Page 1 of 1

نظم بقلم خود

Posted: Sun Dec 14, 2014 1:45 pm
by ایم ابراہیم حسین
آج گزر زندگی کا قبرستان سے ہوا
دیکھ کر مٹی کی عمارتوں کو، من بہت اُداس ہوا
ہاں
میرے بھی اک عزیز خاک بسر ہوئے بیٹھے ہیں
کیا اُن کو یاد
پھر اِن حضرات کو سلام کیا
بیٹھ گیا کچھ دیر کو
اِن سے دعا خیر کو
اور
پہلے کیا یاد جس نہ یہ سجائی یہ خدائی
پھر
نام اس خدائی کےسردار sw: کا لیا
پھر
ذکر اِن تمام مکاں و مکینوں کا کیا
دعا جو مغفرت ہوئی پوری
تو ان کا احوال لیا
کسی نے بتایا
وہ دور دنیا کا بادشاہ رہا
تو کسی نے کہا وہ شہزادہ سلطنت رہا
کچھ ان میں تاجر ملے تو
کچھ سوداگر تھے
کچھ ان میں کسان ملے تو
کچھ مزدور بھی تھے
میں نے دیکھا
ہاں میں نے دیکھا
کچھ نہ تھا ان کے پاس
بس لیے بیٹھے تھے ..
میری دعا..
بس....اک میری دعا
آج گزر زندگی کاقبرستان سے ہوا
دیکھ کر مٹی کی عمارتوں کومن بہت اُداس ہوا

Re: نظم بقلم خود

Posted: Sun Dec 14, 2014 3:05 pm
by چاند بابو
بہت خوب محترم ابراہیم صاحب اچھی نظم ہے.
املاء کی چند غلطیاں ہیں امید ہے کہ آپ درستگی فرمادیں گے.

Re: نظم بقلم خود

Posted: Sun Dec 14, 2014 5:41 pm
by ایم ابراہیم حسین
جی ضرور دست کرو گا انشاءاللہ

Re: نظم بقلم خود

Posted: Sun Dec 14, 2014 10:19 pm
by محمد شعیب
بہت خوب
کیا یہ املاء کی غلطیاں میں درست کردوں ؟

Re: نظم بقلم خود

Posted: Sun Dec 14, 2014 10:24 pm
by ایم ابراہیم حسین
جی بھائی کرنا تو چاہتا ہوپر آپ ساتھ دے گے تو

Re: نظم بقلم خود

Posted: Sun Dec 14, 2014 10:43 pm
by محمد شعیب
میں نے املاء کی غلطیوں کی اصلاح تو کر دی ہے. لیکن شاعری کی اصلاح کرنے سے بندہ عاجز ہے.

Re: نظم بقلم خود

Posted: Mon Dec 15, 2014 12:13 pm
by ایم ابراہیم حسین
اسلام علیکم
صبح الخیر
جناب محترم محمد شعیب بھائی میں کل سے گوگل پر اردو املاء کی درستگی پر مصروف ہو پر کوئی سجھ نہیں آرہا کہ کیا کرو اور جو آپ نہ لینک دیا ہے بھائی وہ انگلش زبان میں ہے جو مجھے سمجھنے میں بہت مشکل ہورہی ہیں میں نے گوگل پر جب اردو املاء درستگی لکھا تو وہاں یہ لکھا آیا اک روبہ ہے جیس کی مدد سے اردو املاء درست ہوگی وہ خود کر ہیں پر میرے موبائل میں ڈاؤن لورڈ نہیں ہو رہا اور نہ نہیں پلے اسٹور میں موجود ہیں
بھائی آپ کو تنگ نہ کرنے کے ارادہ سے کل سے خود ہی مشغل تھا تعلیم کمزوری کی وجہ سے پھر آپ کو کہنا پڑرہا ہے کہ آپ اک نظر ثانی فرمائے
شکریہ آپ کا بھا ئی ایم ابراہیم حسین

Re: نظم بقلم خود

Posted: Mon Dec 15, 2014 1:33 pm
by چاند بابو
میرے خیال میں درستگی تو ہو گئی مگر شاید کچھ زیادہ ہو گئی.
قبرستان کی جگہ کل مقبرستان کا لفظ استعمال ہوا تھا جو کہ درست تھا.
کیوں ابراہیم بھائی آپ کیا کہتے ہیں؟

Re: نظم بقلم خود

Posted: Mon Dec 15, 2014 4:20 pm
by محمد شعیب
بھائی "مقبرستان" لفظ اردو میں تو نہیں ہے. مقبرہ تو سنا ہے لیکن مقبرستان کبھی نہیں سنا.

Re: نظم بقلم خود

Posted: Mon Dec 15, 2014 5:19 pm
by ایم ابراہیم حسین
اسلام علیکم بھائی
مقبرستان مقبرہ یعنی کے اک خاض شخصیت کی آرام گاہ
اور مقبرستان اک سے ذیادہ خاص کے لیے ۔

Re: نظم بقلم خود

Posted: Mon Dec 15, 2014 6:39 pm
by محمد شعیب
نہیں بھائی. مقبرہ کی جمع مقابر اور مقبروں ہے. مقبرستان غلط ہے.

Re: نظم بقلم خود

Posted: Mon Dec 15, 2014 6:54 pm
by چاند بابو
ارے شعیب بھیا شاعری میں مقبرستان بالکل ٹھیک لفظ ہے

Re: نظم بقلم خود

Posted: Mon Dec 15, 2014 8:50 pm
by ایم ابراہیم حسین
ٹھک ہے بھائی آپ کو غلط نہیں کہا سکتا آیندہ خیال رکھو گا
میرے لیے تو یہی خوشی ہے کہ آپ جواب دیتے ہو

Re: نظم بقلم خود

Posted: Tue Dec 16, 2014 1:43 pm
by محمد شعیب
ماجد بھائی
کسی بڑے شاعر کے کسی شعر میں لفظ "مقبرستان" کا استعمال بتلائیں ؟

Re: نظم بقلم خود

Posted: Tue Dec 16, 2014 4:43 pm
by چاند بابو
اس کا میرے پاس فی الحال تو کوئی جواب نہیں ہے.
البتہ یہ لفظ فارسی میں موجود ہے.
اس کے ثبوت کے لئے یہ لنک دیکھئے.
[link]https://www.google.com.pk/search?q=%22% ... 2&ie=UTF-8[/link]

Re: نظم بقلم خود

Posted: Tue Dec 16, 2014 5:13 pm
by محمد شعیب
اردو میں اس کا استعمال کہیں نہیں ملا

Re: نظم بقلم خود

Posted: Wed Dec 17, 2014 11:00 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا اردو میں فارسی الفاظ کا استعمال تو ملتا ہے کہ وہ بھی نہیں؟

Re: نظم بقلم خود

Posted: Sat Jan 03, 2015 11:30 pm
by انیسہ ظفر
السلام و علیکم
بھائ ایم ابراهیم ..لفظ مقبر ستان ٹھیک ھے مگر لکھنے اور پڑھنے میں عجیب اس لیۓلگتا ھے که یه زیاده استعمال میں نھیں ..اس کے علاوه شاعری بھت خوب ھے .. :-)