Page 1 of 2

یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Mon Nov 17, 2014 7:59 pm
by محمد شعیب
پاکستان میں بہت عرصے سے یوٹیوب بلاک ہے. جس کی وجہ سے بہت سے ٹوٹیورلز تک رسائی مشکل ہو گئی تھی. لوگ پراکسی ویب سائٹس اور ایکس ٹنشنز استعمال کر رہے تھے.
اس پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے یوٹیوب کا الگ یوآرایل URL لانچ کیا گیا ہے. یہ شایدآفیشل نہیں ہے. لیکن پرفیکٹ سلوشن ہے.
اب آپ پاکستان میں اس لنک پر یوٹیوب چلا سکتے ہیں.

http://www.ytpak.com/

چیک کر کے کمنٹس دیں.

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Mon Nov 17, 2014 8:26 pm
by شاہنواز
بہت خوب واقعئی یہ یو ٹیوب ہی ہے یا کوئی دوسرا سافٹ وئیر ہے

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Tue Nov 18, 2014 5:08 pm
by محمد شعیب
یہ یوٹیوب کو ایک طرح سے انکرپٹ کیا گیا ہے شاید.

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Tue Nov 18, 2014 10:46 pm
by شاہنواز
محمد شعیب wrote:یہ یوٹیوب کو ایک طرح سے انکرپٹ کیا گیا ہے شاید.
میرا بھی یہی خیال ہے کہ یہ ٹیوب کوانکرپٹ کیا گیا ہے

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Thu Nov 20, 2014 8:08 pm
by چاند بابو
یہ یوٹیوب ہرگز نہیں ہے بلکہ ایک اسکرپٹ لگایا گیا ہے جو صرف یوٹیوب کو پروکسی میں چلاتا ہے.
جیسا کہ ٹیون پی کے وغیرہ چلاتی ہیں یا دیگر پروکسی سائیٹس چلاتی ہیں.

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Thu Nov 20, 2014 9:58 pm
by محمد شعیب
لیکن پراکسی ویب سائٹس اس طرح پرفیکٹ نہیں چلتیں. ویسے ہو بھی سکتا ہے ..

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Fri Nov 21, 2014 4:18 am
by علی خان
ماجد بھائی کی بات صحیح ہے.یہ سب کچھ ا سکرپٹ کے ذریعے پراکسی پر چل رہا ہے. اگر دیکھا جائے تو کچھ لنکس کام ہی نہیں کر رہیں ہیں.

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Fri Nov 21, 2014 11:31 am
by محمد شعیب
اس ویب سائٹ میں فلٹر فنکشن کام نہیں کر رہا. ٹیون پی کے میں فلٹر ہے لیکن وہ بھی یوٹیوب کی طرح فلٹر نہیں کرتا.

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Sun Nov 23, 2014 5:35 pm
by چاند بابو
جی بالکل دونوں بھائیوں کی بات درست ہے پراکسی سائیٹس پر یہ مسائل تو موجود رہتے ہی ہیں.

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Mon Nov 24, 2014 9:42 am
by میاں محمد اشفاق
اصل میں ویب سائٹ کے لئے ایک ایپ ملتا ہے 18 ڈالر میں اسے خرید کے ویب سائٹ میں لگا دیا جاتا ہے جس سے وہ یوٹیوب کی ویڈیو کو وہاں بھی اوپن کر دیتی ہے جہاں یوٹیوب بلاک ہو ! مگر جیسے ہی یو ٹیوب والوں کو اسکی خبر ہو گی وہ ایسے بلاک کروا دیں گے ! مجھے اس بات کی اس لئے خبر ہے کہ میرے ایک دوست نے بھی ایسی قسم کی ویب سائٹ بنائی تھی جو کہ 2 ماہ بعد ہی بند ہو گئی تھی!

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Mon Nov 24, 2014 8:55 pm
by محمد شعیب
لیکن یہاں ایپ استعمال نہیں ہوئی. ایپس تو موبائلز میں استعمال ہوتی ہیں. یہ پراکسی والا جگاڑ ہے.

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Tue Nov 25, 2014 8:44 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا ایپ ویب سائیٹ پر بھی انسٹال ہوتی ہیں اور یقینا یہ ایک ویب ایپ ہی ہے.
مطلوبہ ویڈیو کو پراکسی میں کھولنا اسی ایپ کا ہی کام ہے.

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Wed Nov 26, 2014 12:12 pm
by محمد شعیب
واللہ اعلم

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Sat Nov 29, 2014 3:12 pm
by شاہنواز
السلام علیکم
شعیب بھائی میں بلاگر پر رجسٹر ہوں اس کو اردو بلاگ میں کیسے تبدیل کروں مطلب کہ میں اردو میں بلاگ بنانا چاہتا ہوں میرا بلاگ بنادیں

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Wed Dec 03, 2014 8:14 pm
by بلال احمد
معلوم نہیں کب پاکستان میں یوٹیوب اوپن ہوگی اور اس کا پراپر سلوشن کیا جائے گا،

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Sat Dec 06, 2014 6:29 pm
by محمد شعیب
شاہنواز wrote:السلام علیکم
شعیب بھائی میں بلاگر پر رجسٹر ہوں اس کو اردو بلاگ میں کیسے تبدیل کروں مطلب کہ میں اردو میں بلاگ بنانا چاہتا ہوں میرا بلاگ بنادیں
بلاگر کے بلاگز اردو میں بھی بنائے جاسکتے ہیں. اس کے لئے آپ کے سسٹم میں صرف اردو فونٹ اور کی بورڈ انسٹال ہونے چاہئیں.
آپ اس کام کے لئے الگ دھاگہ بنائیں. میں ابھی گھر پر نہیں ہوں. جب گھر واپسی ہو گی تو انشاءاللہ تفصیل سے جواب دونگا.

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Mon Dec 08, 2014 4:38 pm
by چاند بابو
لیجئے جناب ایک اور اردو بلاگر بننے والا ہے. :P

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Tue Dec 16, 2014 12:02 am
by شاہنواز
یو ٹیوب چلانے کا ایک نیا طریقہ جو میرے پاس کام کررہا ہے وہ یہ ہے کہ یو ٹیوب چلانے کے لئے یاہو پر جاکر یوٹیوب سرچ کریں اس کے بعد جوبھی یوٹیوب ویڈیو پر کلک کریں تو پھر کمال دیکھیں کہ یوٹیوب کام بھی کرے گی اور سائن ان بھی ہوگی اور اپ لوڈ بھی کرسکتے ہیں-

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Tue Dec 16, 2014 8:15 am
by شازل
پلے اٹ ڈاٹ پی کے
بہت فاسٹ ہے

Re: یوٹیوب کے لئے پاکستان میں نیا یو آر ایل

Posted: Tue Dec 16, 2014 1:16 pm
by محمد شعیب
جی ہاں
بہت اچھی سپیڈ ہے.
آتے ہی دھماکے شروع کر دیئے شازل بھیا نے..