بھلی سی اک شکل

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
ایم ابراہیم حسین
کارکن
کارکن
Posts: 166
Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
جنس:: مرد

بھلی سی اک شکل

Post by ایم ابراہیم حسین »

Aribba
........بهلی سی اک شکل تهی..........
.
بهلے دنوں کی بات تهی
بهلی سی اک شکل تهی
نہ یه کہ حسن تام ہو
نہ دیکهنے میں عام سی
نہ یہ کہ وہ چلے تو کہکشاں سی رہگزر لگے
مگر وہ ساتهہ ہو تو پهر بهلا بهلا سا سفر لگے

کوئ بهی رت ہو اسکی چهب
فضا کا رنگ و روپ تهی
وہ گرمیوں کی چهائوں تهی وہ سردیوں کی دهوپ تهی

نہ مدتوں جدا رہے
نہ ساتهہ صبح وشام ہو
نہ رشتہ وفا پہ ضد
نہ یہ کہ اذن عام ہو
نہ ایسی خوش لباسیاں
کہ سادگی گلہ کرے
نہ اتنی بے تکلفی
کہ آئینہ حیا کرے

نہ اختلاط میں وہ رم ..کہ بد مزہ ہوں خواہشیں
نہ اسقدر سپردگی..کہ زچ کریں نوازشیں
نہ عاشقی جنون کی کہ زندگی عذاب ہو
نہ اسقدر کٹهور پن کہ دوستی خراب ہو

کبهی تو بات بهی خفی
کبهی سکوت بهی سخن
کبهی تو کشت زعفران
کبهی اداسیوں کا بن

سنا ہے ایک عمر ہے
معاملات دل کی بهی
وصال جاں فزاں تو کیا
فراق جاں گسل کی بهی

سو ایک روز کیا ہوا
وفا پہ بحث چهڑگئ
میں عشق کو امر کہوں
وہ میری ضد سے چڑ گئ

میں عشق کا اسیر تها
وہ عشق کو قفس کہے
کہ عمر بهر کے ساتهہ کو
وہ بد تر از ہوس کہے

شجر ہجر نہیں کہ ہم..ہمیشہ پابہ گل رہیں
نہ ڈهور ہیں کہ رسیاں گلے میں مستقل رہے
محبتوں کی وسعتیں ہمارے دست و پا میں ہیں
بس ایک در سے نسبتیں سگان باوفا میں ہیں

میں کوئ پینٹینگ نہیں..کہ ایک فریم میں رہوں
وہی جو من کا میت ہو اسی کے پریم میں رہوں
تمہاری سوچ جو بهی ہو.میں اس مزاج کی نہیں
مجهے وفا سے بیر ہے..یہ بات آجکی نہیں

نہ اسکو مجهہ پہ مان تها..نہ مجهکو اس پہ زعم ہی
جو عہد ہی کوئ نہ ہو..تو کیا غم شکستگی
سو اپنا اپنا راستہ ہنسی خوشی بدل لیا
وہ اپنی راہ چل.پڑی..میں اپنی راہ چل پڑا

بهلی سی اک شکل تهی بهلی سی اسکی دوستی
اب اسکی یاد رات دن."نہیں" مگر "کبهی کبهی
نامعلوم
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: بھلی سی اک شکل

Post by چاند بابو »

بہت خوب
بہت شاندار نظم شئیر کرنے کا بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بھلی سی اک شکل

Post by محمد شعیب »

v;g zub;ar
ایم ابراہیم حسین
کارکن
کارکن
Posts: 166
Joined: Fri Oct 31, 2014 7:08 pm
جنس:: مرد

Re: بھلی سی اک شکل

Post by ایم ابراہیم حسین »

حوصلہ افزائی کا شکریہ
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: بھلی سی اک شکل

Post by یاور عظیم »

سلام ، عمدہ انتخاب ہے ، یہ نظم احمد فراز کی ہے
یہ سیکشن آپ کی اپنی شاعری کے لئے ہے ،
اللہ آپ کو سلامت رکھے...................یاور عظیم
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بھلی سی اک شکل

Post by محمد شعیب »

زمرہ تبدیل کر دیا
Post Reply

Return to “اردو شاعری”