Page 1 of 1

پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Fri Dec 19, 2014 7:50 pm
by شازل
پرنٹر ز کے بارے میں میری معلومات بہت کم ہیں
نہیں معلوم کہ کونسا پرنٹر اچھا ہے اور کونسا اچھے کے علاوہ تیزی سے پرنٹ بھی کرتا ہے
ایک دوست کے ہاں ایچ پی کا 1320 اچھا کام کررہا ہے لیکن کچھ دوست اس کے علاوہ بھی تجویز کررہے ہیں
آپ میں سے اگر کوئی اچھا تجربہ رکھتا ہے تو وہ پلیز شیئر کریں
میں نیا پرنٹر تو نہیں لے رہا بس یوزڈ میں ہی لینا چاہتا ہوں‌تاکہ جب دل اوبھ جائے توشوق مہنگا نہ پڑجائے

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Fri Dec 19, 2014 11:52 pm
by محمد شعیب
میں نیا پرنٹر تو نہیں لے رہا بس یوزڈ میں ہی لینا چاہتا ہوں‌تاکہ جب دل اوبھ جائے توشوق مہنگا نہ پڑجائے
استعمال شدہ پرنٹر کسی ماہر کو ساتھ لیکر خریدیں. اکثر پیسے بچانے کے چکر میں پیسے ضائع ہو جاتے ہیں.
نیز آپ اپنی ضرورت بھی بتلائیں. کیا آفس ورک کے لئے ضرورت ہے یا پرسنل یوز کے لئے ؟
ایچ پی کا ایک پرنٹر ہے جو سکین، پرنٹ اور فوٹوکاپی تینوں کام کرتا ہے. غالبا 15 یا 16 ہزار کا ہے.

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Sat Dec 20, 2014 8:27 am
by شازل
ہوم یوز کرنا چاہتا ہوں

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Sat Dec 20, 2014 10:23 am
by علی خان
شازل بھیا .

میں خود پرنٹرز رپیرنگ اور ریفلنگ کا کام بھی کرتا ہوں. اور یہ کام میں نے تقریبا 4،5 مہینے پہلے شروع کیا تھا. اور ماشاءاللہ اچھا جا رہا ہے. کیونکہ یہاں پر میرے علاقے میں کوئی دوسرا پرنٹرز کا کام کرنے والا نہیں ہے.

اگر میری رائے لی جائے تو میری نظر میں 1320، 1160 نارمل استعمال کے لئے بہترین پرنٹرز ہیں. کیونکہ انکے ٹورنرز میں سیاہی اتنی آتی ہے. کہ اپ باآسانی اس سے 2200 تا 2500 پیجز پرنٹ کرواسکتے ہیں. اور اس پرنٹر کی قیمت بھی یوزڈ میں 6000 تا 6500 اچھی کوالٹی میں ہے. مگر یہ پرائس کنٹیر والے پرنٹرز کی ہے نہ کہ ری فربیش والے کی. کیونکہ ری فربیش اگر آپکو فری میں بھی مل رہا ہے تو اُس سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے. اسکی پرنٹنگ سپیڈ تقریباََ 18 پیجیز فی منٹ تک ہے.

ایک اور بات اگر اپکے پرنٹس زیادہ ہوتے ہیں. تو اُسکے لئے پھر میرا مشورہ ایک اور پرنٹر کا ہے. جسکا نام HP Laserjet P 3005 ہے. یہ پرنٹر میرے استعمال میں ہے. اور اسکی پرنٹنگ سپیڈ تقریباََ 35 تا 40 پیجیز فی منٹ تک ہے. اور اسکی قیمت بھی تقریباََ اُوپر والے پرنٹر کی قیمت تک ہے. مگر اسکا سائز عام پرنٹرز سے بڑا ہے. اور اسی طرح سے اسکا ٹونر بھی بڑا ہے. جس سے آپ ایک ہی دفعہ میں تقریباََ 5000 ہزار تک پیجیز پرنٹ کروا سکتے ہیں.

