مشہور ترین ٹیکنالوجی کمپنیاں ابتداء میں کیا بناتی تھیں؟

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

مشہور ترین ٹیکنالوجی کمپنیاں ابتداء میں کیا بناتی تھیں؟

Post by میاں محمد اشفاق »

مشہور ترین ٹیکنالوجی کمپنیاں ابتداء میں کیا بناتی تھیں؟
آئی بی ایم
دنیا کی مشہور ترین کمپنی جو کمپیوٹر بنانے میں دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے نے 1911ءمیں Tabulating Machine Company کے نام سے نیو یارک سے کام شروع کیا اور ابتداءمیں سکیلز، گوشت کاٹنے کے آلات، کافی پیسنے اور اسی طرح کی دیگر اشیاءبناتی تھی لیکن 1917ءمیں اس کا نام تبدیل کرکے انٹرنیشنل بزنس مشین رکھ دیا گیا۔
نوکیا
ایک وقت میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل بنانے والی کمپنی کی بنیاد 1865ءمیں رکھی گئی اور ابتداءمیں یہ کمپنی ٹائراورکاغذ بنایا کرتی تھی۔ اس کمپنی کی بنیاد فن لینڈ کے شہر ’نوکیا‘ میں انجینئیرفریڈرک ایڈسٹام نے رکھی اور یہ فن لینڈ کی ایک اور کمپنی ’فینش ربر ورکس ‘کے ساتھ مل کر بوٹ اور ٹائر بنایا کرتی تھی اور آج بھی ایک کمپنی ’نوکیان ٹائر ‘ کے نام سے ٹائر بناتی ہے۔
ایچ پی
یہ کمپنی بل ہیولٹ اور ڈیوڈ پیک ارڈ نے 1939ءمیں بنائی ۔ابتداءمیں یہ کمپنی تھرمامیٹر، وولٹ میٹراور الیکٹرک آلات بنایا کرتی تھی۔
نینٹینڈو
جاپان کی مشہور کمپنی آج کل گیمز بنانے کے لئے بہت مشہور ہے لیکن ایک وقت تھا کہ یہ کمپنی ٹیکسیاں، ہوٹل، کھانا بیچا کرتی تھی۔ اس کمپنی کی بنیاد انیسویں صدی کے آخر میں رکھی گئی اور کارڈ گیمز میں کافی مشہور ہوئی لیکن پھر 1960ءکی دہائی میں کمپنی نے ٹیلی وژن نیٹ ورک بنانے کی بھی ناکام کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ آخر کار 1970ءمیں یہ گیمز بنانے لگی اور آج تک اس میں بہت کامیاب ہو چکی ہے۔
سونی
دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد ماسورا آئی بوکا نامی جاپانی نے اپنی نوکری چھوڑ کر ریڈیو ٹھیک کرنے کی دکان بنائی اور ایک سال بعد ٹوکیو ٹیلی کمیونیکیشن انجئینرنگ کارپوریشن کے نام سے ٹرانزسٹر بنانے کی کمپنی کھولی۔ 1950ءمیں اس کمپنی کا نام بدل کر ’سونی‘ رکھ دیا گیا جو ایک لاطینی لفظ’sonus‘سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ’آواز‘ کے ہیں۔
شارپ
یہ کمپنی 1912ءمیں بنائی گئی اور شروع میں یہ کمپنی بیلٹوں کے بکل بنایا کرتی تھی لیکن 1917ءمیں مکینیکل پینسل بنا کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا اور اب تک کامیابی سے اس کا سفر جاری ہے
موٹرولا
سونی کی طرح موٹرولا نے بھی ریڈیو بزنس سے امریکی شہر شکاگو سے ابتداءکی ۔شروع میں یہ کمپنی گاڑیوں کے ریڈیو، دفاعی آلات اور واکی ٹاکی بناتی تھی۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مشہور ترین ٹیکنالوجی کمپنیاں ابتداء میں کیا بناتی تھیں؟

Post by محمد شعیب »

ارے واہ
بہت ہی نئی معلومات ہیں. میں نے فیس بک پر آپ کی یہ پوسٹ مکمل نہیں پڑھی تھی. یہاں پڑھی ہے.
آپ اپنی پوسٹنگز یہاں کر کے ان کا ایک بینر بنایا کریں اور اپنی فیس بک وال پر شئر کیا کریں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مشہور ترین ٹیکنالوجی کمپنیاں ابتداء میں کیا بناتی تھیں؟

Post by چاند بابو »

بہت خوب یہ تو بہت دلچسپ معلومات ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”