Page 1 of 1

میری 5 ہزار پوسٹس مکمل ہو گئیں

Posted: Fri Nov 14, 2014 6:38 pm
by محمد شعیب
بندہ نے اردو فورمز میں سب سے پہلے اردو محفل کو جوائن کیا تھا. پھر آئی ٹی درسگاہ،پیاری اردو، اردو مجلس، آئی ٹی تعلیم اور دیگر کئی فورمز پر رجسٹرڈ ہوا.
لیکن اردو نامہ سے ایسا دل لگا کہ یہیں کا ہو کر رہ گیا.
درمیان میں ایک مرتبہ کسی بات پر ناراض ہو کر فورم چھوڑ دیا تھا. لیکن ماجد بھائی کی محبت کھینچ لائی :)
اس فورم سے بندہ نے بہت کچھ سیکھا. ماجد بھائی، شازل بھیا،اشفاق علی،میاں اشفاق،اضواء، رضی بھیا، اعجاز الحسینی اور تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے اچھی محفل دی.
امید ہے ان شاءاللہ آئندہ بھی ساتھ ساتھ مل کر کام کرینگے.
ایک شکایت سب دوستوں سے کرنی ہے. وہ یہ کہ بعض دوستوں نے کچھ زمروں کو خاص کر رکھا ہے. بس ان میں پوسٹ کر کے بھاگ جاتے ہیں. اور بعض تو صرف پڑھ کر گزر جاتے ہیں.
برائے مہربانی ہر نئے دھاگے کو پڑھا کریں اور پوسٹنگ کرنے والے کی حوصلہ افزائی بھی کیا کریں.
جزاکم اللہ

Re: میری 5 ہزار پوسٹس مکمل ہو گئیں

Posted: Fri Nov 14, 2014 7:56 pm
by علی خان
میری طرف سے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر بہت بہت مبارک ہو. اور دُعا ہے اللہ تعالیٰ اپکو اور بھی ہمت اور جستجو دے تاکہ آپ یہاں پر اور بھی بہت کچھ شئیر کرسکیں.
اور باقی رہی بات اچھی محفل کی تو میری نظر میں تو جب بندہ خود اچھا ہو تو اچھے لوگ اُسکو اپنے آپ مل جاتے ہیں.

Re: میری 5 ہزار پوسٹس مکمل ہو گئیں

Posted: Fri Nov 14, 2014 8:12 pm
by چاند بابو
سب میری طرف مبارکباد فرمائیں یہ صرف پانچ ہزار پوسٹس نہیں ہیں بلکہ اردو کی ترویج اور علم بانٹنے کی ایک عظیم کاوش بھی ہے اللہ پاک سے دعا ہےکہ وہ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے آمین

اس کے بعد میں اشفاق علی بھیا کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ آپ خود اچھےہیں اسلئے آپ کو سب اچھے لگے ہیں۔
اللہ پاک آپ کا اور ہمارا ساتھ ہمیشہ قائم رکھےاور اللہ پاک آپکو ہمیشہ اسی طرح علم بانٹنےکی توفیق عطا فرماتا رہے۔ تاکہ بنی نوع انسان اس سے استفادہ کرتے رہیں.

Re: میری 5 ہزار پوسٹس مکمل ہو گئیں

Posted: Fri Nov 14, 2014 8:35 pm
by میاں محمد اشفاق
ماشااللہ بہت بہت مبارک ہو شعیب بھائی! اللہ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے اور ہمیں اس علم سے آپ مستفید فرمائیں!

Re: میری 5 ہزار پوسٹس مکمل ہو گئیں

Posted: Sat Nov 15, 2014 1:29 pm
by محمد شعیب
تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ

Re: میری 5 ہزار پوسٹس مکمل ہو گئیں

Posted: Mon Nov 17, 2014 7:36 am
by رضی الدین قاضی
بھائی میری جانب سے بھی مبارک باد قبول فرمائیں.

Re: میری 5 ہزار پوسٹس مکمل ہو گئیں

Posted: Mon Nov 17, 2014 10:57 am
by محمد شعیب
جزاک اللہ

Re: میری 5 ہزار پوسٹس مکمل ہو گئیں

Posted: Mon Nov 17, 2014 7:54 pm
by شاہنواز
شعیب بھائی مبارک ہو اور اسی طرح مفید پوسٹیں کرکے ہمارے لئے مشعل راہ بنے رہئے

Re: میری 5 ہزار پوسٹس مکمل ہو گئیں

Posted: Mon Nov 17, 2014 8:01 pm
by محمد شعیب
بہت بہت شکریہ شاہنواز صاحب
آپ کو بھی 200 پوسٹس مبارک ہوں