1320، اور 1160 یا اسی سیریز کے پرنٹرز میں ایک ساتھ زیادہ پرنٹس نکالنے پر اس میں سلیو کا مسئلہ عام ہے. اس لئے یہ احتیاط رہے. کہ 30 ، 35 پیجیز کے بعد ایک ، دو منٹ کا وقفہ ضروری ہے. ورنہ پر اپکو سلیو بدلنا پڑ سکتا ہے.. جو کہ ہے تو 4، 5 سو میں لیکن اسکو لگانے یعنی بدلنے کے 1000 سے زیادہ چارج کئے جاتے ہیں.

اُمید ہے . ان معلوما ت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپکو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی. انشاء اللہ

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Sat Dec 20, 2014 3:51 pm
by شازل
شکریہ اشفاق بھائی
میں نےآپ کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے HP Laserjet P 3005 لے لیا ہے بہت اچھا کام کررہا ہے بس سائز کچھ زیادہ ہے لیکن چلے گا
اگر اس دوران کچھ مسائل پیش آئے تو آپ سے رابطہ تو رہے گا
بہت شکریہ پیارے دوستو

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Sat Dec 20, 2014 4:58 pm
by چاند بابو
بہت خوب پرنٹرز کے بارے میں ماہرانہ رائے دینے کا بہت بہت شکریہ اشفاق بھیا.
میں ایچ پی 1200 استعمال کر رہا ہوں ہے تو کچھ سلو مگر اس میں‌ پیپر پھنس جانے کا چکر بہت کم ہے.

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Sun Dec 21, 2014 4:57 am
by علی خان
جی ماجد بھیا. اسمیں یہ مسئلے کچھ کم ہیں. مگر اسکا ہیٹنگ سسٹم بجلی کا خرچہ زیادہ کرتا ہے. مگر استعمال میں ایک اچھا پرنٹر ہے. اسکا ٹونر بھی اچھے سائز کا ہے. اس لئے اس سے بھی 2500 تا 3000 تک پیجیز پرنٹ کی جا سکتی ہیں.

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Sun Dec 21, 2014 11:53 am
by شازل
دفتر میں 1320 پڑا ہے لیکن پی ڈی ایف کے معاملے میں‌کچھوے جیسا ہے
لیکن جب میں نے گھر میں‌اپنے پرنٹر سے پی ڈی ایف کو پرنٹ کیا تو بہت ہی زیادہ سپیڈ سے پرنٹ نکلے
علی بھیا اس کاٹونر کتنے میں آتا ہے

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Sun Dec 21, 2014 12:11 pm
by علی خان
شازل بھیا.
اسکو ریفل کرنا سیکھیں. کیونکہ اسمیں تقریبا 200 گرام تک کی سیاہی آتی ہے. اور اسکا بیگ تقریبا 230 روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہے. اسکی ریفلنگ کی ویڈیو یوٹیوب پر سے ڈاون لوڈ کرلیں. اور باقی اسکے علاوہ اس ٹونر میں کچھ اور چیزیں بھی خراب ہوتی رہتی ہیں. جو کہ ریفلنگ کے دوران باآسانی تبدیل کی جا سکتی ہیں.

جیسا کہ ڈرم، میگنٹ راڈ ، رولر، کلینگ بلیڈ اور ڈاکٹر بلیڈ ہیں. اس لئے میرا مشورہ کہ نیا خریدنے کی بجائے یوزڈ میں کہیں پر سے لے آئیں. اور اسکو آپ باآسانی ٹھیک کر سکتے ہیں. اور اس پر خرچہ بھی بہت کم آئے گا.
ویسے اسکا آصلی ٹونر 2700 تا 3000 تک میں ہو سکتا ہے کہ دستیاب ہو. یا اس سے بھی ہو سکتا ہے کہ اسکی پرائس زیادہ ہو. کیونکہ میں نے نئے ٹونر کی پرائس کنفرم نہیں کی ہے. لیکن عام استعمال والے پرنٹر کی ٹونرز کی یہی پرائسسز ہیں. اور چائنا میڈ کی پرائس تقریبا 1800 تا 2000 ہے. اس لئے میرا مشورہ پرانے کو نیا کرکے استعمال کرنے کا ہے. ابھی آپ پہ ہے

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Sun Dec 21, 2014 12:14 pm
by شازل
مشورہ ویسے آپ کا بہترین ہے
پرانے ٹونر دفتر میں پڑے ہیں ان پر طبع آزمائی کی جاسکتی ہے
ابھی یوٹیوب سے مدد لیتے ہیں
بہت بہت شکریہ

