیکھے جانے کے بعد اس کی اطلاع سکیورٹی اداروں کو دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لئے ہیلپ لائن

Post by شازل »

ان نمبرز کو عام کردینا چاہئے
فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل سروسز پر بھی
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لئے ہیلپ لائن

Post by چاند بابو »

یہ بہت اچھا قدم ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”