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Sun Dec 21, 2014 12:18 pm
by علی خان
شازل wrote:دفتر میں 1320 پڑا ہے لیکن پی ڈی ایف کے معاملے میں‌کچھوے جیسا ہے
لیکن جب میں نے گھر میں‌اپنے پرنٹر سے پی ڈی ایف کو پرنٹ کیا تو بہت ہی زیادہ سپیڈ سے پرنٹ نکلے
وہ اس لئے کیونکہ اس ۱۳۲۰ میں سولہ ایم بی کی ریم ہے۔ اور اپ والے میں 96 ایم بی کی ریم ہے۔ اس لئے یہ مشین اتنی بڑی فائل کو ایک جٹکے میں اپنے سسٹم میں کاپی کر کے پرنٹ کر لیتی ہے۔ اس لئے پرنٹر کی ریم جتنی زیادہ ہوگی۔ اتنی ہی اچھی سپیڈ کے ساتھ وہ فائل کو پرنٹ کرسکتا ہے۔

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Sun Dec 21, 2014 12:19 pm
by شازل
کیا ان کی ریم کو بڑھایا جاسکتا ہے اور یہ ریم کس قسم کی ہوتی ہے یعنی ان کی شیپ وغیرہ

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Sun Dec 21, 2014 12:25 pm
by علی خان
جی بالکل کچھ پرنٹرز میں اسکے لئے الگ ایک سلاٹ ہوتا ہے. جس میں ہم ایکسٹرا ریم لگا کر انکی کارکردگی کو بڑھا سکتے ہیں . مگر آج کل کے پرنٹرز میں سے یہ آپشن تقریباََ ختم کر دیا گیا ہے.
یہ ریم لیپ ٹاپ والے ریم کی طرح کے ہوتے ہیں. مطلب اُسی سائز کے ہوتے ہیں. لیکن انکی میموری وہی 32 ایم بی ، 64 ایم بی اور یا پھر 128 ایم بی یا زیادہ بھی ہو سکتی ہے.

Image

Image

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Sun Dec 21, 2014 1:06 pm
by افتخار
میرے پاس آفس میں hp laserjet 2420 ھے اور بہت اچھا کام کر رہاھے

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Sun Dec 21, 2014 9:22 pm
by چاند بابو
اشفاق بھیا کیا میں اپنے پرنٹر کی ریم بڑھا سکتا ہوں.
اگر ہاں تو کیسے؟

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Sun Dec 21, 2014 9:32 pm
by شازل
میں بھی اپنے پرنٹر کے بارے میں‌یہی بات جاننا چاہتا ہوں

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Mon Dec 22, 2014 4:35 am
by علی خان
چاند بابو wrote:اشفاق بھیا کیا میں اپنے پرنٹر کی ریم بڑھا سکتا ہوں.
اگر ہاں تو کیسے؟
نہیں ماجد بھیا اپکے پرنٹر میں ایکسٹرا ریم سلاٹ نہیں ہے۔ اپکو اسی پر گزارہ کرنا ہوگا۔

اور شازل بھیا اپکے پرنٹر میں جتنا ریم موجود ہے میرے خیال میں یہی بہت ہے۔ لیکن پھر بھی میں اج ہی اپنا پرنٹر چیک کرلونگا۔ کہ کیا آیا اس میں ایکسٹرا ریم سلاٹ ہے یا نہیں۔

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Mon Dec 22, 2014 2:51 pm
by چاند بابو
یار اشفاق بھیا میرے پرنٹر میں ایک ریم جیسی سلاٹ تو موجود ہے ٹھیک اسی کارڈ پر جس میں یوایس بی کیبل لگتی ہے کمپیوٹر سے ڈیٹا لے جانے والی.

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Mon Dec 22, 2014 7:38 pm
by علی خان
ماجد بھیا کی آپ اسکی ایک تصویر لیکر یہاں پر شئیر کر سکتے ہیں. تاکہ آسانی ہو

Re: پرنٹر کونسا لینا چاہئے

Posted: Tue Dec 23, 2014 9:44 am
by شازل
میرا پرنٹر hp lasserjet p3005d ہے